وحدت نیوز(جھنگ) احمدآباد اٹھارہ ہزاری خوشاب روڈجھنگ میں مجلس وحدت مسلمین اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے اشتراک عمل سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر سرپرستی علی میڈیکل سینٹر کا دعائیہ تقریب کے بعد باقائدہ افتتاح کردیا گیا ہے،ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیر العمل فائونڈیشن کےمسئول مسرت عباس کاظمی نے وحدت نیوز کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں علی ؑمیڈیکل سینٹر میں مریضوں کو او پی ڈی اور گائنی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ ادوائیاں ادارے کی جانب سے مفت فراہم کی جارہی ہیں ، جلد ہی شوگر ٹیسٹ اور نیبولائزرکی سہولیات کا بھی آغاز کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ہزاری میں طبی سہولیات کا شدیدفقدان تھا  ، شہریوں کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ڈبلیوایم نےیہاں میڈیکل سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا جسے عوام کی جانب سے خوب سراہا بھی گیا ہے  اور علاقہ مکینوں نے اس شاندار تحفے پر ایم ڈبلیوایم کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ بھی ادا کیاہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن شعبہ خواتین کی شوری کا اہم اجلاس مسجد خاتم النبیاء ع میں مرکزی سیکریٹری جنرل خانم سیدہ زہرا نقوی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں 16یونٹ کی ذمہ داران سمیت اراکین ڈویژنل کابینہ نے شرکت کی ،اجلاس کا باقائدہ آغاز مقامی دینی مدرسے کی طالبات نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکٹریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکائے اجلاس سے خصوصی خطاب کیا ،اجلاس کے اختتام پر اراکین شوری نے کثرت رائے سے خانم رقیہ بی بی کو آئندہ سال کیلئے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کا سیکریٹری جنرل اور خانم کنیز فاطمہ کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خانم زہرا نقوی نے کہا کہ خواہران معاشرے میں الہی اقدارکے رواج کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ فعالیت کریں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر وعدے کے مطابق عمل نہ کیا گیا تو پھر 2ستمبر کو وزیر اعلی ہاوس پنجاب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس میں میرے سمیت تمام مرکزی رہنما اور ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہو گی۔۔حکومت کسی مغالطے میں نہ رہے۔ ہمارا احتجاجی کیمپ ابھی تک قائم ہے ۔ تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمدمیں حکومتی سست روی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے ۔حکومت فوری طور پر ہمارے تحفظات کا ازالہ کرے۔ جب تک نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔عوام کو لفظوں کے ہیر پھیر میں الجھانے کا وقت اب گزر چکا ہے۔ اب ملکی حالات عملی اقدامات کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ضرب عضب کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر کے خطے کی صورتحال خراب کرنا چاہتا ہے۔کشمیر ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم کا حالیہ خطاب پاکستان کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہ مودی کی تقریر سے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے محرکات واضح ہو چکے ہیں۔اب مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔بھارت کی اس سنگین سفارتی خلاف ورزی کے حوالے سے عالمی فورمز پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ننگی جارحیت نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔بھارتی افواج کی وحشیانہ درندگی کے مناظر میڈیا پر موجود ہیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس زیادتی کا سختی سے نوٹس لیں۔

وحدت نیوز(سوشل میڈیا ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور ملت جعفریہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر قیمت پرملی وحدت کو قائم رکھیں تاکہ مکتب اھلبیت (ع) کے دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔
 
گذشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس کی یہ اپیل سامنے آئی ہے جس کا مکمل متن ذیل میں ہے۔
 
السلام علیکم ، میری اپنے تمام دوستوں اور مجلس کے ساتھیوں کی خدمت میں گزارش ہے کہہ ہمیں دشمن اندرونی محاذ بنا کر اس میں الجهانا چاہتا ہے آپس میں ایک دوسرے کے خلاف مشغول رکهنا چاہتا ہے،وہ آپ کا براہ راست مقابلہ نہیں کر سکتا ،وہ آپ سے خوف زدہ ہے ،آپ شهید مظلوم علامہ عارف حسینی رہ کے افکار، سیرت اور کردار کے وارث ہیں ،آپ اس عصر کے نمرودوں ، فرعونوں،اور یزیدوں کو شکست دینے والوں اور انکے اقتدار کے بتکدے کو توڑنے والے امام خمینی اور رہبر معظم کے پیرو ہیں.دشمن آپ کی کمٹمنٹ ، ثابت قدمی، بصیرت ،شجاعت،جواں مردی صبر اور استقامت سے بخوبی آگاہ ہے اور آپ کو اپنے مکروہ عزائم میں رکاوٹ سمجهتا ہے.لہذا دشمن ہماری توانائیوں کو اندرونی محاذ میں الجها کر ضائع کرنا چاہتا ہے ،بنا بر یں ہماری توجہ پاکستان کے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد پر مرکوز رہے ،اپنے اندرونی لوگ آئندہ دنوں میں ممکن ہے ایک بڑی پروپیگنڈہ مہم شروع کریں اپنے آپ کو اس وحدت شکن پروپیگنڈہ مہم سے الگ تهلگ رکهیں .اور اپنے ان دوستوں کے بارے خدا کی بارگاہ میں دعا کریں کہ انکے دل ہمارے بارے نرم ہو جائیں .اگر کوئی مجهے دشنام دیتا ہے یا میری توہین کرتا ہے تو قرآن راستہ اپنائیں و اذا مروا باللغو مروا کراما .اللہ تعالی ہماری قوم اور ملت کو سر بلند کرے اور اپنے دشمنوں پر غلبہ عطا کرے۔
 
واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ پیغام اسوقت سامنے آیا ہے کہ جب سوشل میڈیا اور خاص محافل میں گذشتہ چند مہینوں سے ایک فتنہ پرست گروہ جیّد علماء کرام ، ملی تنظیموں ، ذاکرین اھلبیت (ع) اور بالخصوص مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائریشن اور علامہ راجہ ناصر عباس کے خلاف شدید غلیظ پروپیگنڈے میں مصروف ہے تاکہ دشمنان اھلبیت (ع) کی مذموم سازشوں کو عملی جامہ پہنا کر ملت کو باہمی دست و گریبان کیا جاسکے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم آزادی کے موقعہ پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض پاک اللہ تعالی کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔اس ملک کی ترقی،سالمیت و استحکام میں ہر شخص اپناانفرادی کردار ادا کرکے اس نعمت کا شکر اداکرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد ریاست ہے جو نظریہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی۔ آزادی کی اس نعمت کے حصول میں قائد اعظم محمد علی جناح کی شبانہ روز جدوجہد اورہزاروں افراد کی قربانی شامل ہے۔وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت وطن کے ہر شہری کا اولین فریضہ ہے جس میں کوتاہی حب الوطنی کے تقاضوں سے انحراف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جس آزاد ریاست کا خواب قائد و اقبال نے دیکھا تھا وہ ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔ ملک کومختلف حکومتوں کی طرف سے دانستہ طور پر مختلف مسائل کا شکار رکھا گیا۔کبھی جمہوریت کے نام پراقتدار میں آنے والے حکمران لوٹنے میں مصروف رہے تو کبھی آمرانہ حکومتوں نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے ملک کو یرغمال بنائے رکھا۔اس ملک کو غیر مستحکم کرنے میں ان موروثی سیاستدانوں اور جاگیرداروں کا بھی بڑا کردار رہا ہے جو ذہنی طور پر آج بھی انگریز کے غلام ہیں۔اقتدار کے رسیا وہ حاکم جواپنے اقتدار کی بقا اور طوالت کے لیے قومی عزت نفس اور ملکی مفاد کو داو پر لگاتے رہے انہوں نے اس ملک کو آج تک بیرونی ڈکٹیشن سے آزاد نہیں ہونے دیا۔آج کے دن ہم سب نے مل کر اس ارض پاک سے عہد کرنا ہے کہ اسے نہ صرف دہشت گردی اور کرپشن کی لعنت سے آزادی دلائیں گے بلکہ ہر اس استعماری و طاغوتی قوت سے بھی نجات دلائی جائے گی جو عالمی طاقت اور اختیارات کے زعم میں مبتلا ہو کرہمیں اپنے احکامات کے تابع رکھنا چاہتی ہے۔علامہ ناصر عباس نے مجلس وحدت مسلمین کے تمام ضلعی و صوبائی دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقعہ پر دفاتر کو قومی پرچم اور برقی قمقموں سے آراستہ کریں اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے۔اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں وحدت سکاوٹس کی طرف سے جشن آزادی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے اس موقعہ پر اپنے ان شہدا ء کو فراموش نہ کیا جائے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملک دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکی سلامتی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضرب عضب پر مکمل طور پر عملدرآمد بہت ضروری ہے ۔ اگر بڑے ریاستی ادارے دہشت گردوں کے خلاف زبر دست کاروائیاں جاری رکھتے تو آج کوئٹہ میں اتنے معصوم لوگوں کی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا۔ اتنے بچے یتیم نہ ہوتے اور نہ گھر اجڑتے ۔ کیا پاکستان کے بڑے دفاعی ادارے ذمہ داریاں قبول کرنے والے عناصر کی پناہ گاہوں تک نہیں پہنچ سکتے اور ان کو کیفر کردار تک کیوں نہیں پہنچاتے؟ یہ ایک اپنی جگہ سوالیہ نشان ہے ۔ جس کا جواب قوم کا ہر امن پسند شہری حکمرانوں سے مانگ رہاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان برابر کی شریک ہے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہے اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے اور دہشت گردوں کی درندہ صفت کاروائیوں کے خلاف ہر فورم پرآواز بلند کرتی رہے گی۔ حکومت وقت صفاک درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف زبردست کاروائی کرے تاکہ غریب عوام کے جانوں مال کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ مٹھی بھر دہشت گردوں کے سامنے ملک کے بڑے سیکورٹی ادارے بے بس نظر آتے ہیں ۔ ہزاروں قیمتی جانوں کے قاتل سفاک کاروائیوں کے بعد کھلے دل سے دہشت گردانہ اقدام ، خودکش حملے اور ٹارگٹ کلنگ کو قبول کر لیتے ہیں مگر سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ سیکورٹی اداروں کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردوں اور امن پسند شہریوں کے درمیان فرق کو سمجھیں ۔ ظالم اور مظلوم کو ایک لاٹھی سے مت ہانکیں مظلوم کو مظلوم اور ظالم کو ظالم کی نظر سے دیکھیں اور امن پسند شہریوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیاں بند کریں۔

Page 6 of 23

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree