وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ آج کی استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس ظالموں سے نفرت، مظلوموں کی حمایت، دجالی طاقتوں سے مقابلے اور استقامت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، گلگت بلتستان حکومت علامہ شیخ نئیر مصطفوی اور علامہ شیخ علی کو فوری طور پر رہا کرے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر کے دجالیوں سفیانیوں کا بھرپور مقابلہ کریں اور منہ توڈ جواب دینگے، دجالیوں نے یمن سے سبق حاصل نہیں کیا، لبنان کی شکست سے کچھ نہیں سیکھا، عراق اور شام سے سبق حاصل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران تجارت کر رہے ہیں اور ڈالر و ریال کے عوض ملک و قوم کا سودا کر رہے ہیں، ڈالر و ریال پر پلنے والے کرپٹ حکمرانوں یاد رکھیں کہ ملک و قوم کی عزت کو محب وطن اہل تشیع بچائیں گے، ملک و قوم کو کرپٹ حکمرانوں کی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 70 سال سے محب وطن ملت تشیع کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنانے کی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا، تحریک قیام پاکستان کی عملی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ طالب حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، لیکن پاکستانی حکومت نے اپنے مفادات کی خاطر مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالا ہوا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طالب حسین ہمدانی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کردار انتہائی خراج تحسین کے لائق ہے کہ جس نے اپنے منشور میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ٹھوس مؤقف دیا اور عملی حوالے سے کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جواد نقوی کی انتھک محنتوں سے آزادی کشمیر میں اپنی جدوجہد سے زمینہ ہموار کی، رواں سال 15 فروری کو ان پر اسلام و ملک دشمن تکفیری دہشتگرد عناصر کی جانب سے قاتلانہ حملہ ہوا، تکفیریت ہماری استقامت سے خوفزدہ ہے، ہم نے پھر بھی امن، اتحاد اور وحدت کا دامن نہیں چھوڑا، ہم تمام تر ظلم و ستم برداشت کرتے ہوئے راہ الٰہی پر گامزن رہتے ہوئے اپنے مقاصد پر گامزن رہیں گے اور ظہور امام مہدیؑ کی راہ ہموار کرنے کیلئے سرگرم عمل رہیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ظالموں کا مقابلہ کرنا اور مظلومین کا ساتھ دینا ہماری ذمہ داری ہے، دنیا پر اس وقت سب سے بڑا شیطان امریکہ مسلط ہے، دنیا میں کتنی جنگیں شروع کیں، لاکھوں بے گناہ عوام کا قتل عام کیا، امریکی نظام حکومت دنیا کو تباہ و برباد کر رہا ہے، جہاں پر ظلم اور کرپشن ہے، اُس کے پیچھے امریکہ ہے، پاکستان کی عوام مجبور ہیں، کیونکہ یہ نظام امریکی نظام ہے، ہمارے ملک کے حکمران اور منافقین امریکہ کے ساتھ ہیں، ظہور امام مہدیؑ کے دشمن امریکہ، اسرائیل اور آل سعود ہیں، پاکستان کو یمن، بحرین اور شام کی طرح کمزور کرنا چاہتے ہیں، آل سعود اور امریکہ یمن کے اندر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوچکی ہیں، کیونکہ یمن کی عوام نے حق کا ساتھ اور استقامت نہیں چھوڑی، پاکستان کو ایک نئے دلدل میں لے جانا چاہتے ہیں، آمر جنرل ضیاء جنگ کو ملک کے اندر لے کر آیا، ملک کو تباہ و برباد کیا اور تکفیریت کو پروان چڑھایا، اب پاکستان کو آل سعود کے الائنس میں لے جا رہا ہے، یہ ہمارے ملک، فوج اور عوام کے دشمن ہیں، ہماری فوج کو تقسیم کرنے کیلئے اس سفیانی الائنس میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں، ہم پاکستان کی جانب سے 39 ممالک کے الائنس میں جانے کی مخالفت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمارے اوپر حملے کئے جاتے ہیں، کیونکہ ہم اس ملک کی سلامتی کیلئے لڑتے ہیں، قوم کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے کیس کو فوجی عدالتوں میں لے جایا جائے، ہمیں اُمید تھی کہ قاتلوں کو سزا ہوگی لیکن افسوس کہ تکفیریوں کو رعایت دی گئی، ہمارے حکمران اور ریاستی عدالتیں سب خاموش ہیں، ہم مایوس نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ہمارے جوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، خواتین کی بے حرمتی اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ریاستی ادارے ہمارے لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں، اگر اُن کا کوئی گناہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے، یہ ظلم اب رُکنا چاہیے، مجھے پاکستان کی بااختیار عدالتوں، آرمی چیف، چیف جسٹس سے اُمید ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، ملک بھر میں جلوس عزاء اور مجالس پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان غلط سمت میں جا رہا ہے، جن دہشتگردوں نے پاکستان کے استحکام کو داؤ پر لگایا، ریاستی اداروں، ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور ہزاروں پاکستانیوں کا قتل کیا، ان کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں طالبان دہشتگرد قاتل احسان اللہ احسان کو ہیرو بنا کر پیش کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران احمق ہیں یا ان کے ساتھی، ڈان نیوز لیکس کے معاملے پر نواز شریف نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہے، وہ فوری طور پر استعفٰی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکہ، اسرائیل اور آل سعود چلا رہے ہیں، ہم کسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہونے دیں گے، ملک کو آل سعود کے ہاتھوں نہیں بیچنے دیں، پاکستان میں ظالم حکمرانوں کا راستہ روکنا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا شعوری استعمال کریں اور آنے والے عام انتخابات میں اُس شخص کو ووٹ دیں، جو بھارت، اسرائیل، امریکہ اور آل سعود کے خلاف ہو۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام آج نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظیم الشان استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، کراچی سمیت دیگر اضلاع سے ہزاروں منتظرین امام زمانہ عج کی شرکت متوقع ہے،وادی مہران کے غیور محب وطن اور منتظر ین بقیتہ اللہ عج آج نشتر پارک کراچی میں مادر وطن میں بیرونی مداخلت ، شیعہ علماءوجوانوں کے اغوا، فرقہ وارانہ فوجی اتحاد میں شمولیت اور عزاداری سید الشہداءؑپر ریاستی پابندیوں کے خلاف مضبوط آواز بلند کریں گے، اس سلسلے میں سندھ کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں، بسوں ، ویگنوں، کاروں اور دیگر ذرائع آمدورفت سے ہزاروں عاشقان مہدی عج اس وقت نشتر پارک کی جانب رواں دواں ہیں ، جن کیلئے قیام وطعام کا بھی مکمل بندوبست کیا گیا، جلسہ گاہ اور پنڈال سج چکا ہے، تاحد نگاہ کرسیاں بچھا دی گئی ہیں ، خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے،شرکاء کی سہولت کیلئے جلسہ گاہ میں ٹھنڈے پانی اور نیاز کا بھی  اہتمام کیا گیا ہے، ساتھ ہی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کیلئے میڈیکل کیمپ اور ایمبولینس سروس کے انتظامات بھی مکمل ہیں ، اس عظیم الشان استحکام پاکستان وامام مہدی کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام اور اکابرین ملت خطاب کریں گے جبکہ معروف منقبت خواں نذرانہ عقیدت پیش فرمائیں گے، خصوصی پالیسی ساز خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس کی عوامی رابط و آگاہی  مہم کے حوالے سے نارتھ کراچی کے امام بارگاہ "کاروان حیدری"میں ایم ڈبلیو ضلع وسطی کی جانب سے  "جشن ولادت امام مہدی عج" انعقاد کیا جسمیں خواتین اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔جشن کی نظامت کی ذمداری  خواہر ام بینش زہرا  نے ادا کی جبکہ بطور مہمان خصوصی خواہر زہرا نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل  شعبہ خواتین نے شرکت فرمائی۔جشن میں مومنات اور معصوم بچیوں نے امام زمانہ عج کی خدمت میں بطور ہدیہ  منقبت دورود و سلام  پیش کیے۔اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین  نارتھ کراچی کی یونٹ کی جانب سے بچیوں کے لیے "منتطر مہدی" کے عنوان سے کوئز رکھا۔کوئز کے سوالات خواہر نرجس نے بچیوں سے کیےاور صحیح  جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم  کیےبچیوں نے فلسفہ انتظار مہدی ع پر ایک بہایت خوبصورت ۔

  زہراءنقوی نے مومنات سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یقینا ماہ شعبان کی اہمیت اور فضیلت بہت ذیادہ ہے مگر  ہم سب جانتے  ہیں جیسا کہ یہ ماہ خود سازی کا ہے اسکے ساتھ یہ ماہ معاشرہ سازی کا بھی ہے کیوں کہ اس ماہ میں اس عظیم ہستی کی ولادت ہے جو دنیا میں عدل و انصاف کی حکومت قائم کرئے فرمائے گے انشاءاللہ  ،ظالموں جابروں  اور فاسق حکمرانوں  سے انتقام لیں گے لہذا جو بھی انکا حقیقی منتظر ہوگا وہ آپکے جلد ظہور کے لیے مسلسل تیاری کر رہا ہوگا ۔دشمن کو خبر ہے کہ جب مہدی عج کا ظہور ہوگا تو اسکو کہی پناہ نہیں  ملے گی لہذا وہ بھی ظہور امام کو روکنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے وہ جانتا ہے ًحمد و آل محمد ص سے محبت رکھنے والے انکے جلد ظہور کے لیے معاشرہ سازی کر رہے ہیں خود سازی کر رہے ہیں لہذا وہ تمام عشقان رسول ص کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں  پاکستان ہو یا بحرین شام ہو یایمن، فلسطین  کی مظلوم عوام ہو یا کشمیر سب کا خون بہایا جا رہا ہے آج جو بن سلمان نے میڈیا پر نہایت واضع الفاظ میں بیان دیا کہ اسکو آخر ایران سے کیا مسئلہ ہے کیوں  اپنے ہم خیال ممالک جن میں امریکہ اسرائیل  بھی ہیں انکے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ کہ اسکو ڈر ہے کسں کا ڈر  فرزند زہرا ع کا ڈر کہ ابھی تو وہ قائم آل محمد عج کے عاشقوں کا مقابلہ نہیں کر پارہا کل تک آل محمد ص سے مدد مانگے والوں پر بدعت کا فتویٰ لگاکرمعصوم لوگوں کو قتل کرنےوالے آج یودیوں سے مدد مانگ رہا ہیں۔پاکستان کی زمین پر اہل بیت کے چاہنے والے شیعہ سنی کے لہو سے سرخ۔کردیا گیا وجہ محبت اہل بیت ع لاکھوں پاکستانی شہداء آج ہم سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا ہماری بکھری لاشیں بھول گے کیا ہمارے روتے بچوں کے آنسو نظر نہیں آتے کہ آج بھی اہلبیت سے محبت کے جرم میں لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے اگر اپریشنز واقعا دہشتگردوں کے خلاف ہورہا ہے تو کیوں ایسے مدارس بند نہیں کیے جاتے جہاں باقاعدہ تکفیریوں کو سعودیہ کہ فنڈزسے پالا جارہا ہے کیوں نیشنل ایکشن پلان پر انکے خلاف عمل درآمد نہیں کیا جا رہا بلکہ اسی نیشنل ایکشن پالان کو ہمارے خلاف استعمال  کیا جارہا ہے عزاداری سید شہداء کو محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بانیان عزا کے خلاف جھوٹی  ایف آئی آر کاٹی جارہی ہے علماء پر جھوٹے الزامات لگا کر گرفتار کیا جارہا یہ ظلم وزیادتی  آخر کب تک کیا یہ پاکستان میں آل سعود کی طرح کی پالیسی   لے کر چل رہے ہیں کہ جو بھی آل رسولؐ  سے  محبت کرئے گا یہ ان پر ظلم ڈھائے گے۔یہ انکی بھول ہے پاکستان  ہم نے ہمارے اجداد نے بنایا اسکوہم ہی بچائے گے ہم کبھی بھی اس ملک کو تکفیریوں کی سازشوں  سے بکھرنے نہیں دیں گے ہمیں اپنے پاک وطن اور پام آرمی بہت عزیز ہے ہمیں اپنی آرمی سے بھی امید ہےکہ وہ اپنے اندر سے تکفیری  سوچ رکھنے  والوں  کو نکال  کرپاک آرمی کو پاک کرےگی۔

آخر میں مرکزی سیکرٹری  جنرل شعبہ خواتین  خانم زہرا نقوی نےکہا کہ بس 21مئی  کا دن ظلم کے خلاف آواز اٹھانےکادن ہے اپنے طاقت کے اظہار کادن ہے تحریک مہدویت کے آغاز کا دن ہے یہ بتا دینے کا دن ہے اس سرزمین پرتکفیریوں کے لیے جگہ نہیں  لہذا ہم۔خواتین کوبھی کربلا کی خواتین کی طرح اس دن گھروں سے نکلنا ہوگا اپنے پچوں بزرگوں جوانوں کے ساتھ کیونکہ کوئی بھی چاہےتحریک کربلا   ہی کیوں نہ ہو وہ بھی خواتین کے بے غیر کامیاب نہیں ہوسکتی تھی جب ہی سید شہداء خواتین کو ساتھ لے گے تھے کیونکہ انہی خواتین نے پھر پیغام سید شہدا ع کو زندہ رکھااور بنو امیہ کےمکرو چہرے کو رہتی دنیا کے سامنے زلیل ورسوا کردیالہذا ہمیں بھی کربال۔کی خواتین کی طرح نکلنا ہوگا زیادہ سے زیادہ بڑی تعداد می خواتین نے بھر پور شرکت کی یقین دہانی لبیک یا امام و لبیک یا زینب کے نعروں کیساتھ کرائی  جس بعد پروگرام کا اختتمام  دعائے سلامتی امام زمانہ سے کیا گیا

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ بحرانوں کی اصل وجہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، 21 مئی کو نشترپارک میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے، حکومت اور سکیورٹی ادارے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔پاکستان کے بیس کروڑعوام کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے،کیا چالیس ملکی اتحاد امت مسلمہ کے اہم ترین مسائل فلسطین اورکشمیر کے حل کے لئے اسرائیل اوربھارت کے خلاف کاروائی کرے گا؟افسوس کی بات ہے کہ اسلام کے نام پر بنائے گئے اتحاد کی سربراہی امریکا کر رہاہے جس کی تاریخ دہشتگردی سے بھری پڑی ہے۔پاکستان ہمارا وطن ہے اورہم ہی اس کو بچائیں گے۔ وطن عزیز کو امریکی بلاک سے نکالنے اور قائد و اقبال کے پاکستان کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس پاکستان پر مسلط خائن و نااہل کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ریفرینڈم ثابت ہوگی۔ و قوم نیشنل ایکشن پلان پر کہیں عملدرآمد نہیں ہورہا خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہے ، حکمران امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کے ہاتھوں ملکی سالمیت کا سودا کر چکے ہیں چالس ملکوں کا فوجی اتحاد پاکستان کے خلاف کسی سازش سے کم نہیں۔

 نشتر پارک کراچی میں ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےعلامہ  حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے جلسے کے دوعنوان ہیں ملک انیس اسی سے بحرانوں کا شکار ہے جس کہ وجہ ناقص خارجہ ہے ناعقبت اندیشن حکمرانوں نے عوام کو دلدل میں دھکیلا ہے آج بھی افغانستان میں بیٹھ کر امریکہ مسلسل دہشت گردی کررہا ہے چالیس ملکوں کا اتحاد واضع کرے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیگاآن کا کہنا تھا کہ آج بننے والا اتحاد کاش اسرائیل کے خلاف بنا ہوتا ایک بار پھر پاکستان کی عوام کو دست وگریباں کرنے کی سازش کی جارہی ہے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس ہو یا ڈان لیکس کہ علاوہ کلبوشن کے معاملے پر دنیا بھر میں رسوا ہونا پڑھ رہا ہے امریکہ کی سربراہی میں بننے والے اتحاد سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا بیس سال پہلے والے اقدامات دوبارہ اٹھانے سے گریز کیا جائے،زاتی مفادات پر ملکی پالیساں تبدیلی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے انہوں نے کہا کیا 40 ملکی اتحاد مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کام کرے گاچالیس ممالک کے اتحاد فلسطین کی آزادی کیلئے آواز اٹھائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام مکاتب فکر امام مہدی پر عقیدہ رکھتے ہیں مظہور امام مہدی کیساتھ ہی امریکا اور اسرائیل اپنے مغربی و عرب اتحادیوں سمیت نیست و نابود ہو جائیں گیامام مہدی کی شان میں گستاخی کرنے والے شیطانی طاقتوں کے پیروکار ہیں۔ کل استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان امام مہدی شرکت کریں گے پاکستان سمیت جہان بشریت عدل و انصاف، امن و سلامتی سے پُر ہو جائیگا، 21 مئی کو نشترپارک میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس بھی انہیں اہداف کے حصول کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اس حوالے سے جلسہ گاہ میں تیاریاں جاری ہیں اور شہر بھر سے کانفرنس میں شرکت کیلئے بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جن کی آمد کا سلسلہ آج رات سے ہی شروع ہوجائے گا کانفرنس میں علامہ مقصود ڈومکی،مرزایوسف حسین،علی حسین نقوی،علامہ نقی نون،علامہ احسان دانس،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن،علامہ اظہر نقوی سمیت دیگر علماء موجود تھے۔

Page 3 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree