وحدت نیوز(اسلام آباد) گلگت بلتستان میں ن لیگ انتقامی سیاست پر اترآئی ہے،صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی گرفتاری وزیر اعلیٰ ن لیگی کابینہ کی ایما پر عمل میں لائی گئی،دیوار سے لگانے کی کوشش کی تون لیگ کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی،الیکشن کو ہائی جیک کرکے ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے بعد رہنماوُں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،جسے ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی رہنماوُں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی و دیگر رہنماوں نے شرکت کی،اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ن لیگ کی جانب سے انتقامی کاروائی قرار دیا،اجلاس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم عدم تشدد اور رواداری کے سیاست کے حامی ہے ن لیگ کا وطیرہ ہے کہ وہ پولیس اور قومی اداروں کو اپنا ذاتی ملازم سمجھ کر سیاسی مخالفین کے خلاف ہمیشہ استعمال کرتی ہے،پاکستان دشمن خطرناک دہشت گردوں کو جیل سے فرار کرانے میں انہی کے کٹھ پتلی نگران حکومت نے کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہم کسی کی من مانی چلنے نہیں دینگے،ہم اس غیر اخلاقی غیر جمہوری اور غیر انسانی عمل کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دیگر مرکزی رہنماوُں کے ہمراہ انہی دنوں میں گلگت بلتستان کا ہنگامی دورہ بھی کریں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب رکن قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے حلقہ ۲ سکردو کے بارے میں سید محمد علی شاہ کے ہتک آمیز بیان کی سختی سے مذمت کی اورواضح کیا کے سکردو حلقہ ۲ کے عوام کو بکائومال نہیں کے کوئی بھی خرید لے، حلقہ ۲ کے عوام انتہائی با شعور اور دین دار ہیں جو علماء کا احترام کرنا جانتے ہیں ، عوام نے الیکشن میں سب کے قابل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار کو کامیاب کروایا ہے، حلقہ ۲ کے عوام اور علماء کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، سکردو کے عوام کو اگر بکنا ہوتا تو ماروی میمن کے ہاتھوں بک جاتے،بینظیر انکم سپورٹ کے فارم کی لالچ کس نے دی،ماروی میمن کو گلی گلی کس پارٹی نے پھرایا، راتوں رات پیسے لے لے کر گھر گھر کون گیا ہمارے پاس سارے شواہد موجود ہیں اور کس کس نے پیسے ان کے منہ پر دے مارے ہمیں یہ بھی پتہ ہے، سید صاحب عوام اور علماء پر کیچڑاچھالنے سے بہتر ہے اپنی مشاورتی ٹیم مظبوط کریں ، اچھے لوگوں کو مشاور بنائیں ، سکردو حلقہ ۲ میں ن لیگ کا کوئی ووٹ بنک نہیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے بارے میں اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں شیعہ دشمن وزیراعلیٰ اُن علماؤں کے محنت کا نتیجہ ہیں جنہوں نے مکتب تشیع اور گلگت بلتستان کے حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سرپرستوں اور ان کے سیاسی ونگ کو سپورٹ کیا ، ہم نے گلگت بلتستان میں اپنی حجت تمام کی ہےاور آخری حد تک اتفاق واتحاد کے لئے کوششیں کی ہیں لیکن جب ہمارے اپنے ساتھ نہ دیں تو یقیناًدشمن کو ہی آگے آنا تھا، مگر ہمیں اپنے امیدواروں اور گلگت بلتستان کے غیور عوام کے عزم و حوصلوں پر فخر ہیں، انشاء اللہ ہم نے اب بھی ہار نہیں مانا ہے ، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں دیے جاتے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ ہار جیت سیاسی میدان کا حصہ ہیں ،مجلس وحدت مسلمین کا اصل حدف محروم عوام کو ان کے حقوق دلانا اور ظالموں سے مقابلہ کرنا ہے، ہم گلگت بلتستان سمیت ملک کے ہر کونے میں مظلوموں کی آواز پر لبیک کہیں گے کامیابی ملنا یا نہ ملنا ہماری منزل نہیں ہیں، ہم مظلوم اور بے یارومددگار لوگوں کی مدد کرنا اور ان کی حقوق کی آواز کو بلند کرنا اپنا شرعی فریضہ سمجھ کر ادا کرتے ہیں، لہذا یا فتح نصیب ہوگی یا شہادت کو گلے لگایں گے مگر کھبی کسی ظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے نہ ہی کسی کے حقوق کو پامال ہونے دیں گے۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت  کے ایک غریب اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی بی بی سلیمہ مجلس وحدت مسلمین کےپلیٹ فارم سے رکن صوبائی اسمبلی نامزد ہونے والی پہلی خاتون قرار پائی ہیں، گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے اراکین کی مجموعی تعداد 3ہو گئی،بی بی سلیمہ انتہائی ہونہار، قابل خاتون  ہو نے کے ساتھ ساتھ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ، جن کے ممبر اسمبلی بننے سے ایم ڈبلیوایم نے ثابت کردیاکہ الہیٰ جماعت میں منصب ، شہرت اور دولت نہیں بلکہ کردار ، سیرت اور قابلت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور سیاسی شخصیت ڈاکٹر سلیم کاظم نے پاری کھرمنگ کے کارکنان کو افطار پارٹی دی ، ایم ڈبلیوایم سکردو سیکریٹریٹ میں ہونےوالی اس دعوت افطارسے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم  کاظم نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کا ساتھ دیکرپاری کے عوام نے جس بصیرت کا مظاہرہ کیا اس پر مشکوربھی ہوں اور مبارک باد بھی دیتا ہو ں،ایم ڈبلیوایم کے مقابل نہ صرف تمام مخالف سیاسی قوتیں یکجا ہوکر آئیں بلکے سازشی حربے بھی استعمال کیئے گئے،مگر آج حالات یہ ہیں کہ ہم ہارنے کے باوجود بھی سرخرو ہیں سر اٹھا کر چلتے ہیں ، جبکہ بعض عناصرراہ بدلنے اور نظر چرانےپر مجبور ہیں ۔

وحدت نیوز (شگر) مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برائے حلقہ6شگر فدا علی شگری نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین شگر کی حالیہ الیکشن میں شکست کو آئندہ کیلئے کامیابی کی سیڑھی سمجھتا ہوں۔عید الفطر کے بعد پوری قوت کیساتھ علاقہ شگر میں تنظیم سازی اور یونٹ سازی کا عمل شروع کرینگے۔ایم ڈبلیو ایم کو ملنے والے پاکیزہ ووٹوں سے علاقہ شگر کی سیاسی عمارت کی بنیاد رکھے جائے گی جوکہ مستحکم اور مضبوط ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان آغا علی رضوی سے ملاقات میں کیا. انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کو حالیہ الیکشن میں ملنے والی ووٹ پاکیزہ ہیں اور خالص پارٹی بنیاد پر ملے ہیں۔ہم ان ووٹوں سے ہم ایک مضبوط و مستحکم شگر کی بنیادیں اٹھائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد شگر میں ایم ڈبلیو ایم کی تنظیم سازی کی جائے گی۔ اس طرح حالیہ الیکشن میں ہونے والے غلطیوں کا ازالہ ہوگااور آئندہ الیکشن لڑنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد میسر ہوگی۔ہماری خواہش ہے کہ پارٹی کارکن پارٹی کی مضبوطی کیلئے پوری دلجمعی کیساتھ کام جاری رکھیں ۔

Page 2 of 17

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree