وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے تحت بلدیاتی انتخابات  2015میں حصہ لینے والے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کی سادی مگر پروقار تقریب ضلعی سیکریٹریٹ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمد امامی تھے،ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی جانب سے نامزدبلدیاتی امیدواروں کو علامہ مختارامامی نے اپنے دست مبارک سے پارٹی ٹکٹ تقسیم کیئے،ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیرکی جانب سے مختلف یونین کونسلز سے نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا،جن میں یونین کونسل11 جعفرطیار سوسائٹی سے چیئرمین کیلئے سابق یوسی ناظم جعفرالحسن ، وائس چیئرمین کیلئے سید عارف رضا،وارڈ نمبر1سے جنرل کونسلرمختارحسین رضوی (رضا کار)،وارڈنمبر 2سے  جنرل کونسلرشہباز علی،وارڈنمبر 3 سےجنرل کونسلرممتازمہدی ،وارڈنمبر 4سے جنرل کونسلراسدعلی زیدی، یونین کونسل  12 غریب آبادحلقہ4سے جنرل کونسلر ذاکر حسین شامل ہیں ،واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام امیدوارخیمہ کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کے سیکر ٹری جنرل حسن ہاشمی  نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی میں 10اکتوبر کو سالانہ عظیم الشان ’’وارثان ولایت کانفرنس ‘‘ منعقد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ملیر میں منعقدہ ڈویثرنل و ضلعی کابینہ کےمشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم کراچی رضا امام نقوی ،سیکریٹری اطلاعات علی احمر،ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ ملیر کے سیکرٹری جنرل احسن عباس ،ثمر عباس ،عارف زیدی،حسن عباس ،نیاز کاچو،امیر عباس اور نقی زیدی سمیت یونٹ سیکریٹریز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی حسن ہاشمی  کا کہنا تھا کہ نواز حکومت عالمی سامراجی دہشت گرد قوتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے نواز حکومت میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، پشاور میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا اور پنجاب میں بے گناہ کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت عوام سے مخلص نہیں ایک طرف تو ملک بھرمیں دہشتگردوں کے خلاف پاک افواج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے تو دوسری جانب نواز حکومت کی گود میں کالعدم جماعتوں کے سر براہان بیٹھیں ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے فل پروف سکیورٹی دی جارہی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں و کارکنان کی بلا جواز گرفتاری ،شیعہ افراد کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ، عمائدین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، ملک دشمن و اسلام دشمن دہشت گردوں کے ساتھ حکومتی گھٹ جوڑکے خلاف اور ’’یوم غدیرومباہلہ ‘‘ کو شایان شان سطح پر منانے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان10اکتوبر کوملیر مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفر طیار سو سائٹی میں سالانہ ’’وارثان ولایت کانفرنس ‘‘ منعقد کرے گی اس عظیم الشان کانفرنس میں سندھ بھر سے لاکھوں عاشقان ولایت شریک ہوں گے ،تین اکتوبر کو ملیر میں منعقد ہونے والی ’’وارثان ولایت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے سندھ بھر میں علماء، ماتمی انجمنوں، ذاکرین ، خطباء، نوحہ خوانوں، منقبت خوانوں سمیت ملت جعفریہ کے تمام اہم اداروں اور عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ،جبکہ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے تمام تر ذمہ داری ضلعی اور ڈویثرنل کابینہ کے مختلف افراد کو سونپ دی گئی ہے، اسی عنوان سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو جلسہ کے انتظامات میں اپنا کردار ادا کریں گی اور اسی حوالے سے بہت جلد دوسرا اجلاس وحدت ہاؤس کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ رضا نقوی کا کہنا تھا کہ انشا اللہ تین اکتوبر کو ہونے والی ’’وارثان ولایت کانفرنس‘‘ میں لاکھوں فرزندان اسلام کی آمد متوقع ہے جو ملت جعفریہ کی تاریخ کا عظیم الشان اور تاریخی اجتماع ہو گا،ضلعی سیکریٹری جنرل ملیر احسن عباس رضوی نے کہا کہ گذشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے روز غدیرکوبھرپوراندازمیں منائیں گےاورموالیان حیدرکرارؑکی میزبانی میں کوئی کسرنہیں اٹھا رکھیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور امامیہ میڈکس انٹرنیشنل (آئی ایم آئی )کے اشتراک سے ضلع بھر میں ہیپاٹائٹس بی سے بچائو کی فری ویکسینیشن مہم کا تیسرا اور آخری مرحلہ مکمل کرلیا گیاہے، ضلعی سیکریٹری فلاح وبہبود سید اسد علی زیدی نے وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ جعفرطیار سوسائٹی ، کھرکھراپار اور بن قاسم ٹاون میں 1000سے زائد افراد کو بلاتفریق رنگ ونسل ، مسلک وزبان ومکان ہیپاٹائٹس بی سے بچائو کی فری ویکسینیشن لگائی گئی،واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس سے بچائو کی ویکسینیشن تین مراحل میں لگائی جاتی ہے اس حوالے سے پہلی ڈوزماہ مارچ دوسری ماہ مئی اور تیسری اورآخری ماہ اگست کے اختتام پر لگائی گئی ہے۔

وحدت نیوز (کراچی)عیدالفطر کی مناسبت سے ناصرِ ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب (حفظ اللّہ) کی خصوصی ہدایت پر شھداء کمیٹی مجلسِ وحدتِ مسلِمین پاکِستان کراچی ڈویژن کے اراکین نے ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل  زین رضا کی سربراہی میں  بعد نمازِ عیدالفطر کراچی کے مختلف قبرستانوں میں شھداےُ ملت کی قبور پر حاضر دی, بعد ازاں 60 سے زائد خانوادہُ شھداء سے ملاقاتیں کیں, اور خانوادہُ شھداء کی خدمت میں عید کی مناسبت سے تحائف اور اطفالِ شھداء کو عیدی پیش کی.


علاوہ ازیں قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم کی تعمیل میں عید الفطرکے موقع پرایم ڈبلیوایم ملیر کے وفدنے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی کی سربراہی میں  خانوادہ شہداءسے ملاقات کی،تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد شہداء کے بچوں میں عیدی  تقسیم  کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح اسل سال بھی مختلف کچی آبادیوں ، گوٹھوں میں رہائش پزیر 135سے زائد مستحق خانوادگان میں راشن تقسیم کیا گیا، سادہ مگرپروقارتقریب تقسیم راشن ضلعی سیکریٹریٹ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی علامہ نسیم حیدر زیدی اورعلامہ محمد علی فاضل تھے،جبکہ ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس سمیت ثمرزیدی، سعید رضا، اسد علی زیدی ، عارف زیدی  ، رضا علی اور دیگر بھی اس موقع پرموجود تھے، علاوہ ازیں خیر العمل فائونڈیشن کےچیئر مین نثارعلی فیضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس کو مسلسل چا ربرس سے جاری رمضان راشن پروجیکٹ کے اس برس بھی مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک تماوں کا اظہا رکیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سےضلع کی پانچ مختلف مساجد میں مستضعفین کیلئے وعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، اس سلسلے میں  مسجد مسلم بن عقیل مدینہ ٹاون قائد آباد ، مسجد جمکران پپری گوٹھ ، درسگاہ حسینی پپری گوٹھ، مسجد قدوس کھوکراپارمیں مستضعفین کیلئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں روزےدار نمازی حضرات اور معصوم بچے شریک ہوئے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے مختصر خطاب کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنما ثمر زیدی، اسد علی زیدی، سعید رضا اور ظفرعباس بھی موجود تھے، جبکے پیش نماز مولاناجمشید نقوی نے ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کیا۔

Page 3 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree