وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان اور آئی- ایس- او ملتان ڈویثرن کے وفد کی ضلعی سیکرٹری جنرل برادر وجاہت مرزا کی سربراہی میں  صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر سیلم عباس صدیقی کے گھر آمد اور آپ کے ماموں کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان برادر وجاہت علی مرزا کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں تمام برادان اور تنظیم مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اور خدا سے دعا گو ہیں کہ خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے  اور لواحقین کو بحق محمدؐ و آل محمدؑ صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

مرحوم ملک صفدر کھاکھی ایک با اثر سیاسی و سماجی شخصیت اور مرحوم کا شمار محترمہ بے نظیر بھٹو کےقریبی ساتھیوں میں ہوتا تھامرحوم کی رسم سوئم کل صبح 6 بجے سورج میانی میں ادا کی جائے گی ۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری نشر واشاعت برادر عمران حسین نقوی اور ڈویثرنل سیکرٹری فنانس آئی-ایس-او برادرعباس اور ڈویثرنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر رونق عباس بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(گلگت)حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے گلگت شہر میں کرونا خطرناک حد تک پھیل چکا ہے ۔ محکمہ صحت کے مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں پرونشل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ دیگر مریض بھی رسک پر ہیں ۔ کرونا کے مریضوں کیلئے بنائے گئے ہسپتالوں کو مزید فعال کرکے مشتبہ مریضوں کی بھی ان ہسپتالوں میں علاج معالجے کو یقینی بنایاجائے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ جس تیزی کے ساتھ گلگت بلتستان میں کرونا پھیل رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ حکومت نے اپنی ذمہ داری کو عوام کے رحم وکرم پر چھوڑا ہے ۔ گلگت بلتستان حکومت کی کرونا ٹیسٹنگ میں سست رفتاری کے نتیجے میں کرونا کا پھیلاءو خطرناک حد پہنچ چکا ہے ۔ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹ آنے تک کرونا سے متاثر فرد کئی لوگوں کو کرونا ٹرانسفر کرچکا ہوتاہے ۔ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹ آنے کا انتظار کئے بغیر کرونٹائن کرکے دوسروں کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے لیکن نہ جانے حکومت عوام کو کس چیز کی سزا دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریضوں کو جنرل ہسپتالوں سے دور رکھا جائے لیکن محکمہ صحت ہسپتالوں کو ضروری سازوسامان کی فراہمی اور انتظامی معاملات کو درست انداز میں چلانے سے قاصرہے ۔ کرونا میں مبتلا مشتبہ مریضوں کو جنرل وارڈ اور ونٹی لیٹرز میں رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز بھی تیزی سے کرونا میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر حکمت عملی سے کرونا کے پھیلاءو کو نہ روکا گیا تو صورتحال خطرناک حد تک جاسکتی ہے ۔ ارباب اختیار کو چاہئے کہ وہ اس حساس مسئلے کو سنجیدہ لیکر کوئی مناسب حل نکالے ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی وہ افواہوں کی زد میں آکر اس خطرناک بیماری کو ہلکا نہ لیں اور اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔

وحدت نیوز(لاہور) برسی رھبر کبیر ، بت شکن زمان آیت اللہ سید روح اللہ موسوی الخمینی ؒکے موقع پر تمام پیروان راہ حق و راہ انقلاب کو تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں ۔حضرت امام خمینی (رہ) ایک فکری، سیاسی اور سماجی مکتب کے بانی ہیں آپ نے نہ صرف ایرانی قوم بلکہ عالم اسلام کے لیےبے شمار مصائب و قربانیوں  اور مسلسل جہاد کے ثمر میں ایک ایسی حکومت اور نظام قائم کیا جس کی بنیاد دین اسلام پر رکھی گئی۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے برسی امام خمینی رحمة اللہ علیہ کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کیا، انھوں نے کہا کہ تاریخ امام خمینی ؒ کی قیادت، ان کی مدبرانہ و بابصیرت سوچ اور مظلوم قوموں کے لئے حق کی آواز اٹھانے کو نہیں بھول سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بت شکن زمان امام خمینی نے نہ صرف ظالم شہنشاہیت کا خاتمہ بلکہ دنیا کو ظلم و استبداد کے آگے ڈٹے رہنے کی ہمت و جرات عطا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرد مجاھد نے کربلا والوں کے پیغام کو عملی طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا اور اپنے مکتب کی سربلندی و سرفرازی کا باعث بنے

انھوں نے کہا کہ رھبر کبیر امام خمینی نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیے جدوجہد کی لھذا عالم اسلام کو امام خمینی جیسے عظیم مفکر کی پیروی کرتے ہوے باہم اتحاد و بھائ چارے کو فروغ دینا چائیے۔

وحدت نیوز(ہنگو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے وفد کے ہمراہ ضلع ہنگو کا تنظیمی دورہ کیا اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وفد میں مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی اور آصف رضا ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ وفد نے شہید اعتزاز حسن کے گھر جاکر انکے والد اور بھائیوں سے شہید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

ناصر شیرازی نے شہید اعتزاز کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے پوئے کہا کہ ایسے عظیم ماں نے قوم کو شہید اعتزاز جیسا عظیم بیٹا دیا، جس نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کی جان بچائی، جسیے ہمشہ یاد رکھا جائے گا۔

 اپنے دورہ کے دوران ناصر شیرازی نے سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابن علی سے بھی ملاقات کی، جس میں قومی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں وفد نے جامعہ العسکریہ کا بھی دورہ کیا، جہاں پر بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ہنگو کے حالات اور قومی مسائل پر تفصیلاً بات چیت ہوئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام خمینی ؒ کی 31ویں برسی کے موقعہ پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی ؒ کا وجودطاغوتی و استکباری طاقتوں کے اسلام دشمن عزائم کے سامنے مضبوط ڈھال تھا۔انہوں نے جرات و استقامت سے اسلام کی طاقت و حقانیت کو تسلیم کرایا۔امام خمینی ؒ کی کامیابی کا بنیادی سبب ان کے قول و فعل میں ہم آہنگی تھی۔رہبر انقلاب اسلامی نے جو کہا ہمیشہ اس پر قائم رہے اور اس کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا۔امام خمینی ؒ کی لغت میں ناکامی نام کا کوئی لفظ درج نہیں تھا۔آپ اسلامی تعلیمات کے حقیقی پیروکارتھے جنہوں نے طرز معاشرت کے اصول اہل بیت اطہار علیہم السلام اور کلام ربی سے اخذ کر رکھے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمان زوال کا شکار ہیں جس کا بنیادی سبب اپنی حقیقی خدا سے دوری اور دنیاوی خداؤں کی پرستش ہے۔اگر زبانی اقرار کے ساتھ دل و جان سے خدا بزرگ و برتر پر پختہ ایمان قائم کر لیا جائے تو دنیاوی خوف کو شکست دی جا سکتی ہے۔موجودہ معاشرے میں فکر خمینیؒ کو شعار بناکر ہی باوقار طرز زندگی اختیار کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے اس حقیقت کا درک کرلیا تھا کہ سامراجی قوتوں کا اولین ہدف عالم اسلام ہے۔یہود و نصاریٰ سے امت مسلمہ کا امن وسکون کبھی بھی ہضم نہیں ہو سکتا۔مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لیے ان کے اندر سے پھوٹ ڈالنی ہو گی۔امام خمینی ؒ نے بابصیرت اور کمال دانشمندی کے ساتھ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔انہوں نے ہمیشہ اتحاد امت پر زور دیا۔مسلمانوں کی بقا و سلامتی باہمی اتحاد میں ہی مضمر ہے۔

ہمیں اس حقیقت سے لمحہ بھر بھی غافل نہیں رہنا چاہیے۔آج بھی یہود و نصاری پر عالم اسلام کے اس عظیم القدر مجاہد کے نام سے خوف و لرزا طاری ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج بھی امام خمینی ؒ کی شخصیت کو متنازع ثابت کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب آج بھی چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کا نام مٹانے والوں کے نام کو بھی کوئی نہیں جانتا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی اور سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کی گاڑی پرا یف سی اور پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ اور پتھراؤ ، آغا رضا کے محافظوں سمیت ایم ڈبلوایم کے رہنما علی، لیاقت قبلہ، محمد رضا اور ماسٹر یونس زخمی ، الحمد اللہ آغا رضا اس واقعے میں محفوظ رہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اسوقت پیش آیا جب آغا رضا مغربی بائی پاس پر موجود تھے اور احتجاجی جوانوں کو پرامن رہنے کی تلقین کررہے تھےکہ اسی دورا ن دوجانب سے پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے ٹریفک کھول دیا اور پھر یک د م شدید پتھراؤاور فائرنگ شروع کردی ۔

متعدد گولیاں آغا رضا کے گاڑی میں پیوست ہوئیں ، خدا کے فضل وکرم سے آغا رضا اور ان کے ساتھی محفوظ رہے ، بعض دوست معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔

آغا رضا نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ میں مکمل محفوظ ہوں اور دیگر دوست بھی، انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ایک منظم پلاننگ کا شاخسانہ ظاہر ہوتی ہے ۔ علاقائی امن کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا د ی جارہی ہے ۔

Page 2 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree