وحدت نیوز (سکردو) گلگت بلتستان کے عوام بیدار ہے8 جون مظلومین کی فتح کا دن ثابت ہوگا،ن لیگ دھاندلی کے سر پر الیکشن جیتنے کے خواب دیکھنا بند کر دیں،ہم کسی بھی قسم کی ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مہدی آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مہدی آباد پہنچنے پر عوام کی جانب سے علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کا والہانہ استقبال،فلگ شگاف نعروں سے مہدی آباد کی فضا گونج اُٹھی،علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ ن لیگ نے سیالکوٹ،گجرانوالہ سے گلوں بٹوں کے ڈیتھ سکواڈ کے گلگت بلتستان روانگی علاقے کی امن کے لئے تشویشناک ہے،ہم کسی بھی غیر مقامی کی الیکشن میں مداخلت کو ہرگس برداشت نہیں کریں گے،گلگت بلتستان کے انتظامیہ نوٹس لیں،ن لیگ کی شکست نوشتہ دیوار ہے،اور وہ اپنی شکست کو چھپانے کے لئے کوئی بھی ہتھکنڈا استعمال کر سکتی ہے جس سے یہ پرامن علاقہ عدم استحکام کا شکار ہوگا،انہوں نے کہا کہ ماروی میمن کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹس کے نام پر لوگوں سے شناختی کارڈ جمع لیے جا رہے ہیں،الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو پیشگی اطلاع کے باوجود خاموشی مضحکہ خیز ہیں،پری پول ریگنگ پر یہاں کے انتظامیہ مکمل خاموش ہیں،گلگت بلتستان کو کسی بڑے بحران سے دوچار ہونے سے بچانے کے لئے افواج پاکستان الیکشن کی خود مکمل نگرانی کریں،علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو برسوں سے بیووقف بنانے والے اس دفعہ نامراد رہیں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی،سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی الیکشن مہم کا حصہ بننے کیلئے گلگت پہنچ گئے،کارکنوں کی بڑی تعداد اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان علی حیدر نے اُن کا استقبال کیا، گلگت میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کی بیداری کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے وقت کے فرعونوں سے ٹکر لے کر ثابت کیا کہ وہ سچے پاکستانی ہیں اور وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،ہم نے ہمیشہ وطن دشمنوں اور ظالموں کے خلاف اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کرقیام کیااور اسے اپنے لئے اعزاز قرا ر دیا، آج بھی ہم گلگت بلتستان کے عوام سے یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے ان غیور سپوتوں کیساتھ کسی سیاسی و مذہبی گروہ کو ناانصافی اور ظلم و جبر کرنے کی اجازت نہیں دینگے،گلگت بلتستان پاکستان کا فطری دفاعی لائن ہیں،یہاں کی شجاع عوام سینہ تان کر ہمارے ازلی دشمن بھارت کیخلاف پاکستان کی سلامتی کے لئے سربکف ہمہ وقت تیار ہیں،پاکستان کے دفاع میں گلگت بلتستان کے نوجوان کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،وطن عزیز کی ان حساس سرحدوں پر آپ لوگوں کی موجودگی پاکستانی عوام کے لئے امن و سلامتی کا ضامن ہے،سید مہدی عابدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی راہ داری کی آل پارٹیز کانفرنس میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا گلگت بلتستان کے عوام کی توہین ہیں،وفاقی حکومت کی اس عمل سے یہ واضح ہو گیا کہ اُن کو گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی مفادات میں کوئی دلچسپی نہیں،انشااللہ یہاں کے غیور عوام 8 جون کوگلگت بلتستان کے حقیقی ہمدرد قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کو کامیاب کرکے گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے والوں کو بھرپور جواب دینگے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغاسید محمد رضا رضوی ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے الیکشن مہم میں حصہ لینے گلگت پہنچ گئے،صوبائی سیکرٹری سیاسیات محمدغلام عباس نے کارکنوں کے ہمراہ ان کا ستقبال کیا ،مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ جماعت ہے جس نے مظلومین کو جینے کا سلیقہ سکھایا،آج کوئٹہ سے لے کر سیاچن تک کے مظلوم عوام قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اپنے لئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہو تو کوئٹہ آپ کے سامنے ہیں،آج حکومتی فنڈز کو ہم پوری ایمانداری کیساتھ عوام پر خرچ کررہے ہیں،ہم پاکستان کے ہر ادارے کو دعوت دیتے ہیں آئیں کوئٹہ میں ہمارا احتساب کریں،ہمارے اثاثے چیک کریں،الیکشن سے پہلے سے اثاثوں میں کمی آئی ہو گی لیکن بڑھے نہیں،ہم عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھ کر کر رہے ہیں،آغا محمد رضا کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام مفاد پرستوں کو مسترد کر دیں گے، مجھے یقین ہے کہ خوشحالی آپ کا مقدر بنے گی، گلگت بلتستان عاشقان رسولﷺ کی سر زمین ہے، یہاں کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے،ان روایتی سیاست دانوں نے اس جنت نظیر علاقے کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،زراعت،معدنیات،سیاحت سے مالا مال خطے کے عوام کے چہروں پر چھائے مایوسی ان سیاسی فرعونوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ جب تک انسان خود جدوجہد نہ کریں ہم اس کے حالات کو نہیں بدلیں گے،آج گلگت بلتستان کے عوام کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں اگر آپ نے اس میں کوتاہی کی تو آپکی نسلیں اس غلطی کا خمیازہ بھگتیں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ دس سال تک حرملہ کا تیر کہہ کر عوام کو بیوقوف بنانے والے آج اس ہی تیر کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، شگر کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس کے ایک ایک حرف پر اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، جلس وحدت مسلمین شگر کے عوام کی آرزو ہے، انشا اللہ 8 جون کو شگر کے عوام سیاسی فرعونوں، معاشی قارونوں اور عوام کو بیوقوف بنانے والے ہر غدار کو شکست دیں گے، نواز لیگ میں شمولیت کا معنی خوبصورت گلاب کو خون سے بھرے جگ میں ڈالنے کے مترادف ہے، گلاب کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں شک نہیں ، لیکن خون کی ملاوٹ کے بعد گلاب اپنی حیثیت کو کھو بیٹھنا ہے، مجھے یقین کامل ہے انشا اللہ 8 جون کو شگر کے عوام روایتی سیاستدانوں اور جاگیرداروں کو بدترین شکست دیں گے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں حلقہ 6 شگر میں تین امیدوار مقابلے میں ہیں جن میں ن لیگ نے راجہ اعظم خان، پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اور مجلس وحدت مسلمین کے فدا علی شگری کے درمیان مقابلہ ہے۔ خیال یہ کیا جارہا ہے کہ اصل مقابلہ عمران ندیم اور فدا علی شگری کے درمیان ہے۔

وحدت نیوز (شگر/عابد شگری) مجلس وحدت المسلمین شگر کی عوام کو پٹواری ،پولیس کلچر ،روایتی اور دو شخصیات کی گرد گھومنے والی سیاست سے نجات دلائیں گے۔ایم ڈبلیو ایم اسمبلی میں متوسط اور غریب طبقوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ان کی حقوق کی جدودجہد کرینگے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت المسلمین کے نامزد امیدوار حلقہ 6شگر فدا علی شگری نے حسینی چوک مرکنجہ شگر میں اپنے الیکشن کمپین آفس کی افتتاح کے موقع پرپرہجوم مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ شگر پورے بلتستان اور پاکستان کا ایک معاشی حب ہے یہاں سے نکلنے والی معدنیات اور کے ٹو کی رائلٹی سے پاکستان کی خزانہ کثیر زرمبادلہ کما رہا ہے لیکن کتنی افسوس کا مقام ہے کہ سیاحت ،معدنیات اور آبی مواقعوں کی موجودگی کے باؤجود شگر آج بھی پسماندہ علاقہ ہے۔اس کی اہم وجہ ہماری سیاست میں نابلوغت ہیں ہم آج بھی دو شخصیات کی مفادات کو اپنے سیاست کا مرکز بنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے آج شگر پورے گلگت بلتستان میں ترقی کی لحاظ سے سب سے پیچھے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم محض ایک شخص کی ذات کو اسمبلی میں پہنچانے یا کسی ایک مخصوص طبقے کو نوازنے کیلئے میدان میں نہیں آیا۔بلکہ ہم یہاں کے غریب اور پسے ہوئے لوگوں کی آواز بن کر ان کی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے آئے ہیں۔انشاء اللہ کامیاب ہوکر اسمبلی میں عوام اور غریبوں کی آواز بنیں گے۔اور اس محروم اور مظلوم عوام کی داد رسی اور ان کی حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد کرینگے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ شخصیات اور پٹواری سیاست سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی پلیٹ فارم کو مضبوط کریں۔اور آٹھ جون کو اپنا قیمتی ووٹ خیمہ پر لگا کر ایک نئی اور درخشان مستقبل کا آغاز شروع کریں۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیورعوام کبھی بھی کسی ظالم و جابر کو ووٹ نہیںدے گی، اس خطہ کے حقوق کی جنگ کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ 5 کھرمنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ظالم کی مخالفت میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھا اور انشاء اللہ مظلوم کی حمایت کے اس سفر کو ہمیشہ جاری رکھیں گے، گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ ملی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے ظالم کے خلاف تحریک میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور انشاء اللہ عوام کبھی ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔ علامہ علی رضوی کا کہنا تھا کہ وفاقی جماعتوں نے ہمیشہ اس خطے کے مظلوم عوام کا استحصال کیا اور ہمیشہ عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیتے رہے،اب الحمداللہ یہاں کے عوام بیدار ہیں،اور کسی ظالم کو اس جنت نظیر خطے سے زیادتی کی اجازت نہیں دینگے،علامہ سید علی رضوی نے الیکشن میں دھاندلی کی صورت میں مسلم لیگ ن کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں دھاندلی اگر ہوئی تو ن لیگ کے لئے پورے ملک میں مشکلات پیدا ہونگے اور یہ پر امن خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا،شگر میں دھاندلی کی تیاریاں ن لیگ کی مکمل ہے،ہم واضح کرتے ہیں کہ ایسے کسی غلطی سے حکمران اجتناب کریں جس سے علاقے اور خطے کو نقصان ہو،عوامی رائے پر قدغن کو کوئی بھی ذی شعور برادشت نہیں کریگا،آغا علی رضوی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو انتظامیہ نے ہر ضابطہ اخلاق سے مثتثیٰ قرار دیا ہے،ائر پورٹ کے احاطے میں ن لیگی کارکنوں کو کھلے عام شور غوغا کی اجازت دے کر ضابظہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی ہے دوسری طرف بلا جواز ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں کو نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں ہم آئین و قانون کے بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں،ہم اس دوہرے معیار کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ نوازلیگ کی حکومت تکفیری دہشت گردوں کی سرپرست ہے، کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف پورے ملک میں آپریشن ضرب عضب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کی جانب سے یادگار شہداء سکردو میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے اصل ذمہ دار وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے طالبان سے مذاکرات کے نام پر ملک کو دہشت گردوں کے آگے ڈالنے کی کوشش کی گئی، لیکن ملت جعفریہ کی استقامت نے ان عناصرکی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تمام پارلیمانی جماعتیں طالبان سے مذاکرات کیلئے نواز لیگ کو مینڈیٹ دے کر آئیں تھیں تب واحد جماعت مجلس وحدت مسلمین تھی کہ جس نے طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا اور آج پورے پاکستان سمیت پاک افواج نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا ہے، لیکن اس آپریشن کو پورے ملک میں کرنے کی ضرورت ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم نے شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے تمام تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کردیا ہے اور انشاء اللہ وحدت کے اس سفر کے ذریعے پاکستان امن کی وادی بنانے کی تحریک جاریرکھیں گے۔

Page 5 of 17

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree