وحدت نیوز(علی پور) مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور پنجاب کے فلاحی شعبے  خیر العمل فاونڈیشن  کی جانب سے سیدہ کو نین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت باسعادت کے بابرکت موقع پر مدینہ گارڈن میں 2010 تا2014کے سیلاب متاثرہ 10جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کہ مرکزی سیکریٹری امورتبلیغات علامہ شیخ  اعجاز بہشتی ، مرکزی چیئرمین وحدت یوتھ پاکستان ، صدر بار ایسوسی ایشن علی پور،ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سید فضل عباس نقوی ، سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پنجاب  علامہ عبد الخالق اسدی مولانا قلب عباس،ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز حسین زیدی ،محمد حسن زیدی،رضوان کاظمی، ایس ایچ او سٹی تھانہ علی پورلیاقت علی سمیت علاقے کہ معززین اور شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت تھی، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے تمام نوبیہاتہ جوڑوں میں قرآن مجید کے نسخے اور جہیز بھی تقسیم کیا گیا ، جب کے دولہادلہن کے معززمہمانان گرامی کی خدمت میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خد اکے فضل وکرم سے سیاسی وفلاحی دونوں میدانوں میں عوام کی خدمت میں شب وروز مصروف عمل ہے، دن بدن پھیلتے فلاحی منصوبے عوام کے ایم ڈبلیوایم پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کا فلاحی شعبہ خیر العمل فائونڈیشن ملک کے طول وعرض میں بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہےجس کے تحت اب تک سینکڑوں مساجد، امام بارگاہ، ڈسپنسریز، اسکول، ووکیشنل سینٹرز، منصوبہ فراہمی آب پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ، علامہ اعجاز بہشتی اور فضل عباس نقوی نے نوبیہاتہ جوڑوں کو ولادت جناب فاطمتہ الزہرا س کے پر مسرت موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارک باد پیش کی اور تمام دولہا اور دلہن کو سیرت جناب امیر المومنین ؑ اور سیدہ کونین س کی عملی اتباءکی تلقین کی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) خیرالعمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت نو تعمیر شدہ جامع مسجد الامام المجتبیٰ ؑ کا افتتاح خیر العمل ورکنگ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ (رجسٹرڈ)کے چیئرمین علامہ سید باقرعباس زیدی کے دست مبارک سے ہوگیا، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے علامہ مقصودڈومکی سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے مسجد کی تعمیر پر دلی مسرت اور خوشی کا اظہارکیا اور ساتھ ہی ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (قصور) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کی جانب سے قصور کے علاقے پتو کی مین مسجد قاسم ؑابن الحسن ؑ کا افتتاح کردیا گیا ۔ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے مسجد کا افتتاح کیااس موقع پر عوام کی بڑی تعدادموجودتھی،مسجدکےافتتاح کےبعدنماز باجماعت بھی ادا کی گئی۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) ایم ڈبلیو ایم ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام غریب اور نادار مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھوانہ میں فری ڈسپنسری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید انیس عباس زیدی اور صوبہ پنجاب کے سیاسی مسئول آصف رضا نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے اس اقدام کو سراہا۔ واضح رہے کہ بھوانہ میں قائم کی گئی فری ڈسپنسری میں مذہب اور مسلک کی تفریق کے بغیر نادار مریضوں کے لیے مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولت دستیاب ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے گزشتہ روز نور ویلفیئر سوسائٹی کے ذیلی برانچ " نور میڈیکل سنٹر " کا افتتاح کیا. اس موقع پر علاقے کے معزز شخصیات میجر ( ریٹائرڈ )نادر علی صاحب, ڈی آئی جی ( ریٹائرڈ ) فقیر حسین صاحب, سابق کونسلر حسن کاکڑ صاحب, کونسلر کربلائی رجب علی, کونسلر کربلائی عباس علی اور دیگر شخصیات تھے.اس موقع پر نور ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین عامر علی چنگیزی نے اپنے دیگر اراکین کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دیے.
واضح  رہےکہ نور میڈیکل سنٹر میں ڈاکٹر کریم اللہ دوپہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے تشریف فرما ہونگے .

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمارنی لیڈر ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے حلقہ 10 میں ٹیوب ویل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں پانی کی سطح روز بروز نیچے جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر وفاقی اور صوبائی حکومت نے جلد کوئٹہ کے اطراف میں ڈیم نہیں بنوائیں توآئندہ چند سالوں میں کوئٹہ سے عوام ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ انسان کے زندہ رہنے کے لیے پانی اہم جز ہے۔ معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک میں زمین سے پانی کو نہیں نکالا جاتا بلکہ بارش کے پانی کو ری سائیکل کرکے عوام تک پہنچایا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنی آئندہ نسل کے لیے زمین میں پانی کو ذخیرہ کر رہے ہیں اور ہم اس کے برعکس اپنے آئندہ نسل کے لیے کچھ نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ یہاں صرف حکومت مجرم نہیں بلکہ عوام پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ پینے کے پانی کو بے جا استعمال نہ کریں۔ اکثر گھروں سے جب پانی کی ٹینکی بھر جاتے ہیں تو نل کو بند نہیں کیا جاتا جس سے صاف اور پینے کا پانی ضائع ہوتا جاتا ہے اور چھت سے گلی میں پانی پہتا رہتا ہے۔ پانی اللہ کی نعمت ہے اسے اس طرح ضائع کرنا شریعت خداوندی میں جائز نہیں۔ علماءکرام سے بھی گزارش ہے کہ اپنے مجالس میں پانی جیسے نعمت کے اسراف پر زیادہ زور دیں اور لوگوں کو آگاہی فراہم کریں تاکہ آئندہ آنے والے وقتوں میں عوام کو مشکلات اور کمی آب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہم عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں ،عوام کی خدمت ہمار انصب العین ہے اور ہم اس کو عملی طور پر حل کر رہے ہیں۔ ہم بلا رنگ ونسل و مذہب نہ صرف اپنے علاقے میں بلکہ پشتون آباد ائیریا میں بھی ریزروائر بنانے کا پروگرام رکھتے ہیں اور انشاءاللہ جلد ہی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ حلقہ 16-15-14 میں بھی ریزروائر کا کام جاری ہے اور عوام کی سہولت کے لیے کمیونٹی ہال کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور آئندہ بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

Page 4 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree