وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عظیم الشان شب یاد شہداءو کانفرنس کا انعقاد 4 فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغربین خیر العمل روڈ، انچولی سوسائٹی، ایف بی ایریا میں منعقد کیا جائے گا، جس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کرینگے۔ وحدت ہاو س کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شب یاد شہداءو کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ کانفرنس کی تفصیلات کے حوالے سے میثم عابدی نے بتایا کہ دہشتگردی کا شکار مظلوم شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور خانوادہ شہداءسے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں خیر العمل روڈ پر 4 فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغربین شب یاد شہداءو کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، کانفرنس سے مرکزی خطاب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کرینگے، جبکہ علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ عباس کمیلی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ نثار قلندی، علامہ فرقان حیدر عابدی و علمائے کرام و رہنما بھی خطاب کرینگے، کانفرنس میں خانوادہ شہداءبھی خصوصی طور پر شرکت کرینگے، کانفرنس کے حوالے سے شہر بھر میں تشہیری مہم مکمل ہو چکی ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی نے ضلع ملتان کا تنظیمی دورہ کیا،جہاں امام بارگاہ "جوادیہ(ع)" ضلع ملتان میں خواتین کی کثیر تعداد سے "جشن عید میلاد النبی(ص) اور ماہِ مبارکہ ربیع الاول" کی مناسبت سے خطاب بھی کیا۔آپ نے اپنے خطاب میں ماہِ ربیع الاول کی اہمیت و خصوصیت پہ تفصیلی روشنی ڈالی،امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی ضرورت اور افادیت اور اسکے لئے کوشش اور جدوجہد پہ زور دیا۔اسکے علاوہ ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع ملتان کی کابینہ سے بھی تفصیلی میٹنگ کی اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔خانم   ناصرہ بتول کا بطور  سیکرٹری جنرل انتخاب عمل میں لایا گیا۔پروگرام "دعائے سلامتی امام زمانہ(ع) و ملک و ملتِ جعفریہ" کے لئے دعاوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو ملک میں بدنام کیا جارہا ہے، حکومت ایک پروپیگنڈے کے ذریعے پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، اور رینجرز کے دائرہ کار کو پنجاب تک وسیع کرنے سے روکا جارہا ہے۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ سید سلطان احمد نقوی، مہر سخاوت اور ثقلین نقوی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت آپریشن ضرب کی سمت کو جان بوجھ تبدیل کیا جارہا ہے، ملک بھر سے پکڑے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کسی نہ کسی طرح پنجاب میں موجود دہشتگردوں سے ہوتا ہے۔ ابھی کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران دہشت گرد پکڑے ہیں ان کے سہولت کاروں اور ان کے ہمدردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ پاکستان میں نظام عدل انتہائی غیرمنصفانہ ہے، اس ملک میں جس عوت کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے جب تک وہ خود سوزی نہیں کرتی اُس کی آواز نہیں سنی جاتی۔ پاکستان میں آواز بلند کرنے والوں کو دبایا جاتا ہے اور اُنہیں گولیوں کا نشنہ بنایا جاتا، جو دنیا کے تمام قوانین کے خلاف ہے۔ ہمارے حکمران وقت کے فرعون بنے ہوئے ہیں جو بھی اس کے خلاف آواز اُٹھا تا ہے تو اس کی آواز دبایا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پنجاب میں حکومتی سطح پر دہشتگردی کی سرپرستی کی جاتی ہے اور حکومت اپنے مفادات کے لیے دہشتگردوں کو استعمال کرتی ہے ۔ سرائیکی صوبے کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے سمیت خطے میں انتظامی بنیادوں پر یونٹ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ خاص طور پر اس علاقے سے محرومیاں کا خاتمہ ہواور غریب عوام کے ساتھ جو استحصال کیا جارہا ہے اُسے ختم کیا جائے۔ سرائیکی خطے کے ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی اگر اس خطے کے ساتھ مخلص ہوجائیں تو تخت لاہور سے اس کی جان چھوٹ سکتی ہے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree