hassan zaffar mwmوحدت نیوز (اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ملک بھر میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) سے تجدید وفا نبھانے کے لئے برسی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جبکہ ساتھ ساتھ شہید حسینی (رہ) کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے 22 تا 27 رمضان المبارک کو ’’ہفتہ قرآن ‘‘ کے عنوان سے بھی منایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی میڈیا سیل کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسیی (رہ) کی یاد کو زندہ کرنا ہم اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں کیونکہ جو قومیں اپنے شہداء کی یاد کو زندہ نہ رکھیں وہ بھی تاریخ کے اوراق میں گم ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع وہ عظیم قوم ہے کہ جس نے اپنے آئمہ معصومین (ع) کی یاد کے ساتھ ساتھ اپنے شہداء کی یادوں کو بھی زندہ رکھا ہے کیونکہ ان یادوں کو زندہ رکھنے سے قوموں میں حرارت باقی رہتی ہے اور شہداء کی ان ہی یادوں کو زندہ رکھنے ہی کی بدولت قوموں کو باطل قوتوں سے ٹکرانے کا عظیم حوصلہ ملتا ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے ملک بھر میں موجود ایم ڈبلیو ایم کے اضلاع کو تاکید کی کہ وہ شہید حسینی (رہ) برسی کی مناسبت سے مجالس عزا و دیگر محافل کے ساتھ ساتھ قرآن کانفرنس کے انعقاد کو بھی یقینی بنائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree