وحدت نیوز(اسلام آباد)وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے شیعہ مکتب فکر کی توہین اور اس پر سنگین الزامات پر مبنی نوٹیفکیشن کے اجراءپر ملت جعفریہ کے شدید غم وغصے ، مجلس وحدت مسلمین کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے وزیر اعظم عمران خان سےنوٹس لینے کے مطالبے اور مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی کے وفاقی حکومت سے بھرپوراحتجاج ، خدشات اور اعتراضات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن مخصوص طبقے کیلئے جاری کیا گیا، جس میں ایک خاص مکتب فکر کا ذکر کیا گیا ہے، جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے موقع پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم اس مندجہ زیل متنازعہ نوٹیفکیشن کا جائزہ لے رہے ہیں جوکہ ہماری حکومت کی پالیسی میں شامل ہی نہیں ہے،پاکستان سب کاہے اور سب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آوازبلند کرے اورنئے پاکستان میں کسی کویہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کے مسلک یا عقیدے کی بنیادپر اسے چیلنج کرے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) حلقہ پی بی 26کوئٹہ کے ضمنی انتخاب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے کارکنان ، عہدیداران اور معززین کے اعزازمیں عصرانے کا اہتمام کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر قانون آغا رضا نےکہاکہ با شعور سیاسی جد و جہد میں ہی آبرو مندانہ زندگی کا راز پنہاں ہے،ضمنی الیکشن پی بی 26 ہزارہ ٹاون میں دوسری اور مجموعی طور پر پورے حلقے میں تیسری پوزیشن لینا بڑی کامیابی ہے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے درمیان عملی اتحاد کی داعی دینی سیاسی جماعت ہے، ضمنی الیکشن پی بی 26 میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد امیدوار سید محمد رضا (آغا رضا ) پر عوامی اعتماد اس حلقے کی سیاسی بصیرت کی دلیل اور بھر پور عوامی تائید عوامی بیداری کا ثبوت ہے،خصوصا چیف آف ہزارہ قبائل جناب محترم سردار سعادت علی خان، ہزارہ ٹاون سے ملحقہ تمام محلوں عوام الناس سیاسی شخصیات علماء کرام بزرگ اکابرین سب ٹرائب سیاسی سماجی شخصیات نوجوانوں خواتین ماوں بہنوں بیٹیوں اور مخلص کارکنوں کے مشکور ہے جنہوں نے 40 دنوں کی کم وقت میں انتھک محنت کیں اعتماد کا اظہار کیا اور اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیا ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین صوبائی کابینہ ڈویژنل اقر ضلعی عہدہ داروں کی طرف سے تمام ووٹرز سپورٹرز اور کارکنوں کے بے حد مشکور ہیں،جنہوں نےبھر پور تعاون اور حمایت کا اعلان کیا ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا،درودوسلام اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرے ہر طرف فضا میں گونجتے رہے۔اتحاد بین المسلمین کے اس فقیدالمثال مظاہرےکو شیعہ سنی علما کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد علمائے کرام اور عمائدین نے جشن عید میلاد النبی کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کی۔ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر کے 50سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

کراچی میں نمائش چورنگی ،محمود آباد،بلدیہ ٹاؤن،انچولی،نیو کراچی،گلشن اقبال،گلستان جوہر ،ملیر جعفر طیار سوسائٹی،کھوکھراپار،لانڈھی ،کورنگی،بن قاسم ٹائون ،اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوںمیں مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران اور علمائے کرام نے جلوس ہائے میلاد مبار ک کے شرکاءکاوالہانہ استقبال کیا، ان پر گل پاشی ، مشروبات اور نیاز سے ان کی تواضع کی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں، جبکہ گلشن وقار بن قاسم ٹائون میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جلوس میلاد النبیﷺ بھی نکالاگیا جس میں شیعہ سنی علمائے کرام نے خطاب کیا جبکہ تمام مسالک کےافراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،مرکزی استقبالیہ کیمپ سولجر بازارمیں صوبائی سیکریٹریٹ کے باہر لگایا جہاں سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری نے شرکائے جلوس میلاد کو خوش آمدید کہا، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ایم ڈبلیوایم کے استقبالیہ کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اور ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں کے ہمراہ شرکائے جلوس کو سبیل پیش کی۔

مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپوں اور جلوسوں میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، ڈویژنل رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی،ناصرحسینی، علامہ نشان حیدر، علامہ غلام محمد فاضلی، میر تقی ظفر، احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک مرتبہ پھر شیعہ سنی مسلمانوں نے جشن میلاد النبیؐ مل کر مناکر دشمنان اسلام کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیاہے، نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کا غم اور رسول خداؐ کی ولادت کا جشن امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے ۔

رہنمائوںنے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیغمبر اعظم ﷺ کی یوم ولادت کے مناسبت سے ملک بھر میں۱۲ تا۱۷ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی پر نور محافلوں کا آغاز کر دیا گیاہے، سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزِوحدت ہے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں،ماہ ربیع الاول کے ان بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنےمیں آیا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کو اپنے مذموم عزائم میں شکست ہوئی ہے،،دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے عراقی ویزا کے حصول میں پیش آمدہ مشکلات کے حوالے سے آج بروز جمعرات سہہ پہر عراقی حکام خصوصا عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو خط لکھا ہے جس میں اسلام آباد میں قائم عراقی سفارت خانے کی طرف سے ویزا کے صدور میں تعطل کا فوری نوٹس لینے کا کہا اور زائرین حضرت ابا عبداللہ کے چہلم امام حسین (ع) پر سفر میں ہر ممکنہ تعاون و سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا. علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے دیگر متعلقہ عراقی حکام خصوصاعراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم جعفری سے رابطہ کیا اور ویزا کے صدور میں مشکلات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اور اس عنوان سے پاکستان سے چہلم امام حسین (ع) پر شرکت کرنے والے لاکھوں زائرین حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) کی تشویش اور پریشانی سے آگاہ کیا. عراقی حکام کی طرف سے ویزا کے صدور میں تعطل کو جلد از جلد برطرف کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس کی جانب سے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو لکھے گئے خط میں کہاگیاہےکہ ہم رسول اللہﷺ اور ان کے خانوادے سے جنون اور عشق کی حد تک محبت کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال لاکھوں پاکستانی زائرین کربلائے معلیٰ اور نجف اشرف کی زیارات سے مشرف ہونے کیلئے ہوائی اور زمینی راستوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی ادوار سے پاکستان میں موجود عراقی سفارت خانہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرتا رہا ہے، مگر اس برس حد درجہ سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پاکستانی زائرین نے اس سال اربعین امام حسین ؑ پر جانے کیلئے اپنی تیاری پچھلے سالوں کی آسان ویزہ پالیسی کو دیکھتے ہوئے کی مگر ویزہ کے اجراء میں رکاوٹوں اور دشواریوں کے باعث ان کا زیارتی پروگرام متاثر ہورہا ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خط کے اآخر میںعراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے گذارش کی کہ آپ  فی الفور اسلام آباد میں قائم عراقی سفارت خانے کو ضروری ہدایات جاری کریں کہ وہ زائرین امام حسین ؑ کو ہنگامی بنیادوں پر ویزہ جاری کریں، زائرین ابا عبداللہ الحسین ؑ کی مشکلات حل کرنے کی بدولت خدا آپ کو اجر عظیم دے اورآپ پر اپنی برکتیں نازل فرمائے، میں آپ کے مثبت اور فوری جواب کا منتظر رہوں گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  اقوام متحدہ میں مظلوم یمنیوں کے خلاف ووٹ کرنے پر وزارت خارجہ اپنی پوزیشن واضح کرے ۔ یمن میں ہونے والے مظالم کی تحقیقات کے خلاف ووٹ دے کر حکومت نے کشمیر پر پاکستانی موقف کو کمزور کیا ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق راحیل شریف کی غیر قانونی اجازت کو کنسل کیا جائے راحیل شریف کی وجہ سے پاکستان کی غیر جانبدارانہ اور امن پسندانہ کردار دونوں زیر سوال ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یمن پر مسلط جنگ کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے سعودی امریکی اتحاد کی سعودی عرب پر مسلط کردہ جنگ کو عالمی بے توجہی کی وجہ سے دنیا کی فراموش شدہ جنگ اور موجودہ دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے ۔غریب ترین عرب ملک پر مسلط کردہ جنگ چوتھے سال میں داخل ہونے جا رہی ہے ۔ملک کی تین چوتھائی آبادی کو پانی،غذا اور دوا کی شدید کمی کا سامناہے ۔سمندری،زمینی اور فضائی محاصرے کی وجہ سے ملک کی 70 فیصد آبادی کا سب سے بڑا مسئلہ ایک وقت کا زندہ رہنے کے قابل بنانے والے کھانے کی فراہمی ہے۔لاکھوں بچے غذا کی کمی کی وجہ سے مستقل معزور ہو چکے ہیں ۔دسیوں ہزار بے گناہ شہری فضائی حملوں کے نتیجہ میں جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔عورتیں، بچے،شہری ضرورت کی تنصیبات سب سے بڑا نشانہ بنی ہیں ۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے اس انسانی المیہ کہ جس کا واضح ذمہ دار سعودی عسکری اتحاد ہے، کی تحقیقات کی مدت میں توسیع کو کثرت رائے(21) سے منظور کر لیا ۔بدقسمتی سے پاکستان ان چند(8)ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دے کر جہاں بالواسطہ طور پر حملہ آور اتحاد کی حمایت کی وہاں کشمیر اور فلسطین پر اپنے تاریخی موقف کو کمزور بھی کیا ۔نئی حکومت نے واضح موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان مشرق وسطی کے کسی تنازعہ کا فریق نہیں بنے گا۔جناب وزیراعظم عمران خان صاحب نے سعودی عرب کے دورہ کے دوران دئیے گئے انٹرویو میں صراحت سے کہا تھا کہ پاکستان کا کردار یمن مسئلہ میں مصالحت کنندہ کا ہو گا ۔اور ان کی نگاہ میں اس مسئلہ کا عسکری حل موجود نہیں اور نہ ہی وہ عسکری حل پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے امت مسلمہ کے تمام تنازعات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کے پاکستان کے رول کا اعادہ بھی کیا تھا ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ اقوام متحدہ میں پاکستان نے اس ووٹ کے ذریعے جہاں اپنی غیر جانبداری کو متاثر کیا ہے وہاں ظالم کی حمایت کر کے کشمیر پر اپنے کیس کو کمزور بھی کیا ہے جو نئی حکومت کی خارجہ پالیسی کے بیان کردہ اصولوں کے منافی ہے ۔پاکستان کی ایک بڑی مذہبی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے مجلس وحدت مسلمین اس ووٹ پر شدید تحفظات رکھتی ہے اور وزیراعظم اور وزارت خارجہ و وزارت انسانی حقوق سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے ۔یمن ایک اسلامی ملک ہے ۔وہاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بقول تاریخ کا بدترین قحط ہے ۔لوگ درختوں کے پتے کھانے پر مجبور ہیں ۔انسانی المیہ رونما ہو چکا ہے ۔پاکستان کو عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے اس جنگ کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔وزارت خارجہ فوری طور پر اس ووٹ کے مسئلہ پر اپنی پوزیشن واضح کرے ۔اور عمران خان صاحب کی بیان کردہ خارجہ پالیسی کے مطابق اس غلطی کا ازالہ کرے ۔صحافی برادری سے گزارش ہے کہ خبروں میں حوثی باغی کا لفظ لکھ کر نفرتیں نہ پھیلائیں ۔یمن میں حوثی اور شافعی اتحاد یمنی سلامتی کا ضامن ہے ۔اور وہ اپنی سرزمین  پر کشمیریوں  اور فلسطینیوں کی طرح بیرونی جارحیت کے مقابل دفاع کر رہے ہیں ۔انسانی بنیادوں پر یمن کا محاصرہ ختم کیا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وفاقی کابینہ راحیل شریف کی غیر قانونی اجازت کو کینسل کر کے  ملائشیا کی طرح اس نام نہاد سعودی عسکری اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا جائے ۔راحیل شریف کی وجہ سے پاکستان کی غیر جانبداریت اور امن پسندانہ کردار دونوں زیر سوال ہیں لہذا ان کو فوری طور پر واپس بلایا جائے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزامیں میں مومنات کے لیے دختر امام حسین ؑ جنابِ سکینہ (س) کی یاد میں سبیلِ جنابِ سکینہ (س) لگائی گئی، فرسٹ ایڈ کیمپ اور نماز و آرام کا اہتمام کیا گیاجس میں خواہر صدیقہ کائنات، خواہر حنا، خواہر اجلا زہرا،ڈاکڑ نسیم زہرا اور اسلام آباد کی تمام سکاؤٹس نے بہت ذمہ داری سے اس بہترین عملِ خیر کو بخوبی سر انجام دیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی آرگنائزر خواہر صدیقہ نے کہاکہ پروردگار عالم سب کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائےاور  بی بی (س)اس عظیم عبادت کا اجرِ عظیم عطا فرمائیں اور ہم سب خواہران کو کردارِ زینبی (س) پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائیں ۔

Page 9 of 106

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree