وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں تین روزہ سالانہ مرکزی ناصران ولایت کنونشن اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن کے آخری روز سیمینار بعنوان اسلامی بیداری میں ولایت کا کردارکا انعقاد کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری، علامہ امین شہیدی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران  طاہرنے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پیروان شہید حسینی اپنے شہید قائد کو رول ماڈل سمجھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، ولی فقیہ ایک ایسا نظام ہے جس نے امت کو طاغوت کے مقابلے میں کھڑا کیا ہے۔ کنونشن میں احتساب کی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ کنونشن کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے پریس کانفرنس کی، جس میں کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی  سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھوٹے چھوٹے متعدد وزیرستان آباد ہیں، جہاں برین واشنگ کی جاتی ہے۔ اس معاملے میں انتظامیہ کی دانستہ چشم پوشی کسی بہت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔ وہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام منعقدہ تین روزہ کنونشن کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات ان قوتوں سے کیے جاتے ہیں جو ہتھیار پھینک کر ملکی قوانین کی پاسداری کی یقین دہانی کروائیں۔ دہشت گرد ہماری فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، بےگناہ معصوم انسانی جانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کا عمل بدستور جاری ہے اور حکومت مذاکرات کا مسلسل راگ الاپتی جا رہی۔ ہمارے حکمرانوں نے ذاتی اغراض کی خاطر وطن عزیز کو دنیا بھر کے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا رکھا ہے۔ دنیا میں بدامنی و انتشار کی ذمہ دار تکفیری قوتوں کو جب تک کچلا نہیں جاتا، تب تک دنیا میں امن و سکون ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشیع مظلوم کی طرفدار ہے۔ مظلوم کا تعلق کسی بھی مذہب و مسلک سے ہو ہماری مکمل حمایت اس کو جاری رہے گی اور ظالم چاہے اہل تشیع سے کیوں نہ ہو، ہماری اس سے مخالفت ہے۔

 

 گلگت بلتستان کے حوالے سے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت کی عوام نے بلامشروط پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، لیکن گذشتہ تریسٹھ سالوں سے یہاں کی عوام کے ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے جو انتہائی نامناسب ہے۔ ریاست کی طرف سے اس طرح کا رویہ احساس محرومی کو جنم دیتا ہے اور ملک دشمن تحریکوں کو سر اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے دہشت گردوں کو شام پہنچائے جانے کا اصل مقصد اسرائیل کے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی غیور عوام ایک ایسی طاقت بن کر سامنے آئی ہے جس سے اسرائیل کی بقا کو بیشتر خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ شام ان مظلوم افراد کی حمایت کر رہا ہے۔ اب عرب ممالک مسلمانوں کے خلاف ان یہودی قوتوں کی بقا کی جنگ لڑ ہیں جو سراسر غیر اسلامی اور غیر اخلاقی ہے۔ تحفظ پاکستان بل کالا قانون ہے جسے عوام قبول نہیں کرتے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اسلام آباد ایف 8 کچہری میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمران شیطان صفت طالبان دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں جنگ بندی کی سیاہی ابھی خشک بھی نہیں ہوئے تھے اسلام آباد میں گیارہ لاشوں کے تحفے دے کر طالبان نے ایک دفعہ پھر ثابت کیا کہ وہ اپنے سپانسرز کے ہر حکم کی تکمیل کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں طالبان مذاکرات کاروں نے طالبان کو یہ سمجھا دیا ہے کہ حملے بے شک جاری رکھیں قبول کرنا چھوڑ دیں عین اسی فارمولے پر دہشت گردوں نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے علامہ اسدی نے پاکستان بار کونسل کے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ بہت جلد ان دہشت گردوں کیخلاف محب وطن جماعتوں سے مل کر پنجاب بھر میں عوامی جدوجہد کا آغاز کریں گے پاکستان کو دہشت گردوں اور اں کے حامیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا طالبان اور طالبان مائنڈ سیٹ پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اُن کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی جید علمائے کرام کے نقطہ نظر کے مطابق خوارج کا ایک ہی علاج ہے کہ اُن کیخلاف جہاد کیا جائے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف قیام کرکے ملت نے صبر و استقامت اور بیداری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اب بھی اگر دہشت گردی کا خاتمہ نہ ہوا تو ملک بھر کے عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ ظلم اور دہشت گردی کے خلاف ملک گیر عوامی تحریک کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنا چاہیئے۔ نفرتوں کے علمبردار فرقہ پرست عناصر اور دہشت گردوں کے حامی و سرپرستوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ کالعدم فرقہ پرست گروہ کو دہشت گرد ڈکلئیر کیا جائے اور جب تک ایک دہشت گرد باقی رہے یہ آپریشن جاری رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی بھی دہشت گرد اور قومی مجرم ہیں۔ سیاسی اور مذہبی زعماء کو دہشت گردوں کا وکیل بننے کی بجائے مظلوموں کا حامی اور وکیل بننا ہوگا۔ ہم ایک مرتبہ پھر ملک کی سیاسی، جمہوری اور دینی قوتوں اور سول سوسائٹی کو دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دینے کی دعوت دیتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان میں عجیب افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے، حکمران پر امن شہریو ں کے بجائے سفاک قاتلوں کو اسٹیٹ میں طاقتور قوت تسلیم کرنے لگے ہیں ،قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار ونظریات کی پامالی کی انتہا کر دی گئی ، وطن عزیزکو مستحکم اور پر امن ریاست بنانے کے لئے عاشقان پیغمبراکرم ص اور عاشقان حسین ع اپنا کردار ادا کریں گے، پاکستان کے وارث پہاڑوں میں چھپے دہشت گرد نہیں اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لئے اپنی عظیم جانوں کے نذرانے پیش کر نے والے سنی ، شیعہ ، ہندو ، سکھ اور عیسائی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے ڈی چوک اسلام آباد میں منعقدہ قومی امن کنونشن کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔


ان کی کہنا تھا کہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ سے نہیں دہشت گردوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے زیادہ سنجیدہ ہیں ، جو پر امن شہری روز مارے جا رہے ہیں ان کے خون کو فراموش کر کے دہشت گردوں کے ناجائز مطالبات کو تسلیم کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ، پاکستان کو بیرونی ایجنڈے پردہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، اگر کو ئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستا ن کی تباہی پر عوام نظارہ گر بنے بیٹھیں گے، تو یہ حکمرانوں کی بھول ہے ، پاکستان کے حقیقی وارث اہل سنت اور اہل تشیع سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو رہے ہیں ، انشاء اللہ جلد پاکستان کی دیگر محب وطن قوتیں ہمارے ساتھ پاکستان کی بقاء کی جدوجہد میں شامل ہو نگی ، آج ایک نئے پاکستان کے قیام کا آغاز ہو چکا ہے ، جسمیں کوئی اقلیت نہیں ، پاکستان کا درد دل میں رکھنے والے شیعہ ، سنی ، سکھ عیسائی ، ہندو تمام اس پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو رہے ہیں ، جو کہ ملک دشمن استعماری ایجنڈوں کو بے نقاب کریں گے، آج کاقومی امن کنونشن نئے پر امن پاکستا ن کی تشکیل کا نقطہ آغاز ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ مصطفویٰ اور حسینی حکومت وقت کو آج متنبہ کر رہے ہیں کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی ضد سے باز آجاؤ، تمہاری یہ مفاہمتی پالیسی عوام کو منظور نہیں ، آئین پاکستان کے منکر، عاشقان محمد اور حسین کے قاتلوں سے تمہارا راؤ رسم اٹھا رہ کروڑ عوام مسترد کر تے ہیں، اگر حکومت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو محب وطن شیعہ سنی عوام سڑکوں پر نکل کر اس حکومتی پالیسی کو تبدیل کروا کر چھوڑیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سنی اتحاد کونسل اور وائس آف شہداء کے تحت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈی چوک پر منعقدہ قومی امن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پشاور میں طالبان کی دہشت گردی کا شکار ہونے والے آل سینٹس چرچ کے پادری اعجاز گل نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں کیونکہ اس ملک کو بنانے میں ہمارے بزرگوں نے بھی اہم کردار ادا کیا، پاکستان کے کسی بھی میں دیکھا جائے تو مسیحی برادری ہمیشہ ملک کی خدمت میں پیش رہی ہے، یہ ہمارا ملک ہے اور ہم اس ہی مٹی سے جنم لیا ہے، گو کہ ہم مذہبی طور پر اقلیت ہیں لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس بھی اس ملک میں اتنا ہی حق رکھتے ہیں کہ جتنا ہمارے مسلمان بھائی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں امن کا فروغ ہو، لہٰذا ہم سب کو اس ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ آج اس پلیٹ فارم سے میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سنی اتحاد کونسل کا کہ جنہوں نے ہمیں موقع دیا کہ ہم اپنی مسیحی برادری کی آواز آپ تک پہنچا سکیں،ہم ہمیشہ اس ملک کی ترقی کیلئے قربانیاں دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔ پادری اعجاز گل کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے میرے چرچ پر حملہ کیا لیکن پاکستان کے شیعہ و سنی مسلمانوں نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا میں دل سے ان کا شکرگزار ہوں، یہ ہمارا ملک ہے ہم اس سے بھاگ کر نہیں جائیں گے، دہشت گرد چاہے کتنی ہی کوششیں کرلیں ہم اس ملک کی ترقی کیلئے ہر وقت اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے۔

Page 8 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree