وحدت نیوز (ماتلی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی ان دنوں سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں کی عوامی رابطہ مہم میں شرکت کیلئے سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے پرہیں ، ماتلی میں ایم ڈبلیوایم کے نامزد کونسلر نادرنوتکانی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کا انتخابات میں حصہ لینا کو ئی جذباتی اورغیر منطقی فعل نہیں ،  عدل وانصاف کے قیام کیلئے مخلصین  کاسیاسی طاقت حاصل کرناشرعی وعقلی فریضہ ہے،عوام پر حق حکمرانی جب تک فاسقین اور فاجرین کو حاصل رہے گا، عوام اپنے جائز حقوق کیلئے اسی طرح سرگرداں رہیں گے، مکتب تشیع کے پیروکار نظام ولایت کے حامی ہیں ، جس میں سیکیولرازم ، کمیونزم کی کوئی گنجائش نہیں، مکتب تشیع کو خدا نے وہ طاقت عطاکی ہے کہ وہ دنیا کے محروموں اور مظلوموں کو راہ نجات دکھا سکتے ہیں ، سابقہ الیکشن اور موجودہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد پسے ہو ئے طبقے کا با اختیار بنانے میں مدددینا ہے انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار کامیاب ہونے کے بعد تعلیمات علوی ؑکی روشنی میں عادلانہ نظام سیاست کی بنیاد ڈالیں گے۔واضح رہے کہ علامہ اعجاز بہشتی ماتلی سمیت حیدر آباد اور کراچی کے مختلف اضلاع میں ایم ڈبلیوایم کے نامزدامیدواروں کی انتخابی مہم میں بھی شریک ہو نگے۔

وحدت نیوز (لاہور) وحدت اسکاوٹ کے نوجوان اپنے سارے کام خدا اور آئمہ اطہا رؑ کے لئے سرانجام دیا کریں،اسکائوٹ رضا کار کی زندگی خدمت خلق کیلئے وقف ہوتی ہے،معاشرے میں موجود برائیوں کو ختم کرنا اور صحت مند سرگرمیوں کافروغ اسکاوٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا اظہار  مرکزی سیکریٹری وحدت اسکاوٹ برادر تنصیر حیدرشہیدی نے چنیوٹ میں منعقدہ وحد ت اسکاوٹ پنجاب کی صو بائی اسکاوٹ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں پنجاب بھر کے وحدت اسکاوٹ کے ڈسڑکٹ اسکاوٹ لیڈرز نے شرکت کی ۔ جس کے اند ر آئندہ چھ ماہ کا پروگرامز پر  ڈسکشن ہوئی ۔ اور نئے ڈسڑکٹ سکاوٹ لیڈرز اور کابینہ سے سکاوٹ وعدہ لیا گیا۔جن سکاوٹ لیڈرز کی کارکردگی نظر نہیں آرہی اس پر صوبائی اجلاس میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی گزارش کی گئی ہے۔ جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چہلم امام حسین ؑ پر وحدت اسکائوٹ پنجاب کی جانب سے اعزادران اما م حسین سید الشھدا کی خدمت  میں اپنے آپ کو  پیش پیش رکھے گی۔
اجلاس کے شروع میں وحدت اسکاوٹ کی جانب سے اما م زین العابدین ؑ کی شہادت کے موقع  پر  مجلس عزا  بھی کروائی گئی جس میں رکن شوری عالی علامہ شبیر بخاری نے خطاب کیا۔ اجلاس میں خصوصی شرکت علامہ عبدالخالق اسدی صاحب نے  کی اور سکاوٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں  بعثت یونیورسٹی پاکستان کو ضلع کا درجہ دیا گیا اور اس کے ڈسڑکٹ سکاوٹ لیڈر برادر قدوس علی کو بنایا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) وحدت سکاوٹ کی مرکزی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ  مرکزی وحدت اسکائوٹ کیمپ  اپریل 2016  میں بعنوان ـــ قومی یکجہتی سکائوٹ کیمپ گھوڑا گلی، مری میں ہو گا،اس سال وحدت اسکاوٹ مزار قائد کراچی پر 25 دسمبر بھرپور طریقے سے منائے گی اور قائد اعظم کے عظیم شخصیت کے حوالے سے ان کو خراج تحسین اور سلامی پیش کرے گی۔نیشنل وحدت اسکاوٹ کمیٹی کا اجلا س  دسمبر میں ہوگا۔جس تما م صوبائی سیکرٹری وحدت سکاوٹ اور سنٹرل کابینہ شرکت کرے گی۔امریکہ کے اندر ہونے والی ورلڈ مسلم اسکاوٹ جمبوری میں وحدت اسکاوت بھرپور شرکت کرے گی۔

بعدازاں وحدت سکائوٹ کی جنرل باڈی میٹنگ چنیوٹ پیس ویلیج میں ہوئی جس مرکزی کابینہ کے اندرردوبدل کیاگیا ہے، نئی کابینہ  کے نام اور ذمہ داریاں
  برادر مجاہد علی ، سنٹرل ڈپٹی سیکرٹیری وحدت اسکائوٹ ،برادر عمران سنٹرل کوارڈینٹر، برادر صادق علی سنٹرل ڈپٹی کوآرڈینیٹر،برادر سلامت علی سنٹرل کوآرڈنیٹرسندھ بلوچستان،برادر محبت حسین سنٹرل سیکرٹری پروگرا م منیجر،برادر اظہر علی سنٹرل سیکر ٹری سپورٹس و ایڈونچر،برادرعمران حسین سنٹرل سیکرٹری اکنامکس،برادر بلال حسین سنٹرل سیکرٹیری کلچرل ،برادر پاسدار مہدی  سنٹر ل سیکریٹری ادارہ جات کے طور اب ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

وحدت نیوز (سکھر) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی رکن خواہر زہرہ نقوی نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کا بھر پور دورہ کیا.جسمیں آپ کے ساتھ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سندہ کی صوبائی مسؤل خواہر شبانہ میرانی اور مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن بھی موجود تھا.مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان  شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی رکن خواہر زہرہ نقوی نے انتہائی خصوصی طور پہ سانحہ شکار پوراور سانحہ جیکب آبادکے عظیم شھداءکے خانؤادوں سے اہم ملاقات کی.اور ان کے صبر و حوصلے  اور اس عظیم مرتبےپر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اظہارِ تعزیت کیا.جسکے بعد خواہر زہرہ نقوی نے بلخصوص  سانحہ شکار پوراور سانحہ جیکب آبادکے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے ''عظم و ہمت'' اور  بلند استقامت پر ان کےلئے دعائے صحت کیساتھ ان کی خدمت میں خراجِ عقیدت پیش کیااور یقین دہانی کرائی کہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان ہر لمحہ آپ تمام مظلومین کی حامی اور آپ کیساتھ ، شانہ باشانہ موجود ہے اور ہمیشہ ہم مظلومین کے لئےآوازِ حق بلند کرتے رہیں گے۔

اسکے علاوہ ۲۲ محرم کو شکارپور اور جیکب آبادمیں زمینہ سازی کی مناسبت سے شھدائے شکار پور و شھدائےجیکب آبادکی بلندِی درجات کے لیئے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مجلسِ عزا کا بھی اہتمام کیا گیا.جسمیں خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

۵ نومبر کو مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا،جسکی صدارت خواہر زہرہ نقوی نے فرمائی. میٹنگ میں اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور باحیثیتِ باعمل خواتینِ ملتِ تشیع مختلف موضوعات زیرِ غور آئےجسکے بعد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی نومنتخب جنرل سیکرٹری خواہر رابیعہ کا انتخاب عمل میں آیااسکےعلاوہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن میں ۳ نئے یونٹز کا قیام بھی عمل میں آیا۔

مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کمیٹی کی رکن خواہر زہرہ نقوی نے  مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سندھ کی صوبائی مسؤل خواہر شبانہ میرانی اور مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کے ساتھ  پنو عاقل سیکٹرکا بھی تفصیلی دورہ کیا اور مختلف موقعوں پر خواتین سے ملاقات میں مجلسِ وحدت مسلمین کا مکمل تعارف پیش کیا.جسکے بعد خواتین نے انتہائی گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، مجلسِ وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین مستضعفین پاکستان کی نمائندہ جماعت اور دین کے مظلوموں اور محروموں کی آواز ہے۔ اس بات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے اورکزئی ایجنسی میں مشران قوم، عمائدین علاقہ اور علماء سے خطاب کے دوران کیا۔ اورکزئی ایجنسی تحصیل لوئر قوم ستوری خیل میں تنظیم سازی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو منظم اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے اور وہ پلیٹ فارم ایم ڈبلیو ایم ہے، جو شہید قائد کے معنوی فرزندوں کی جماعت ہے۔ ہم علاقہ کے مسائل سے آشنا ہیں اور ان کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انشاء اللہ ایک موثر رابطہ ہوگا اور مومنین ساتھ دیں گے۔ خیبر سے کراچی اور پاراچنار سے کوئٹہ تک ہم سب مومنین کے مسائل ایک ہیں، اس لئے ہمیں منظم انداز میں بڑھنے کی ضرورت ہے

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ 13 نومبر 2015ء کو ایبٹ آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں تنظیم کی فعالیت، شعبہ جاتی کارکردگی اور دیگر امور پر بحث اور فیصلہ جات کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس بعد نماز جمعہ شروع ہوگا جس میں تحفظ عزاداری سے متعلق امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ڈویژنل عہدیدار کی تقرری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کریں گے، جبکہ صوبائی کابینہ کے اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree