وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبائی سیکرٹریٹ سندھ اور دعا کمیٹی کے تحت شاہ خراسان روڈ پر منعقدہ دعائے توسل بمناسبت ایامِ فاطمہ و شھادت حضرت سیدہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی رقت آمیز مصائب مولانا نعیم الحسن الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا فسوس ہے کہ وہ فاطمہ(س) جن کی تعظیم کو رسول اکرم (ص) کھڑے ہوجاتے تھے بعدِ رسول اہل زمانہ کا رخ ان کی طرف سے پھر گیا۔ ان پر طرح طرح کے ظلم ہونے لگے۔علی علیہ السّلام سے خلافت چھین لی گئی۔پھر اپ سے بیعت کا سوال بھی کیا جانے لگا اور صرف سوال ہی پر اکتفا نہیں بلکہ جبروتشدّد سے کام لیا جانے لگا. انتہا یہ کہ سیّدہ فاطمہ (س) کے گھر پر لکڑیاں جمع کردیں گئیں اور آگ لگائی جانیلگی . اس وقت آپ کو وہ جسمانی صدمہ پہنچا، جسے آپ برداشت نہ کر سکیں اور وہی آپ کی شہادت کا سبب بنا۔ ان صدموں اور مصیبتوں کا اندازہ سیّدہ فاطمہ (س) کی زبان پر جاری ہونے والے اس شعر سے لگایا جا سکتا ہے کہصُبَّت علیَّ مصائبُ لوانھّا صبّت علی الایّام صرن لیالیا(یعنی مجھ پر اتنی مصیبتیں پڑیں کہ اگر وہ دِنوں پر پڑتیں تو وہ رات میں تبدیل ہو جاتے)۔

سیدہ فاطمہ (س) کو جو جسمانی وروحانی صدمے پہنچے ان میں سے ایک، فدک کی جائداد کا چھن جانا بھی ہے جو رسول خدا (ص) نے سیدہ فاطمہ کو مرحمت فرمائی تھی۔ جائیداد کا چلاجانا سیدہ کے لئے اتنا تکلیف دہ نہ تھا جتنا صدمہ آپ کو حکومت کی طرف سے آپ کے دعوے کو جھٹلانے کا ہوا. یہ وہ صدمہ تھا جس کا اثر سیّدہ کے دل میں مرتے دم تک باقی رہا۔

اس موقع پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں اسلام دشمن دشت گردوں کی طرف سے بم دھماکوں میں زخمی افراد اور باالخصوص آزاد کشمیر مظفرآباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری جنرل  علامہ تصور حسین نقوی جوادی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کروائی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں اصلاحات کی منظوری دینے اوران علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے فیصلے کو وفاقی کابینہ کا ایک مستحسن اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے رہائشیوں کا یہ ایک دیرینہ اور اصولی مطالبہ تھا جسے منظور کیا جانا لاکھوں افراد کی خواہشات کی تکمیل ہے۔انہوں نے کہا فرنٹیر کرائم ریگولیشن (ایف سی آر)ایک کالا قانون ہے جس کے ذریعے فاٹا کے معصوم لوگوں کو دبایا جاتا ہے۔اس قانون کے چنگل سے فاٹا کی عوام کو آزادی دلائی جائے۔ایف سی آر کے خاتمے کے لیے طے شدہ آئینی اصلاحات پر بلاتاخیر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔فاٹا کے عوام پاکستان کے محب وطن شہری ہیں۔تحریک پاکستان کے دوران اور قیام پاکستان سے لے کر اب تک یہاں کے غیور باسیوں کی ارض پاک کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح انہیں بلاتفریق تمام حقوق دیے جانے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کی تعمیر و ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ قبائلیوں علاقوں کو خوشحال بنایا جا سکے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امید ظاہر کی ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ علاقے کی تقدیر بدل دے گا۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے ملکی مفادات کو پیش نظر رکھ کر فیصلے کرینگے تو ملک توانا اور مضبوط ہوگا۔ اگر یہی ریاستی ادارے حکمرانوں کی کرپشن چھپانے میں اپنی توانائیاں صرف کریں گے تو اس کے نتائج بھی اسی حساب سے ملیں گے۔  محکمہ پولیس کا سیاسی پریشر کے آگے جھک جانا نیک شگون نہیں۔ حکمرانوں سے تو عوام پہلے ہی مایوس ہو چکے تھے، لیکن اب ریاستی اداروں سے بھی عوام کا اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ پولیس میں جس طریقے سے کھلم کھلا دھاندلی کی گئی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ اس سے قبل محکمہ صحت کی خالی اسامیوں پر ہاتھ صاف کیا گیا۔ سب کچھ عیاں ہونے کے بعد بھی ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے رہے اور کرپٹ حکمرانوں کا کوئی احتساب نہ ہوا۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ یہ کیسی فورس ہے جو لیگی کارکنوں کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔ ایسی فورس جو اپنے ایمان کی حفاظت نہ کرسکتی ہو اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ پولیس فورس کی قیادت نے نااہل حکمرانوں کے ناجائز خواہشات کے آگے گٹھنے ٹیک کر اپنے وقار کا سودا کیا ہے۔ فورس کو اپنا وقار بلند رکھنا چاہئے بصورت دیگر عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم فورس کمانڈر جی بی سے اپیک کرتے ہیں کہ وہ محروم اور مستضعف عوام کو حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم عدلیہ کے اعلٰی ججوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف سوموٹو ایکشن لیکر انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

وحدت نیوز (اسلا آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نواز حکومت کا ایک اور عوام دشمن ظالمانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سینٹرل کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع سینٹرل کے سیکرٹری جنرل سید زین رضوی، عسکری عباس، عرفان رضا، ثمر عباس اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہونے کے باوجود حکومت نرخوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، عوام وزیر خزانہ سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کو اصل لاگت سے دوگنا فروخت کرکے عوام پر کیوں اضافی بوچھ ڈالا جارہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام براہ راست متاثر ہوتے ہیں، جس کا اثر اشیاء ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی اضافے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں مسلسل چوتھی مرتبہ قیمتوں میں اضافہ سے عوام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے، حکمران اپنی شاہ خرچیاں ترک کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ہوا ،کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چئیرمین سینٹ سید نیئرحسین  بخاری،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ،اعجاز چوہدری،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد،پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما راجہ بشارت،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افرسیاب خٹک، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینٹر تنویر الحق تھانوی،جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم ،آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری،سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور،جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے رہنما صاحبزادہ ابوالخیرزبیر،جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے رہنما پیر معصوم نقوی،پاک سر زمین پارٹی کے رہنما شہزاد آصف،سرائیکستان ڈیموکریٹک  پارٹی کے رہنما سیدہ عابدہ بخاری اور سول سوسائٹی کے رہنماوں و تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔

 مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شرکا ء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ جب تک بیماری کی تشخیص نہ کی جائے تب تک علاج ممکن نہیں۔ پاکستان جب سے امریکی بلاک میں گیا ہے ملک دہشت گردوں کے نرغے میں آ گیا ،افغان پالیسیاں اور جہاد پالیسی پاکستان کے جمہوری طرز کے خلاف تھی، طاقت کے توازن میں بیگاڑ پیدا ہوا اور مخصوص گروہ کو طاقتور بنایا گیا،مادر وطن میں لشکروں کی شکل میں نفر توں کو پروان چڑھایا گیا تاکہ عوامی کو تقسیم کر کے ملک کوکمزور کیا جا سکے،بدامنی کی یلغار نے عوام پر آخری حملہ کیا، عوام میں محبت کو رواج دینا اور نفرتین روکنا حکومت کا کام ہے،ہمیں قائد و اقبال کے پاکستان کے لیے جدوجہد کرنی ہے،ملک میں نہ آئین کی حکمرانی ہے نا قانون کی عملداری پاکستان بحرانوں کا شکار ہے،داعش نے پاکستان میں اولیا اللہ کے مزارت پر حملہ کیا سیہون پر حملہ محبت و اخوت پر حملہ ہے،داعش کے کارندوں کو شام سے منتقل کیا جا رہا ہے،پاکستان جب بھی کسی اہم موڑ پر آیا اس میں اہم تبدیلیاں لائی گئیں،سی پیک بہت اہمیت کا حامل ہے، جو قوتیں ایشیا ءکو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتی وہ انتشار پیدا کر رہی ہیں،ایشیائی اقوام اگر متحد نہیں ہوں گی تو دشمن کو تقویت ہو گی،ہمارے مقصد واضح ہے ،ہمیں سبز ہلالی پرچم والا پاکستان چاہیے،ہم رد الفساد کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ امر بھی واضح کیا جائے کہ ضرب عضب کے بعد اس کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اگر حکومت بروقت اقدامات کرتی تو قوم مختلف سانحات نہ دیکھنے پڑتے ،حکومت دہشت گردی کے خاتمے کی بجائے کسی اور معاملے میں سنجیدہ دکھائی دیتی ہے،عوام میں عدم تحفظ کا احساس تقویت پکڑ رہا ہے،حکومت کو یہ باور کرانا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں حکومت کی ہر پالیسی ناکامی کا شکار ہے،پاکستان پیپلز پارٹی مجلس وحدت مسلمین کے آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے کی مکمل حمائت کرتی ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماافرسیاب خٹک نے کہا پاکستان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے،پاکستان کی بقا کے لیے یہ چیلنج کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے،ہم نے افغان جہاد کے نام پر ان قاتلوں کی پرورش کی ،جو آج ملک کے جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کوئی مسلکی اختلاف نہیں،ہمیں اندر سے تباہ کیا جا رہا ہے،دشمن ہماری قوت سے خائف ہے، ہمیں دل سے ایک ہونے کی ضرورت ہے، کانفرنسوں سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں،مجلس وحدت مسلمین کی یہ کوشش انتہائی قابل تعریف ہے،ملٹری کورٹس کی ہم حمایت کرتے ہیں ،سپریم کورٹ میں جب ایک ماں اپنے مقتول بیٹے کے قاتلوں کے خوف سے یہ کہے کہ میں اپنے بیٹے کے قاتلوں کو جانتی ہوں لیکن میرے گھر میں جواں بیٹی ہے میں ان لوگوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی وہاں قانون کی بالادستی پر سوالیہ نشان ہے،اس چور اور نا اہل حکومت کو ختم کرنے کے لیے جو بھی کام کرے گا میں اس کے ساتھ ہوں۔

 تحریک انصاف کے وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کے ناسور نے پوری قوم کو شدید نقصانات سے دوچار کیا ہے۔اس نے سب سے زیادہ پاکستان کو متاثر کیا،ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں سوچنا ہوگا،نیشنل ایکشن پلان پر پوری یکسوئی سے عمل نہیں ہوا اگر ایسا ہوتا تو دہشت گردی کسی حد تک تھم سکتی تھی،اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جا رہا ہے،کون نہیں جانتا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں،دہشت گردی کے خاتمے میں تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا،انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو فعال کرنا ہو گا،پولیس کی تربیت اسی نہج پر کرنے کی ضرورت ہے،ہم دہشت گردی کے خلاف بات تو کرتے ہیں لیکن ترجیح کے تعین میں تساہل سے کام لیتے ہیں جسے پر توجہ دی جانی چاہیے،پاکستان تحریک انصاف آج کی اس آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے کی بھرپور حمایت و تائید کا اعلان کرتی ہے۔

مسلم لیگ قائد اعظم کے چیف آرگنائزر راجہ بشارت نے کہا کہ قومی سلامتی کے قومی وحد ت کی اشد ضرورت ہے،ہم دہشت گردی کے خلاف ردالفسار سمیت ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں،فوجی عدالتوں کا قیام ان حالات میں ضروری ہے جن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،ہراہم واقعہ پر حکومت کی طرف سے نوٹس لے کر قوم پر احسان جتایا جا تا ہے،مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں کی تائید کرتے ہیں۔

 جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے کے ذمہ دار انڈیا اور افغانستان ہیں ،انڈیا نے آج تک پاکستان کو قبول نہیں کیا، جو بیس نکات طے کیے گئے تھے ان پر حکومت نے کس حد تک عمل کیا؟ملٹری کورٹس کے قیام کی دوبارہ ضرورت اس لیے پڑی ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل نہیں کر سکے، ستر سال گزرنے کے بعد بھی اس ملک کو قائد و اقبال کا پاکستان نہ بنایا جا سکا ،خامیوں کی نشاندہی کرنا ہو گی کہ آخر مسئلہ کہاں ہے،ہمیں سازشوں کو پہچاننا ہو گا، اپنی قومی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ملک میں چھبیس ایجنسیوں اور نیشنل ایکشن پلان کی موجودگی میں آپریشن رد الفساد کی ضرورت کے حوالے سے سوال اٹھایا جانا حق بجانب ہے،طبقاتی تفریق سے بالاتر ہو اللہ کی رسی کو مضبوطے سے پکڑا جائے،پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات ملک دشمن طاقتوں کو ایجنڈا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹیری خرم نواز گنڈہ پور نے کہا دہشت گردی کے خلاف ہم سب متحد ہیں کے فورم پر مجلس وحدت مسلمین کی یہ کانفرس لائق ستائش ہے۔ جس ملک کا وزیر اعظم سب سے بڑا صوبے کا وزیر اعلی وزیر داخلہ اور وزیر قانون سب کے سب دہشت گردی کی ایف آئی آر میں ہو اور ہو آرمی چیف کی مداخلت سے درج کی جائے پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف ایک ہیں صرف خواس کا مسئلہ ہے،حکومت کو کس نے روکا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے سے جب بھی تنقید کی جاتی ہے اسے ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا جاتا ہے،آج درود پڑھنے پر تو ایف آئی آر کٹ رہی ہے لیکن گردن کٹنے پر نہیں کٹتی،قاضی فائز عیسی خان نے رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،سی پیک منصوبہ پاکستان کے حق میں ہے مگر اس منصوبے کی آڑ میں بدعنوانیاں کی جاتیں ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ہم ترقی کے دشمن ہیں۔ اس منصوبے کو جان بوجھ کر مبہم رکھا جا رہا ہے تاکہ مخصوص گروہوں کو نوازہ جا سکے۔

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی عابدہ بخاری نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں اگر سنجیدہ ہے تو پھر اسے حکومتی اداروں کی چھانٹی کرنا ہو گی۔دہشت گرد اسمبلیوں میں موجود ہیں انہیں وہاں سے نکالنا ہو گا ۔دہشت گردی کے خلاف بلا امتیازآپریشن کے بغیر نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔

ایم کیو ایم کے سینٹر تنویر الحق تھانوی نے کہ ہم پہلے روز سے طالبان کے خلاف تھے،جہاد افغانستان کے خمیازہ ہم آج بھگت رہے ہیں،دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی خامیاں دو سال میں بھی درست نہیں کی جا سکیں اس کی بنیای وجہ سہولت کاروں کو چھوٹ دیا جا نا ہے۔،یہ سہولت کار ایوا نوں میں بھی موجود ہیں ،اگر ان کے خلاف کاروائی کی جاتی تو آج رد الفساد کی ضرورت نہ پڑتی۔

 سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا دہشت گردی کے حوالے سے ہماری پارلیمنٹ مکمل طور پر ناکام ہے،ہمیں بتایا جائے کہ دہشت گردی کے حوالے سے پارلیمان میں کتنی بار بحثیں کی گئیں،موجودہ حکومت دہشت گردی کے سب سے بڑی سرپرست ہے،آج تک دہشت گردی کی تعریف ہی واضح نہیں کی گئی۔جمہوری نظام میں قانون و انصاف کی عملداری میں ناکامی ہی فوجی عدالتوں کا جواز ہے،حکومت دہشت گردی کے حوالے سے اس لیے سنجیدہ نہیں کہ اس کے اپنے تعلق دہشت گردوں سے ہیں،جس ریاست میں دہشت گرد عناصر کو حکومتی پروٹوکول دیا جائے وہاں دہشت گردی کا خاتمہ کیسے ممکن ہے۔پنجاب میں رینجرز کا اپنی مرضی سے آپریشن کا اختیار نہیں دیا گیا ،رینجرز آپریشن کا غیر حقیقی ڈھنڈورا پیٹ کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی رہا ہے،پاک سرزمین پارٹی کے رہنما شہزاد آصف جاوید نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سوچ میں تبدیلی لانا ضروری ہے،سہولت کاری کے بغیر دہشت گردی ممکن نہیں۔

جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیرنے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کی وجوہات جاننا ضروری ہے،دہشت گردی کے خلاف ہم ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں،جب تک حکومت اپنی صفوں کو دہشت گردوں سے پاک نہیں کرتی تب تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں،انہوں نے کہا لعل شہبا ز کی درگاہ پر حملہ کے بعد ملک بھر میں مزارات کی بندش افسوسناک ہے،یہ دہشت گردی کے خاتمے کا حل نہیں۔

ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ثاقب اکبر نے کہ پنجاب میں رینجرز کو وہی اختیارات دیے جائیں جو کراچی میں رینجرز کو حاصل ہیں،ردالفساد کی ناکامی دہشت گرد گروہوں کے حوصلوں میں تقویت کا باعث بنے گی،دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش تشویشناک ہے،کانفرنس سے آل پاکستان مسلم لیگ،قومی وطن پارٹی کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) آج مورخہ ۲۸ فروری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا کے درج ذیل نکات پہ مکمل اتفاق کرتے ہیں۔

۱۔ آل پارٹیز کانفرنس وطن عزیز پاکستان کے تمام صوبوں ، ریاست آزاد کشمیر و فاٹا میں جاری دہشت گردی کے ہر واقعہ ہر قسم کی دہشت گردی پرزور مذمت کرتی ہے۔

۲۔ آج کی کانفرنس نیشنل ایکشن پلان کے اجرا اور آپریشن رد الفساد کے اعلان کو قومی سطح پہ بروقت خوش آئند اقدامات قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔نیز مطالبہ کرتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو اس کی حقیقی روح کے ساتھ نافذ العمل بنائے جائے اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال نہ کیا جائے ۔

۳۔ آج کی کانفرنس سرزمین افغانستان سے دہشت گردی کے اڈوں کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی کاروائیوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت افغانستان سے مطالبہ کرتی کہ وہ مغربی سرحد پہ دہشت گردوں کیی کی بیج کنی کرے ۔

۴۔آج کی یہ کانفرنس عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو عالم اسلام اور بالخصوص وطن عزیز پاکستان کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں سے سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک بھر میں داعش کے ہم فکر عناصر اور دہشت گردی میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤں کرے۔

۵۔ آج کی کانفرنس آئیڈیالوجی اور مسلک کے نام پر تکفریت کے پرچار کو پاکستان کی سلامتی اور اور فیڈریشن کے لئے زہر قاتل سمجھتی ہے ۔ اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت ایسے تمام افراد اور ادارے جو تکفیری سوچ کو پروان چڑھانے میں ملوث ہوں ان کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت بھر پور کاروائی کرے اور اس سلسلے میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پورے ملک میں مکمل اختیارات کے ساتھ کاروائی کا حکم دیا جائے۔

۶۔ آج کی کانفرنس پاکستان میں استحکام کیلئے وزارت مذہبی امور سے مطالبہ کرتی ہے کہ بین المذہبی و بین المسلک ہم آہنگی کیلئے قومی کانفرنس بلائی جائے اور سرکاری سطح پر داعش کی فکرسے ا ظہار بیزاری کیا جائے۔

۷۔آج کی کانفرنس پاکستان میں سیاسی عمل کے استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے مطالبہ کرتی ہے کہ ملکی سلامتی کے تمام فیصلوں کی توثیق پارلیمنٹ سے لی جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ ملکی دفاع میں سیاسی و عسکری قیادت مکمل طور پر ہم آہنگ و متفق ہے۔

۸۔ آج کی کانفرنس اس بات پر متفق ہے کہ پاکستان کی بقا ، سلامتی اور اس کی ترقی و خوشحالی اس بات مضمر ہے کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال کے نظریات پر عمل پیراہوں اور اس پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں۔جسمیں تمام مسالک کو آزادی حاصل ہو اور ہر پاکستانی کو بنیادی حقوق حاصل ہوں۔

۹۔آج کی کانفرنس اس بات پر متفق ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور رآپریشن ردالفساد کے تحت کالعدم جماعتوں کو مختلف ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے ۔علاوہ از سابقہ آپریشنز کی کامیابیوں اور ناکامیوں اور اس کی وجوہات کو بیان کیا جائے۔ مختلف عدالتی کمیشنز کی رپورٹ کو عوامی مفاد کیلئے جاری کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree