وحدت نیوز (لاہور) تربت میں بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں راء ملوث ہے،بھارت پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرتا ہے،بلوچستان میں بھارتی مداخلت روز بروز بڑھتی جارہی ہے،بلوچ قوم کو بدنام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کا قلعہ قمہ ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے  صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں ضلع لاہور کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے جو اپنی دوغلہ پالیسی کے تحت پاکستان مخالف قوتوں کو ہر قسم کی معاونت کرتا ہے،امریکہ اور بھارت کو مستحکم پاکستان قبول نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اس سر زمین پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے ہیں ،آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کے لئے دشمن بھر پور کوششوں میں ہیں،پاکستان کو اپنی سرزمین سے ہزاروں میل دور یمن کی جنگ میں دھکیلنے کی کوشش جاری ہے،پاکستانی پارلیمنٹ،مذہبی و سیاسی رہنما،صحافی،سول سوسائٹی غرض یہ کہ ہر ذی شعورفرد نے حکمرانوںکو اس آگ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے،ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے اندر موجود دشمن جو اس وقت ملکی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کو متحد ہوکر ختم کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان کی افواج ملکی تاریخ کے فیصلہ کن آپریشن میں مصروف ہوں اور اس میں الحمدللہ کامیابیاں بھی ان کے قدم چوم رہے ہوں،ان کو کسی اور جنگ میں دھکیلنا دراصل آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کی بڑی سازش ہے،پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور غیرت مند ملت ہے،یو اے ای کے وزیر خارجہ کا بیان پاکستانیوں کی توہین ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) سعودی عرب کے ظالم حکمران آل سعود اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے یمن کے نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اور مظلوم یمنی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر آج بعد نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ، آئی ایس او،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  اور اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع لاڑکانہ  کی جانب سے مرکزی امام بارگاه و جامع مسجد جعفریہ سے پریس کلب لاڑکانہ تک مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی. ریلی کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل جناب طارق حسین بدوی، سیکریٹری سیاسیات مشتاق علی میمن، اصغریہ آرگنائیزیشن ضلع لاڑکانہ کے صدر فیاض حسین حسینی، جنرل سیکریٹری اطہر علی اطہر نے اپنے خطابات میں یمن کے نہتے اور بیگناہ مسلمانوں پر گذشتہ کئی دنوں سے جاری سعودی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومت پاکستان یمن کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور اس اہم معاملے میں بجائے فریق بننے کے ثالث کا کردار ادا کرے. اگر پاکستانی فوج یمن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تو عوامی طاقت کا مظاہره کرتے ہوئے، حکومتی نمائندوں کا گھیراؤ کیا جائیگا. دہشتگردی پاکستان میں ہو یا دنیا کے کسی بھی کونے میں ہم شیعان حیدر کرار ہر دور میں ہر مظلوم کے حمائیتی اور ہر ظالم کے مخالف رہے ہیں. یہ ہی مؤقف هہارے دیگر معتدل سنی برادران کا ہے. یمنی حوثی انقلابیوں سے حرمین شریفین کو کوئی خطره نہیں ہے بلکہ آل سعود خاندان کی بادشاہت کو خطره ہے.  حرمین شریفین کو اگر کسی سے خطره ہے تو وه آل سعود خاندان سے ہے. جنہوں نے 1916 میں دختر رسول سیده فاطمة الزهره سلام الله علیہا، ائمہ معصومین علیہم السلام اور امہات المومنین کی مقدس مزارات کو منہدم کیا تھا. اب بھی حرمین شریفین کو انہی آل سعود سے خطره ہے. یہ حقیقت میں آل یہود ہیں.اس کے علاوه گذشتہ دنوں گلگت بلتستان میں ریلی نکالنے پر علماء کے خلاف حکومت کی طرف سے غیر قانونی دشتگردی کی FIR درج کرنے اور صوبائی رابطہ سیکرٹری برادر عارف قمبری اور دیگر کارکنان کی گرفتاری پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) شہدائے کچئی ضلع کوہاٹ کی برسی کے موقع پر محفل دعا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ لاکھوں قربانیوں، فداکاریوں اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر کے نتیجہ میں معرض وجود میں آنے والا پاکستان اتفاق فاونڈری نہیں، جسے حکمران اپنی مرضی سے چلائیں اور ذاتی مفادات کے حصول کے لئے استعمار کے آلہ کار بن کر خود اپنے ملک کی سلامتی کو داو پر لگائیں۔ کیا حوثی حملہ آور ہیں؟ کیا ایک بڑے سیاسی و عسکری ملک کو ایک محدود تعداد میں موجود حریت پسندوں اور جبر و استبداد کے شکنجوں کو توڑنے والے عظیم انسانوں سے کوئی خطرہ ہے۔ اسلامیان پاکستان استکبار کے مکروہ عزائم سے واقف ہیں اور وہ کسی صورت میں بھی حکمرانوں کو یمن میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہمارا اپنا ملک دہشت گردی کا شکار ہے۔ ہر سو افراتفری کا منظر ہے۔ پھر ان حالات میں دوسروں کی حفاظت کا بہانہ بنا کر ملکی سالمیت کو داو پر لگانا کہاں کی دانشمندی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، غلام سرور جبکہ ایم ڈبلیو ایم سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں طرفین کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان انڈراسٹیڈینگ اصولوں کی بنیاد پر ہو گی۔ دہشتگری کی مخالفت،آپریشن ضرب عضب کی حمایت، فرقہ واریت اور تکفیریت کے خاتمے اور ملک کے استحکام سمیت آزاد خارجہ پالیسی کے معاملے پر دونوں جماعتیں اکھٹی ہوں گی۔ دونوں جماعتوں نے یمن میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی اور پاکستان کے ثالثی اور مفاہمت کا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر ضرور دیا۔ دونوں جماعتوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ حرمین شریفین کو اس وقت کوئی خطرہ نہیں بلکہ یہ ایک علاقائی مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں جماعتوں نے اس بات پر اصولی اتفاق کیا کہ ملک کی بدلتی ہوئی صورتحال میں ملکر چلا جائے۔دونوں جماعتوں نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں ایک ساتھ چلنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم اور تحریک انصاف مستقبل میں ایک ساتھ چلیں گے، حکمران ذاتی تعلقات کو ملکی مفاد پر ترجیح دے رہے ہیں، یمن کے معاملے پر کسی سے رائے نہیں لی گئی، حرم مبارک کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں، پاکستان کو یمن کی جنگ میں فریق نہیں بننا چاہیئے، پاکستان کو یمن کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یمن کی جنگ میں فریق نہیں بننا چاہیئے، یمن میں جارحیت سے انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی یمن کے معاملے پر پوزیشن واضح نہیں، پاکستانی وفد ریاض بھیجنا خوش آئند ہے تاہم وفد واپس آکر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یمن کا معاملہ جنگ سے نہیں بات چت سے حل ہونا چاہیئے۔ شاہ محمود قریشی نے این اے 246 میں ضمنی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز (شہدادکوٹ) وارثان شہداء کربلا شکارپور، پُر امن سندھ دھرتی پر بڑہتی ہوئی دہشتگردی کے خلاف اور سندھ حکومت کے غیر سنجیدہ رویئے کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک لے کر بتاریخ پہلی اپریل ۲۰۱۵ بروز بدھ پر صبح ۹ بجے ہمارے شہر نصیرآباد آ رہے ہیں ، جس کے حوالے سے وحدت آفس پر ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ضلعی سیکریٹری جنرل محترم سید اختر عباس نقوی کے ہوئی ، جس میں یہ طئے کیا گیا کے اس احتجاجی تحریک کو کامیاب کرنے کے لئے شہر کی تمام مذہبی، سیاسی ، سماجی، قومپرست پارٹیز ، صحافی برادران اور پُر امن شہریوں کو شرکت کی بھرپور دعوت دی جائیگی ،شہر کے تمام معززین سماجی اور مذہبی دوستوں سے ملاقاتیں کی جائینگی ، اور آخر میں پریس کانفرنس بھی کی جائیگی ۔

وحدت نیوز (لاہور) پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں ناعاقبت اندیش حکمرانوں کو مشرق وسطیٰ کی،، پراکسی وار،، کو پاکستان لانے سے روکیں،افواج پاکستان کو عوام میں متنازعہ بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے،ہم نے ہمیشہ لوگوں کے مفادات کی جنگ لڑی جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے،پاکستان کو اس نازک دور میں جوش سے نہیں ہوش سے پالیسیاں بنانی ہوں گیں،قوم مزید پرائی آگ کا ایدھن بننے کے لئے تیار نہیں،پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے حکومت کومشرق وسطیٰ کی پراکسی وار سے دور رہنے کی تلقین خوش آئند ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے حکمران اسرائیل کو تحفظ دینے کے لئے مسلم امہ میں تفرقہ ڈال رہے ہیں،جہاں بھی اسرائیل مخالف حکومتیں ہیں وہیں ان ممالک نے دہشت گردوں کی حمایت کرکے ان کے خلاف سازشیں کی ہیں،غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی پر ان حکمرانوں کو یہ احساس نہیں ہوا کہ عرب سر زمین پر یہودی مسلمانوں پر شب خون مار رہے ہیں،مصر میں اخوان المسلمین کی منتخب حکومت کو گرا کر اسرائیل نواز ڈکٹیٹر کو مصری عوام پر مسلط کیا گیا،شام اور عراق میں النصرہ اور داعش کو مسلمانوں کے قتل عام اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لئے مالی امداد اور ٹریننگ دی گئی،اب جبکہ اُن ملکوں سے پسپائی کا سامنا کرنا پڑا تو یمن میں مسلمانوں کیخلاف محاذ کھول دیے ہیں ،یمن میں جارحیت کی حمایت میں اسرائیل کے بیان پر مسلمانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیئں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت ہوش کے ناخن لے اور پرائی آگ سے اپنے گھر کو جلانے کی کوشش نہ کر،پاکستان کی جن سیاسی مذہبی جماعتوں نے اس نازک صورت حال سے دور رہنے کی پالیسی پر دوک ٹوک الفاظ زمیں زوردیا وہ لائق تحسین ہیں،پاکستان اب کسی پراکسی وار کامتحمل نہیں،ہمیں اپنے گھر کو بچانا ہے،ہماری افواج ہمارا سرمایہ ہے ہم اپنی غیرت مند اور شجاع افواج کو کسی کی پراکسی وار میں دھکیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree