وحدت نیوز(لاہور) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست منظور کر لی گئی۔ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کریگا۔ انٹرا کورٹ اپیل مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل  ناصر عباس شیرازی نے ایڈووکیٹ فدا حسین رانا کی وساطت سے دائر کی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور الیکشن کمیشن پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثناء اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے بارے میں بیانات دیئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر صوبائی اسمبلی کی نشست سے نا اہل کرے۔ واضح رہے پٹیشنر ناصر عباس شیرازی کے اہل خانہ کا موقف ہے کہ انہیں واپڈا ٹاؤن لاہور سے رانا ثناء اللہ کے ایماء پر اغواء کرکے پنجاب پولیس کے مخصوص اہلکاروں نے نجی عقوبت خانے میں مبحوس کر رکھا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے چہلم امام حسین ؑ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ تحریک کا اعلان ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے دیگر تنظیموں کے قائدین کے ہمراہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ سید نوبہار شاہ، آئی او پاکستان کے سابق چیئرمین افسر رضا خان، شیعہ شہریان پاکستان کے صدر وقارالحسنین نقوی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی سمیت دیگر رہنما اور علمائے کرام موجود تھے۔

علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ ناصر شیرازی کو لاہور جیسے مصروف ترین شہرسے اغوا کیا گیا ہے، اور تاحال پولیس کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے شیعہ سنی کو متحدکیا، تکفیریوں کو بے نقاب کیااور اتحاد کی فضا قائم کرنے میں کردار ادا کیا، اسی جرم کی پاداش میں پنجاب حکومت کے غنڈوں نے انہیں اغواء کر لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہو رپولیس نے عدالت میں بھی آئیں بائیں شائیں کے سواکوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا، پولیس نے عدلیہ کیساتھ ساتھ قانون اور آئین کو بھی مذاق بنا رکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او کو طلب کیا، لیکن ایک ڈی ایس پی لیول کا افسر عدالت میں پیش ہوگیا جس پر عدالت نے اس کی سرزنش کی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو دوبارہ طلب کیا جس پر سارے پولیس افسران عدالت پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں اب پولیس نے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے کہ ایک ہفتے کے بعد ناصر شیرازی کو پیش کر دیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم عزاداری کو عزت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں، چہلم کے جلوسوں میں اہم پرامن احتجاج کریں گے، اگر ناصر شیرازی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو چہلم کے بعد لاہور میں وزیراعلیٰ ہاوس کا گھیرا ؤ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے بعد حکومت گراؤ تحریک چلے گی اورشہباز شریف سمیت اس کے سارے چیلوں کو گھر پہنچا کردم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی عام شہری نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت کا مرکزی رہنما، ہائیکورٹ کا سینئر وکیل اور اتحاد بین المسلمین کا داعی ہے اور اسے اسی جرم کی سزاد ی جا رہی ہے جبکہ آئین اور قانون کے مجرم حکومت کی صفوں میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک اتنی بھرپورہوگی کہ پنچاب حکومت پچھتائے گی کہ اس نے کسی بندے کو اٹھانے کی غلطی کی ہے۔

آئی ایس او کے مرکزی صدر انصر مہدی کا کہنا تھا کہ ناصر شیرازی آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر ہیں، ان کے اغواء سے طلباء برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ فوراً ناصر شیرازی کو رہا کرے بصورت دیگر ہمارا احتجاج حکومت ایوانوں کی بنیادیں ہلا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ طریقہ واردات سے واضح ہوتا ہے کہ اس اغواء میں پنجاب حکومت خود ملوث ہے، اور ہمیں پتہ ہے کہ کہاں منصوبہ بنایا گیا اور اسے کن قوتوں کے پاس رکھا گیا ہے۔ ہم پر امن اندازمیں احتجاج کر رہے ہیں اگر ناصر شیرازی بازیاب نہ ہوئے تو اس احتجاج میں شدت آجائے گی جس کی ذمہ داری وزیر قانون راناثناء اللہ پر عائد ہوگی۔

پاکستان شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ سید نوبہار شاہ نے کہا کہ کیا پاکستان میں شیعہ ہونا جرم ہے؟ رانا ثناٗ اللہ نے خود تعصب کا مظاہرہ کیا اور عدالت عالیہ کے دو ججز کو شیعہ جج کہہ کر تعصب کو ہوادی جس بذات خود جرم ہے، اس جرم کی سزا رانا ثناء اللہ کو دینے کے بجائے بے گناہ ناصر شیرازی کو اغوا کرلیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندویا پارسی اقلیت نہیں ، پاکستان کی سب سے بڑی افرادی قوت ہیں، بدمعاش حکومت ہمیں تنہا نہ سمجھے۔ ہم بربریت پھیلانے والی حکومت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ یاد کریگی۔علامہ وقار الحسنین نقوی نے کہا ہم انیس صفر کو شیخوپورہ میں احتجاج کریں گے اورناصر شیرازی کی بازیابی کا مطالبہ کریں گے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) پنجاب حکومت ملت تشیع کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے اپنانے سے باز آجائے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا اغواء مسلم لیگی نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، اگر انہیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو حالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی،ناصر شیرازی کے اغوا کے ذمہ دار شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ ہیں،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کو واپڈا ٹاؤن لاہور سے اغوا کر لیا گیا ہے۔مغوی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے کہ ڈبل کیبن میں سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور پولیس کی وردی میں ملبوس افراد انہیں زبردستی اپنی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔یاد رہے کہ ناصر شیرازی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف آئینی پیٹیشن لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت دو رکنی بینچ کر رہا ہے۔پیٹیشن میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ اپنے بیانات سے عدلیہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما کی گرفتاری کے خلاف مختلف تنظیموں کی طرف سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیرکے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ مولانا طالب ہمدانی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر شیرازی کے اغوا کے ذمہ دار شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ ہیں۔اگر انہیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو حالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی۔سید ناصر عباس شیرازی سیاسی و سماجی حلقوں کی ایک معروف شخصیت ہیں،ان کے ساتھ اس طرح کا فعل انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناصر عباس شیرازی کو فوراََ بازیاب کرایا جائے۔انہوں نے کہا اگر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کو فوری پور پر بازیاب نہ کروایا گیا تو پورے پاکستان سمیت ریاست بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(اٹلی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ اور دیگر شیعہ لاپتہ افراد کی خلاف قانون اور آئین گرفتاریوں کے خلاف اٹلی میں شنگین ممالک کی فعال قومی شخصیات، مختلف قومی اداروں اور انجمنوں کے عہدیداران کا احتجاجی اجتماع  منعقد ہوا، جس سے مجلس وحدت مسلمین یورپ کے سابق سیکریٹری جنرل اور امام جمعہ پیرس علامہ سید انیس الحسنین شیرازی، بریشیاامامیہ اٹلی کے صدر اور ہدایت ٹی وی کے ڈائریکٹر سید سجاد حسین بخاری اور مقامی انجمن کے مسئول توقیر عباس نے خطاب کیا ، اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین یونان کے سیکریٹری جنرل علامہ صفدر عباس صفدری سمیت اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

 احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید انیس الحسنین شیرازی نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے شیعہ جوانوں بلخصوص ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید ناصرشیراز ی ایڈوکیٹ کا ماورائے عدالت اغواء غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے، اعلیٰ عدلیہ تمام اسیران ملت جعفریہ کی فوری بازیابی کے لئے اقدامات کریں ، بصورت دیگر قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر یورپ گیر احتجاج کا سلسلہ کیا جائے گا۔

سید سجاد حسین بخاری نے کہاکہ یہاں اٹلی سے ہم حکومت پاکستان اور بلخصوص حکومت پنجاب کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملت جعفریہ کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، شیعہ جوانوں کی غیر قانونی گرفتاریاں کسی صورت قبول نہیں، اگر کوئی مجرم ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے اور سزا دی جائے، پاکستان کے نا اہل حکمران ہمیں کسی راست اقدام پر مجبور ناکریں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کراچی کی جانب سے تمام اسیرانِ ملت بلخصوص اسیرِ ملت و فخرِ ملتِ تشیع  پاکستان برادر ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی و گرفتاری سے جلد از جلد رہائی کے لئے دعائے توسل و مناجات کا اہتمام کیا گیا۔جسمیں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ  زہرہ نقوی نے کراچی کے تمام اضلاع و یونٹس سے شرکت کرنے والی خواہرانِ وحدت کیساتھ ایک خصوصی ملاقات کی اور خطاب کیا، خصوصیت کیساتھ  ملتِ تشیع کے جوانوں کی جبری اسیری و گرفتاری بلخصوص برادر ناصر شیرازی کے حوالے سے گفتگو کی اور خواہرانِ وحدت کو آنے والے دنوں میں تحریکِ آزادی برائے اسیرانِ ملت کے لئے ہر طرح سے تیار رہنےاور ہر طرح کی قربانی کےلئے خود کو آمادہ کرنے کی  درخواست کی۔اسکے علاوہ آئندہ آنے والے دنوں میں برادر ناصر شیرازی و دیگر تمام اسیرانِ ملت کی جبری گرفتاری کے حوالے سے خواہرانِ وحدت کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیئے گئےاور دیگر تنظیمی امور کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

آخر میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی  کہ جنھوں نے اسیرانِ ملت کیساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے خاص طور پہ خود اپنی گرفتاری پیش کی،مولانا آغا احمد اقبال نے اسیرِ ملت و فخر تشعیو پاکستان برادر ناصر شیرازی اور دیگرِ اسیران کی گرفتاری اور موجودہ حالات و واقعات کی روشنی میں  خطاب کیا اور اس تحریک اور اسکے نتائج کے حوالے سے مفصل گفتگو کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پراپنے ایک پیغام میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سیدناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ  کے لاہور سے سادہ لباس سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے ناصرشیرازی ایڈوکیٹ کے اغواءپر پنجاب حکومت کی خاموشی کو مجرمانہ فعل قرار دیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناصر شیرازی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ اور جماعت کے اضطراب کا خاتمہ ہو۔

Page 7 of 13

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree