وحدت نیوز(گلگت) عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء و مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس کو ذاتی عناد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے، اگر انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا سلطان رئیس جی بی کے حقوق کی ایک توانا آواز ہیں، ان کی گرفتاری حقوق کی آواز کو دبانے کی سازش ہے، ہم کسی بھی صورت میں ان کی گرفتاری کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے، پورے خطے کے عوام میں اضطراب پایا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں حالات سنگین ہونے سے قبل سلطان رئیس کو رہا کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم عدالت سے انصاف پر مبنی فیصلے کی توقع رکھتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تو عوام مشتعل ہو سکتے ہیں، جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، ہم امن پسند ہیں، ہماری جدوجہد بھی پرامن ہے، ہمیں حالات خراب کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔



وحدت نیوز(اسلام آباد)ایم ڈبلیو ایم کا سانحہ ہزارگنجی ،اوماڑہ اور ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے وفاقی دارلحکومت سمیت چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اہم شہروں میں ستر سے زیادہ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں کا مقصد دہشتگردی سے متاثر ہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور دہشتگردی کے ناسور کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا گزشتہ روز سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر جمعہ کے روز ملک بھر میں ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ے کئے گئے۔

 اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہر ے میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی مظاہرین نے ملک میں جاری دہشت گردوں کی کاروئیوں کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے حالیہ دہشتگردی واقعات کی شدیدمذمت کی اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ اکبر کاظمی نے کہا کہ بلوچستان کی ناامنی کے پیچھے ہندوستان ہے جس کو امریکہ اور اسرئیل کی مکمل آشیر باد حاصل ہے۔ سانحہ ہزار گنجی کے فوری بعد ہی کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کی بزدانہ کاروائی میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت نے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے سانحہ ہزار گنجی کے مجرمان بھی وہی ہیں جنہوں نے کوسٹل ہائی وے پر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو قتل کیا ہے ان کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ علی سیر انصاری نے کہا کے کراچی سی ٹی ڈی میں معتصب افراد نے کراچی کے امن کو داو پر لگا دیا ہے بے گنا ہ افراد کو کارکردگی کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔اس ظالمانہ اقدامات کو جلد روکنا ہوگا ،ڈی آئی خان کے حوالے سے اب تک حکومت وقت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ہمارے صبر کے پیمانے لبریز ہو رہے ہیں۔ ہم شہدا کے خاندانوں کو کیا جواب دیں حکومت کی دلچسپی دہشگردوں کو قومی دھارے میں ایڈجسٹ کرنے پر ہے جبکہ شہیدا کے ورثا انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ حکومت اور مقتدر حلقے نیشنل ایکشن پلان پر ازسر نو غور کریں۔ بیانیہ پاکستان کی آڑ میں قاتلوں کو معافی دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت سابق سیکرٹری پنجاب علامہ مبارک موسوی نے کی جبکہ مردو خواتین نے بھی بچوںکے ساتھ مظاہرے میں بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے شیعہ نسل کشی کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔علامہ مبارک موسوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں، کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں منظم انداز میں ہماری نسل کشی جاری ہے لیکن حکمران طفل تسلیاں دےکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ انٹرنیشنل گیم کا حصہ ہے تاکہ ہم مظلومین جہان کی حمایت سے دور رہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ظالم قوتوں کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شیعہ نسل کشی کا سلسلہ کبھی نہیں رکا، لیکن ہم بھی مظلوم کے حق میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ہمیشہ ظالم کا ہاتھ روکا اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں مظلوموں کی آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتی۔

وحدت نیوز(سمہ سٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن سے واپس آنے والےدرجنوں کارکنان کو لیکر راولپنڈی سے کراچی آنے والی پاکستان ایکسپریس سمہ سٹہ کے مقام پر گذشتہ8گھنٹوں سے تاخیر کا شکارہے،بیابان میں کھڑی ٹرین میں کھانے پینے کی اشیاءکی شدیدقلت کا سامناہے، گرمی اور حبس کے باعث مسافر بے حال ہیں،ٹرین میں موجود عہدیداران نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مسافروں کے صبرکا پیمانہ اس وقت لبریز ہوگیا جب گذشتہ دنوں افتتاح کی جانے والی جناح ایکسپریس کو متبادل ٹریک سے کراچی روانہ کیا گیا اور پاکستان ایکسپریس کو آگے جانے کی اجازت نا دی گئی،ریلوے حکام کے اس اقدام کے بعد پاکستان ایکسپریس کے مسافروںریلوے ٹریک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا، بعد ازاں پولیس حکام نے مسافروں سے مذاکرات کیئے اور کہاکہ آگے ایک مال گاڑی کی چند بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں اس لئے ٹرین تاخیر کاشکار ہے ، انشاءاللہ ایک گھنٹے میں ٹریک کلیئرہونے پر ٹرین روانہ ہوجائے گی ،آخری اطلاعات موصول ہونے تک ٹرین تاحال اسی مقام پر کھڑی ہے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈیرہ اسماعیل خان کے مظلومین کو آج آپ کی حمایت کی ضرورت ہے،ڈیرہ اسماعیل کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے، مائیں جوانوں کے لاشے دیکھ دیکھ کر تھک چکی ہیں، بہنوں کے اشک خشک ہوچکے ہیں، بوڑھے کاندھوں میں جوان بیٹوں کے مزید جنازے اٹھانے کی ہمت نہیں رہی، گھر یتیم بچوں سے بھر چکے ہیں، خواتین کے سہاگ روز اجڑ رہے ہیں، بھائیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کمیٹی کے رکن سید عدیل عباس زیدی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ آج ڈیرہ اسماعیل خان کے مظلومین پورے پاکستان کیطرف دیکھ رہے ہیں، جس طرح ہم سب نے ملکر پاراچنار کا محاصرہ توڑا، کوئٹہ سانحہ پر ملک گیر دھرنوں سے رئیسانی حکومت ختم کی، اب وقت آگیا ہے کہ پورے پاکستان کے شیعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مظلوم مومنین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں اور جمعتہ المبارک کو ملک گیر احتجاج کے دوران پرامن طریقہ سے اپنی مضبوط آواز بلند کریں۔ نوجوان سوشل میڈیا پر بھرپور طریقہ سے اس ایشو کو اجاگر کریں، سیاسی و سماجی طبقات کو اپنا ہم آواز بنائیں، بیرون ملک پاکستانی اس انسانی المیہ پر اپنا رول ادا کریں، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کو متحرک کریں،تاکہ اس قتل عام کے سلسلے کو روکا جاسکے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے شیعہ مکتب فکر کی توہین اور اس پر سنگین الزامات پر مبنی نوٹیفکیشن کے اجراءپر ملت جعفریہ کے شدید غم وغصے ، مجلس وحدت مسلمین کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے وزیر اعظم عمران خان سےنوٹس لینے کے مطالبے اور مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی کے وفاقی حکومت سے بھرپوراحتجاج ، خدشات اور اعتراضات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن مخصوص طبقے کیلئے جاری کیا گیا، جس میں ایک خاص مکتب فکر کا ذکر کیا گیا ہے، جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے موقع پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم اس مندجہ زیل متنازعہ نوٹیفکیشن کا جائزہ لے رہے ہیں جوکہ ہماری حکومت کی پالیسی میں شامل ہی نہیں ہے،پاکستان سب کاہے اور سب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آوازبلند کرے اورنئے پاکستان میں کسی کویہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کے مسلک یا عقیدے کی بنیادپر اسے چیلنج کرے ۔

Page 2 of 43

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree