وحدت نیوز (لاہور) نیشنل ایکشن پلان پر آئی ایس پی آر کے بیان سے ملت تشیع کا موقف درست ثابت ہو گیا،کرپٹ،نااہل اور متعصب حکمران دہشت گردی کے خاتمہ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں،اقتدار بچانے کیلئے کالعدم جماعتوں کو گلے لگایا جا رہا ہے جو آئین پاکستان سے غداری کے مترادف ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میںورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ موجودہ حکمران نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں ،دہشت گرد اور کالعدم گروہ اسلام آباد میں ان کی ناک تلے آئین و دستور پاکستان کو روند رہے ہیں مگر ان کی طرف انگشت نمائی کرنا جرم بن گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے ملک کو قربان کیا جارہا ہے،ملکی سلامتی دائو پر لگی ہوئی ہے،افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کی عظیم قربانیاں حکمرانوں کیلئے کوئی وقعت نہیں رکھتیں،اگر حکمرانوں نے رویہ نہ بدلا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ،بلوچستان اور سند ھ میں ہمارے لوگوں کو چن چن کر مارا جا رہاہے، پنجاب کی متعصب حکومت نیشنل ایکشن پلان کو صرف ہمارے لوگوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے،عزاداری کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اور اس ملک کے دشمن دہشت گردوں کو کھل کھیلنے کی چھٹی دے دی گئی ،دہشت گرد آزاد اور ملک کے وفادار بانیان مجالس وعزاداران پر پابندیاں لاگو ہیں،یہ رویہ ہمارے لیئے کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہے،اگر حکمران ملک سے مخلص ہیں تو نیشنل ایکشن پلان پر غیر جانبدارانہ عمل درآمد کروائیں ہم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔
    
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلدیاتی انتخابات میں کالعدم گروہ سے اتحاد کرنے والی سیاسی جماعتوں کی پالیسیز کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے ،الیکشن کمیشن اور حکمرانوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے ،کالعدم گروہ کے ساتھ قومی جماعتوں کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان جماعتوں کو صرف اقتدار سے پیار ہے،یہ کرسی کے پجاری ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے گروہ کو اپنا کاندھا پیش کر کے ملکی آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت اور ملک کے آئین پر یقین رکھتے ہیں اور نام نہاد جمہوری جماعتوں اور حکمرانوں کی طرف سے غیر جمہوری رویہ اور آئین پاکستان کو تسلیم نا کرنے والے دہشت گردوں کے سرپرستوں کے خلاف خاموشی لمحہ فکریہ ہے،آج پاکستان میں ایک مخصوص سوچ اور نظریہ کو مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے،ہم اس انتہا پسندانہ سوچ کو مسلط نہیں ہونے دینگے،آئین پاکستان میں تمام مکاتب فکر کو یکساں آزادی حاصل ہے،عالمی دہشت گرد داعش کے پیروکار وں کے نظریہ اور سوچ کو دنیا اسلام کے ہر مہذب مسلمانوں نے نفی کی ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکر ٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا ساتھ الیکشن کااعلان نہیں کیا ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کسی مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت یا ساتھ الیکشن لڑنے کے اعلان کی خبروں کی تردید کرتے ہیں ملک بھر کی طرح کراچی کے بلدیاتی الیکشن کے لئے بھی یونین کمیٹی کی سطح پرانتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے تمام ضلعی پولیٹیکل کاؤنسل کو بااختیار کیا گیا ہے اور ان کی جماعت کے امیدوار کراچی بھرمیں بلدیاتی الیکشن میں خیمہ کے انتخابی نشان پر بھر پور حصہ لیں گے تاکہ عوام کی تمام بنیادی مشکلات کے حل کے لئے اپنا بھر پور سیاسی کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایم ڈبلیو ایم ضلع غربی کے تحت پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابی پینل تشکیل دیئے جا چکے ہے ۔ مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ اور صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری عبد اللہ مطہری کوانتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اضلاع کی سطح پر ہم خیال سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، تمام اضلاع کی پولیٹیکل کاؤنسل بااختیار ہیں ، ضلعی اور یونین کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر بیشتر یونین کمیٹیز میں معتدل سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسی مقامی قیادت کو متعارف کروایا جائے جو منتخب ہو کر حلقہ کے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوسکیں اور عوامی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کریں ۔

وحدت نیوز (قم المقدس) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کو فرقوں میں تقسیم ہوتا نہیں دیکھ سکتی۔شیعانِ پاکستان کے اکابرین نے پاکستان بنانے اور بچانے میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔پاکستان پر کسی ایک فرقے کو مسلط کرنا کی سازش کرنا در اصل  پاکستان کو ختم کرنے کی سازش ہے۔پاکستان مختلف اسلامی مذاہب و مسالک کا حسین گلدستہ ہے اور اس کے وجود کی بقا کے لئے تمام اسلامی مسالک کے درمیان محبت ،اخوت اور یکجہتی کا ہونا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی نے گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم قم کے شعبہ اطلاعات و تحقیقات ،شعبہ سیاسیات و ارتباطات اور آفس ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جولوگ پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں اور پاکستانیوں کو فرقوں میں تقسیم کر کے آپ میں لڑانے کی کوششیں کرتے ہیں یہ در اصل امریکہ،سعودی عرب،اسرائیل اور دیگر پاکستان دشمن ایجنسیوں کے اہلکار ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا ہے کہ کویت میں فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی مسجد میں ایک سعودی شہری نے خود کش حملہ کیا جس کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کی، اس خود کش حملہ کا مقصد کویت میں شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنا تھا مگر وہاں کے عوام میں نہایت مثبت رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے، کویتی عوام کی جانب سے ہر سطح پر اس واقعہ کی نا صرف شدید مذمت کی جارہی ہے بلکہ اس خود کش حملہ کو کسی ایک فرقہ کے افراد پر نہیں بلکہ اسلام پر حملہ قرار دیا گیا ،جنوبی پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ اس وقت سماجی ویب سائٹس اور گلی بازاروں میں نہ صرف اس واقعہ کے خلاف شدید رد عمل دیکھنے میں آرہاہے بلکہ شیعہ سنی عوامکی جانب سے عملی اقدامات بھی سامنے آرہے ہیں اور خون کے عطیات دیے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف متحد ہونا نہایت اہم ہے جس کی حالیہ مثال کویت میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خود کش حملہ آور کا سعودی شہری ہونے نے ایک بار پھر سعودیہ عرب میںدیگر مکاتب فکر کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے، آل سعودکو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے جن کے باعث اس وقت مسلمانو ں کا پوری دنیا میں پانی کی طرح خون بہایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جدوجہد کی جائے ورنہ کوئی بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں رہے گا۔

وحدت نیوز (لاہور) مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹرایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین خواہر تحسین شیرازی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ماہ مبارک رمضان روز جمعہ امریکی و سلفی اسلام کے پیروکاروں کا حالت سجدہ میں اسلام ناب محمدی کے پیروکاروں کو خون میں نہلا دینے کا عمل جہاں داعش،القاعدہ کی بربریت پر مبنی سوچ کا مظہر ہے وہاں پوری ملت اسلامیہ کو باطل و حقیقی اسلام مخالف قوتوں کے خلاف یکجا کردینے کا باعث بنا ہے جس کا حقیقی مظاہرہ سنی و شیعہ کو یت کے مسلمانوں نے عملی یکجہتی کا اظہا رکر کے کیااسلام کا نقاب اوڑھے اسلام مخالف قوتوں کو صرف اور صرف ملت اسلامیہ اتحاد اور شجاعت کی قوت سے لیس ہو کر ختم کر سکتی ہے ۔سجدوں میں خون میں نہانا سنت شبیری و حیدری ہے یہ جذبوں کو تو انا تر کر سکتی ہے کم نہیں شہداء کویت یقیناً بلند مقام پر فائز ہوں گے اور ان کے خانوادگان ہمارے لئے باعث برکت ہیں۔کویت کے مظلوم شیعہ نمازیوں کا خون مسلمانوں کی بیداری اور داعش کی نابودی کا باعث بنے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ایک وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں مرکزی مسئول علامہ اصغر عسکری سے ملاقات کی، جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں نے خواہش ظاہر کی کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں یہ دونوں جماعتیں اتحادی بن کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں بھی ہم ایک دوسرے کے بہت قریب رہے ہیں۔ ہمارے تعلقات کی بنیاد نظریات کی ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ جس پر کبھی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک مضبوط اور مقبول عوامی جماعت ہے۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے دوران ہم مضبوط اتحادی بن کر میدان میں نکلیں گے اور بھاری مینڈینٹ سے کامیاب ہوں گے۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ ہمارا اتحاد اصولی بنیادوں پر ہے۔ دہشت گردی اور ظلم کے خلاف اشتراک عمل ہی ہمارے اتحاد کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کی اٹھانوے فیصد یونین کونسلز میں اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ امیدوراوں کے چناو سمیت انتخابی مہم کی کامیابی کے لئے اہداف بھی متعین کئے جاچکے ہیں۔

علامہ عسکری کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خاموشی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس وقت ہماری تمام تر توجہ گلگت بلتستان الیکشن پر مرکوز ہے۔ ہماری ساری قیادت وہاں کے مختلف علاقوں کے دورے پر ہے۔ 8 جون گلگت بلتستان کے الیکشن کے بعد ہم پولٹیکل ونگ کی میٹنگ بلا کر آپ کی پیشکش پر ان سے رائے لے لیں گے۔ انہوں نے کہا اس وقت تحریک انصاف کے رہنماوں سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی نے کہا ہے ہم تنظیم کی افرادی قوت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف حلقوں میں اتحاد کی پوزیشن میں ہیں۔ ماضی میں بھی ہم نے باہمی خلوص کے ساتھ ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور انشاءاللہ مستقبل بھی ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مل کر مضبوط سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں۔

Page 5 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree