وحدت نیوز(اسلام آباد) جمہوری روایات کے علمبراد بھی جمہوری حکومت کو گرانے کی باتیں کر رہے ہیں جب بھی اشرافیہ کا احتساب ہوتا ہے جمہوریت اور ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔ملکی دولت لوٹنے والوں کا بلاامتیاز احتساب کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ سندھ میں براجمان جماعت وفاقی حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے صرف کراچی شہرکوصاف پانی اور اسکا کوڑا ہی صاف کر دے تو عوام انہیں کاندھوں پر بیٹھے گی غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے ،کرپٹ عناصر پھر کسی این آر او کے تلاش میں ہیں کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کاروائیا ں عوامی امنگوں کے مطابق ہے ۔ عدلیہ اور نیب کی کرپشن کے خلاف اقدامات کی بھر پور تائید کرتے ہیں ۔عوام عدلیہ اور نیب کے فیصلوں کے پیچھے کھڑی ہے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور صابق وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا (آغا رضا) نے کرپشن کو ملک کی پسماندگی کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کرپشن رہے گی ملک میں عادلانہ نظام قائم نہیں ہو سکتا۔کرپٹ عناصر ملک کو اقتصادی طور پر کھوکھلا کر دیتی ہے۔کوئی بھی شخص چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، ان سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیا جائیں،احتسابی عمل اعلیٰ اداروں سے شروع ہونا چاہئے اوپر سے نیچے تک سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیئے تاکہ بہتر سے بہتر نتائج مل سکے،اگر ہم ملک میں اچھے نظام کے خواہاں ہیں تو اپنے درمیان سے کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ روز اول سے پاکستان کے استحکام کو مد نظر رکھا جاتا کرپشن کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی تو آج حالات بیت مختلف ہوتا۔ماضی میں احتساب کرنے والے اداروں کو آزادانہ فیصلے کرنے دیتے تو آج کرپشن کا خاتمہ یو چکا ہوتا۔لیکن افسوس کہ آج وطن عزیز کی اقتصادی حالت مخدوش ہے کرپشن کرنے والے عناصر کے جرائم میں ہر وہ شخص برابر کے شریک ہیں جس نے اس کی راہ میں رکاؤٹ بننے کے بجائے رضامندی اور خاموشی اختیار کی۔ جس طرح دہشتگردوں کے خلاف موثر کاروائیوں سے ملک کی مجموعی سکیورٹی حالات پہلے کی نسبت قدرے بہتر ہے اسی طرح بدعنوان عناصر کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ان تمام بد عنوان کرپٹ عناصر کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیں جو کرپشن میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا قانون بدعنوانی کے خلاف ہے، جو افراد آئین شکنی کرکے دوسروں کا حق کھائے نہ صرف ان سے حساب لیا جائیں بلکہ انہیں سزائیں بھی ملنی چاہئے،احتسابی عمل کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے تمام محکموں اور اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بلاامتیاز احتساب کا عمل شروع کیا جائے۔ ایماندار اور کرپشن سے پاک کوئی بھی فرد احتساب کے عمل کے خلاف نہیں ہوسکتا، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ احتسابی عمل کی تائید کریں۔

سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے کہا کہ کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاؤٹ ہے، جب تک ملک میں عدل و انصاف سے کام نہیں لیا جائے گا ملک ترقی نہیں کر سکے گی، بدعنوانی کی وجہ سے ہمارا ملک معاشی طور پر کمزور ہوچکی ہےاور اسی صورت ہم ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط کر سکتے ہیں۔ کرپٹ عناصر چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جانی چاہئے۔ دہشت گردی اور کرپشن نے اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، کرپشن کے خلاف بھی فیصلہ کن کاروائی ملک کی سالمیت و استحکام کے لئے ازحد ضروری ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے کرپشن کو ملک کی پسماندگی کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کرپشن رہے گی ملک میں عادلانہ نظام قائم نہیں ہو سکتا۔کرپٹ عناصر ملک کو اندرونی طور پر کھوکھلا کر دیتی ہے ، اگر ہم ملک میں اچھے نظام کے خواہاں ہیں تو اپنے درمیان سے کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آج ادارے اور عدلیہ اپنا کردار ادا کررہے ہیں اگر روز اول سے پاکستان کے استحکام کو مد نظر رکھا جاتا اور کرپشن کو ختم کرنے کیلئے عدلیہ اور کرپشن کے خاتمے پر فائز حکومتی ادارے اپنا مثبت کردار ادا کرتے تو آج وطن عزیز کی حالت موجودہ حال سے مختلف ہوتی ۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو جنم دینے میں ہر وہ شخص ملوث ہے جس نے اس کی راہ میں رکاؤٹ بننے کے بجائے رضامندی اور خاموشی اختیار کی۔ جس طرح دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کی جاتی ہے لازم ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور ان تمام حکومتی افسران کو انصاف کی عدالت میں کھڑا کیا جائے جو کرپشن میں ملوث ہیں، کوئی بھی شخص چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا قانون بدعنوانی کے خلاف ہے، جو افراد آئین شکنی کرکے دوسروں کا حق کھائے انہیں ان کاموں کی سزا بھی ملنی چاہئے،احتسابی عمل کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے تمام محکموں اور اداروں میں اسے بلاامتیاز شروع کیا جائے۔ ایماندار اور کرپشن سے پاک کوئی بھی فرد احتساب کے عمل کے خلاف نہیں ہوسکتا، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ احتسابی عمل کی تائید کرے۔

ان کامذیدکہناتھا کہ کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاؤٹ ہے، جب تک ملک میں عدل و انصاف سے کام نہیں لیا جائے گا ملک ترقی نہیں کر سکے گی، بدعنوانی کی وجہ سے ہمارا ملک معاشی طور پر کمزور ہوا۔ احتسابی عمل اعلیٰ اداروں سے شروع ہونا چاہئے اور اوپر سے نیچے کی طرف لایا جائے اس طرح کرپشن کے خلاف جنگ میں ہمیں بہتر نتائج مل سکتے ہیں اور اسی صورت ہم ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط کر سکتے ہیں۔ کرپٹ عناصر چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جانی چاہئے۔ دہشت گردی اور کرپشن نے اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، کرپشن کے خلاف بھی فیصلہ کن کاروائی ملک کی سا  لمیت و استحکام کے ازحد ضروری ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف نواز شریف کے منفی پروپیگنڈے کا سخت نوٹس لیا جانا چاہیے۔اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے اور لوٹے ہوئے سرمائے کو بچانے کے لیے ملک کے ذمہ دار اداروں کی تضحیک آئین و قانون کی بدترین پامالی ہے۔نواز شریف اپنے دور اقتدار میں اداروں کی شفافیت اور منصفانہ طرز عمل کے گن گاتے رہے ہیں ۔اب اپنے خلاف فیصلے پر ان اداروں کی کارکردگی پر اعتراض کی حقیقت ہر ایک پر واضح ہے۔انہوں نے کہاکہ حدیبہ پیپر کیس سمیت نواز شریف اینڈ فیملی کی کرپشن کے تمام مقدمات کو منظر عام پر لایا جانا چاہیے۔نون لیگ کے وزرا کی طرف سے عدالتی فیصلوں کے خلاف بھرپور عوامی ردعمل کا مسلسل ڈھونڈرا پیٹا جا رہا ہے جس کا مقصد اداروں پر سے عوام کا اعتماد ختم کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی ظلم و زیادتیوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔نواز شریف کے دور حکومت میں قومی سرمائے کو جس بے رحمی سے لوٹا گیا ہے اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔پاکستان کے بیس کروڑ عوام قومی سرمایہ لوٹنے والوں کا بے رحمانہ احتساب چاہتے ہیں۔نواز شریف اور ان کے خاندان سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی لوٹ مار کے باعث بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا جس کے باعث ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار ہو کر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔بھارتی  ایما ءپر پاکستان کی سالمیت و بقا کو خطرات سے دوچار کرنے والےنواز شریف کسی معافی کے مستحق نہیں۔ عہدوں کا ناجائز استعمال اور آئین کی پامالی ملک و قوم سے غداری ہے ۔کرپٹ اور لیٹرے حکمرانوں کا کڑا احتساب قانون و انصاف کا تقاضہ ہے جسے ہر حال پورا ہونا چاہیے۔

وحدت نیوز(لاہور) انسانیت دشمن دہشتگردوں کیساتھ ساتھ معاشی دہشتگردوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،ملک میں انارکی پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،نوازشریف اعلیٰ عدلیہ اور ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کی وکالت کی بجائے اپنے دور میں بے گناہ لاپتہ شیعہ علماء و جوانوں کے بارے میں بتائے ،یہ بے گناہ افراد کہا ں ہیں؟،ن لیگی حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے،قوم کو جلد لیٹروں اورظالم و جابر حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے ضلع اٹک،راولپنڈی،جہلم اور چکوال کے پارٹی ورکرز سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب میں الیکشن 2018 کے حوالے سے کارکنان تیاریوں میں تیزی لائیں،ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،ن لیگ کے انتقامی کاروائیوں کا بدلہ ووٹ کی طاقت کے ذریعے انشااللہ سود سمیت چکا دینگے،نوازشریف نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،مہنگائی اوربے روزگاری کے سبب لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہیں،پنجاب میں سیاسی مخالفین کو بدترین انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا،ملت جعفریہ کیخلاف ن لیگ حکومت کی متعصبانہ کاروائیاں کبھی نہیں بھولیں گے،ہم آئین اورقانون کے اندر رہتے ہوئے ان ظالم قوتوں کامقابلہ کرینگے،جناح اور علامہ اقبال کے پاکستان کو مفادپرستوں اور دہشتگردوں کے سیاسی سہولت کاروں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی و دیگر رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آرمی چیف کے کرپشن کے خلاف عملی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ نوازشریف بھی سبق حاصل کریں۔ نوازشریف کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔ آرمی چیف کے اقدامات سے پاکستان کو بچانے کیلئے امید کی ایک کرن پیدا ہوگئی ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی اور کرپشن سے پاک کیے بغیر گزارا مشکل ہے۔ نوازشریف کے خاندان کا سیاسی زوال شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس کاروائی عجلت سے کروائی۔ حکومت چاہتی تھی کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن فوج اور رینجرز کی بجائے پولیس کرے تا کہ آٹھ سال سے قائم پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت کے دوران چھوٹو گینگ کے پاس پہنچنے والا اسلحہ، گولہ بارود اور خطرناک ہتھیاروں کا پتہ معلوم نہ ہوسکے کہ وہ وہاں کیسے اور کس ذریعہ سے پہنچے؟۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور اس وقت ان کو معلوم نہیں کہ وہ اپنی غیر مقبولیت کے حساب سے نچلی ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور پاکستانی قوم اس وقت آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے عملی اقدامات کی وجہ سے پسند کرتی ہے۔

Page 2 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree