وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد میں ہونے والے کورکمیٹی کے اجلاس میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شفقت حسین شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، نثار فیضی،علامہ اعجاز بہشتی ، فضل نقوی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد مہدی سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلا س کے بعد میڈیا کو جاری کیے گئے اعلامیئے میں کہا گیاکہ مجلس وحدت مسلمین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو غیرقانونی ، غیرآئینی اور بدترین دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والی حکومت کو بچانے کی ایک کوشش سمجھتی ہے۔اعلامیے میں پر امن اور جمہوری حقوق کی خاطر سڑکوں پر آنے والے مظلوم عوام کودہشتگرد اور بغاوت سے تعبیر کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور قرار دیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی حامی حکومت ملک میں افراتفری چاہتی ہے اور جمہوری حقوق کی نفی کرکے ثابت کرتی ہے کہ یہ جماعت اپنے روحانی باپ ضیاء الحق کی باقیات کو باقی رکھنا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ پرامن عوام پر جبر اور تشدد کے ذریعے انہیں دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گذشتہ دو دن میں انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء پر ہونے والی شیلنگ، ربٹر اور بلٹس کا استعمال ثابت کرتا ہے کہ نواز شریف جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔ تین افراد کی شہادت اور چھ سو سے زائد افراد کا زخمی ہونا ثابت کرتا ہے کہ ملک میں ایک آمر اور بادشاہ کی حکومت ہے ۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی تحریک ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ اجلاس میں لاہور ،جھنگ ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انقامی کاروائی قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فی الفور کارکنوں کو رہا کرے ۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں خون کی ہولی کھیل کر نواز حکومت اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتی اسلام آباد ریاستی اداروں کی جانب سے میڈیا پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو حق و سچ گوئی کی سزا دی گئی، صحافتی تنظیموں اور میڈیا مالکان سمیت فیلڈ میں موجود رپوٹرز، کیمرہ مین اور دیگر عملے پر تشدد کر کے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، تشدد کے ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نواز حکومت نے یہ گھناونی حرکت کرکے سابقہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ اب شریف برادران کی بادشاہت کا تختہ الٹ گیا ہے، اسلام آباد غرہ بن گیا، نواز حکومت نے عورتوں اور معصوم بچوں پر ظلم و بر بریت کر کے تاریخی داستان رقم کردی، انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکا اور میڈیا کے نمائندگان کی جرت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں

 

پرامن شرکا اور آزاد میڈیا پر ریاستی دہشتگردی کیا انصاف و قانون کے علمبرداروں کو نظر نہیں آتی، آزاد عدلیہ کے گن گانے والوں کی زبانیں بند اور آنکھوں پر پٹی بند گئی ہے، ملکی 18 کڑور عوام نے نواز حکومت ک جانب سے نہتے مظلوم عوام پر گولیاں چلانے کی مذمت کی، ریاستی دہشتگردی میں شہید ہونے والے شہدائے انقلاب کا خون رنگ لائے گی انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی اخلاقی قدریں بھی کھو چکی، اسلام آباد کی سڑکیں فلسطین غزہ کا منظر پیش کرنے لگی، نواز حکومت نے معصوم عورتوں اور بچوں پر گولیاں چلا کر یہودیوں سے بھی بدتر سلوک کیا۔ علامہ سید محمد سبطین نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک، ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے انقلاب مارچ اور تحریک انصاف کی آزادی مارچ کے قائدین کی جرات، بہادری اوراستقامت کو سلام پیش کرتے ہیں، گو نواز گو کا نعرہ حتمی ہے، شریف خاندان کی بادہاشت کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔ کہ اسلام آباد میں خون کی ہولی کھیل کر حکمران اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتے، ریاستی بربریت کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ہم اپنا پرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے، مسلم لیگ ن نے ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر دی ہے، یہ ضیا الحق کے باقیات ظلم جبر کیساتھ اپنی بادشاہت کو بچا نہیں سکتے، ہم ظلم کے ذریعے جھکنے والے نہیں، انشااللہ خون کے آخری قطرے تک ان ظالم حکمرانوں کیخلاف میدان میں حاضر رہیں گئے۔

وحدت نیوز(لاہور) حکمران انتقامی سیاست کے ذریعے مخالفین کو نہیں دبا سکتے، ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے ہمیں جمہوری جدوجہد سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما رائے ناصر علی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت طاقت کے بل بوتے پر ہمیں جھکا نہیں سکتی، ہم نے اپنے کارکنوں کو ہمیشہ امن اور صبر اور حب الوطنی کا درس دیا ہے اور اس کی پاداش میں ہم نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور ملکی استحکام اور ملک دشمنوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرتے رہے۔ علامہ امتیاز کاظمی نے اسلام آباد میں ریاستی جبر و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران یہ جان لین کفر کا نظام تو باقی رہ سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) شریف برادران کی بادشاہت کا تختہ اُلٹ گیا ہے، اسلام آباد غرہ بن گیا، نواز حکومت نے عورتوں اور معصوم بچوں پر ظلم و بر بریت کر کے تاریخی داستان رقم کردی، انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندگان کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، پرامن شرکاء اور آزاد میڈیا پر ریاستی دہشتگردی کیا انصاف و قانون کے علمبرداروں کو نظر نہیں آتی، آزاد عدلیہ کے گن گانے والوں کی زبانیں بند اور آنکھوں پر پٹی بند گئی ہے، ملکی 18 کڑور عوام نے نواز حکومت ک جانب سے نہتے مظلوم عوام پر گولیاں چلانے کی مذمت کی، ریاستی دہشتگردی میں شہید ہونے والے شہدائے انقلاب کا خون رنگ لائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ مختار امامی، علامہ باقر زیدی، علامہ حسن ہاشمی، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سنی اتحاد کونسل طارق محبوب صدیقی، مفتی اقبال نقشبندی، حاجی اقبال، صاحبزادہ اظہر رضا، مرکزی رہنما سنی تحریک مطلوب اعوان سمیت دیگر رہنماؤں نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل اور سنی تحریک کی جانب سے نمائش چورنگی پر دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

رہنماؤں نے کہا کہ حکومت اپنی اخلاقی قدریں بھی کھو چکی، اسلام آباد کی سڑکیں فلسطین غزہ کا منظر پیش کرنے لگی، نواز حکومت نے معصوم عورتوں اور بچوں پر گولیاں چلا کر یہودیوں سے بھی بدتر سلوک کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک، ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے قائدین کی جرأت و بہادری اور استقامت قابل دید ہے، گو نواز گو کا نعرہ حتمی ہے، شریف خاندان کی بادہاشت کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اسلام آباد میں خون کی ہولی کھیل کر حکمران اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتے، ریاستی بربریت کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ہم اپنا پرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے، مسلم لیگ ن نے ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر دی ہے، یہ ضیاء الحق کے باقیات ظلم جبر کیساتھ اپنی بادشاہت کو بچا نہیں سکتے، ہم ظلم کے ذریعے جھکنے والے نہیں، انشااللہ خون کے آخری قطرے تک ان ظالم حکمرانوں کیخلاف میدان میں حاضر رہیں گئے۔

 

علامہ مختار امامی سمیت دیگر رہنماؤں نے اسلام آباد ریاستی اداروں کی جانب سے میڈیا پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو حق و سچ گوئی کی سزا دی گئی، صحافتی تنظیموں اور میڈیا مالکان سمیت فیلڈ میں موجود رپوٹرز، کیمرہ مین اور دیگر عملے پر تشدد کر کے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، تشدد کے ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نواز حکومت نے یہ گھناؤنی حرکت کرکے سابقہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ واضح رہے مجلس و حدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی سمیت ملک گیر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی سمیت اندرون سندھ حیدرآباد، ماتلی، بدین خیرپور ناتھن شاہ، مورو، نواب شاہ، رانی پور، خیرپور، سکھر، سہون، ٹھٹھہ، ٹنڈوالیار، ٹنڈو محمد خان میں بھی کارکنان و عوام سراپا احتجاج ہیں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) شریف برادران کی بادشاہت کا تختہ اُلٹ گیا ہے ۔ اسلام آباد غرہ بن گیا نواز حکومت نے عورتوں اور معصوم بچوں پر ظلم و بر بریت کر کے تاریخی داستان رقم کردی ۔انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندگان کی جرئت و بہاردی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ پر امن شر کا اور آزاد میڈیا پر ریاستی دہشتگردی کیا انصاف و قانون کے علمبرداروں کو نظر نہیں آتی آزاد عدلیہ کے گن گانے والوں کی زبانیں بنداور آنکھوں پر پٹی بند گئی ہے ۔ملکی 18کڑور عوام نے نواز حکومت ک جانب سے نہتے مظلو م عوام پر گولیاں چلانے کی مذمت کی ۔ ریاستی شدہشتگردی میں شہید ہونے والے شہدائے انقلاب کا خون رنگ لائے گا خراج عقیدت پیش کرتے ہیں فاتحہ خوانی بھی جاری ہے۔شہر قائد کی عوام نے پر امن ہڑ تال میں کاروباراور ٹرانسپورٹ بند رکھ کر نوازبادشاہت کو مسترد کر دیا ۔حکومت اپنی اخلاقی قدریں بھی کھو چکی اسلام آباد کی سڑکیں فلسطین غزہ کا منظر پیش کرنے لگئی نواز حکومت نے معصوم عورتوں اور بچوں پر گولیاں چلا کر یہودیوں سے بھی بترسلوک کیا ۔اسلا م آباد پاکستان عوامی تحریک ،ایم ڈبلیو ایم ،مسلم لیگ ق ،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے قائدین کی جئرت و بہادری اور استقامت قابل دید ہے گو نواز گو کا نعرے حتمی ہے شریف خاندان کی بادہاشت کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مختار امامی ،علامہ باقر زیدی ،علامہ حسن ہاشمی ، علی حسین نقوی ،علامہ مبشر حسن ،حاجی اقبال ،صاحبزادہ اظہر رضا ،مطلوب اعوان سمیت دیگر رہنماؤں نے کراچی ایم ڈبلیو ایم،عوامی تحریک ،سنی اتحاد کونسل،سنی تحریک کی جانب سے نمائش چورنگی پر دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے سے مشترکہ خطاب کے دوران کیا دھرنے سے خطاب میں علامہ مختار امامی کاکہنا تھا کہ اسلام آباد میں خون کی ہولی کھیل کر حکمران اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتے ریاستی بربریت کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ہم اپنا پر امن احتجاج کو جاری رکھیں گے ، مسلم لیگ ن نے ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر دی ہے یہ ضیاء الحق کے باقیات ظلم جبر کیساتھ اپنی بادشاہت کو بچا نہیں سکتے ہم ظلم کے ذریعے جھکنے والے نہیں انشااللہ خون کے آخری قطرے تک ان ظالم حکمرانوں کیخلاف میدان میں حاضر رہیں گئے۔علامہ مختار امامی سمیت دیگر رہنماؤں کا اسلام آباد ریاستی اداروں کی جانب سے میڈیاپر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا کو حق و سچ گوئی کی سزا دی گئی صحافتی تنظیموں اور میڈیا مالکان سمیت فیلڈ میں موجود رپوٹرز ،کیمرہ مین اوردیگر عملے پر تشدد کر کے حق اور سچ کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا تشدد کے ان واقعات کی جتنی مذمت کی جا کم ہے نواز حکومت یہ گنہونی حرکت کر کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں اور نام نہاد مغربی قوتوں کی سرپرستی میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جبکہ وہاں پر مظلوم مسلمانوں کا خون بہائے جانے پر مسلم امہ کی بے حسی باعث شرم ہے۔ صیہونی ریاست کی دہشتگردی کیخلاف تمام مسلم ممالک کو متحد ہوکر مزاحمت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو چاہیئے کہ وہ اسرائیلی وحشت کیخلاف او آئی سی کا اجلاس جلد از جلد منعقد کروائے۔ فلسطین کے اردگرد اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے عام عوام کو بنیادی سہولیات زندگی تک میسر نہیں، لہذا انسانی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی فلسطینی مظلوموں کی مدد کیلئے عملی اقدامات اُٹھانا لازمی ہیں۔

 

علامہ سید ہاشم موسوی کا اسلام آباد میں جاری انقلاب اور آزادی مارچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کے مطالبات آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بالکل منطقی ہیں۔ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی مظلوم عوام پر فائرنگ کے بعد ایف آئی آر کے اندراج سے بھی انکار کرنا، عدل و انصاف کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے۔ قانون کے مطابق وزیراعظم یا وزیراعلٰی جیسی شخصیات کو بھی قانون کے کٹہرے میں جواب دہ ہونا چاہیئے۔ طاہرالقادری کی زیر قیادت شیعہ سنی عوام کی دہشتگردوں کیخلاف کامیابی، دشمن قوتوں کو گوارا نہیں۔ لہذا جمہوریت کی مخالف موجودہ حکومت کو فی الفور مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے عمران خان کو انصاف نہ ملنا، خاندانی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جب تک شریف برادران اقتدار پر قابض ہیں، صاف و شفاف الیکشن کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا۔

Page 5 of 12

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree