وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےشوری عالی کے رکن اور صوبہ خیبر پختونخواکے آرگنائزرعلامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قیام کا مقصدوطن عزیز میں اختیارات کی بجائے قانون و انصاف کی حکمرانی کے لیے جدوجہد ہے۔عوامی تائید ہی ہماری بھرپور طاقت ہے۔اس طاقت سے ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےشوریٰ عالی کے رکن سید علی رضوی نے کہا ہم شہید پرور قوم ہیں۔پاکستان کو بنانے میں ملت تشیع نے خون پیش کیا ہے اور اس کے تحفظ کے لیے بھی بھرپور جذبہ رکھتے ہیں۔ہمارا جینا مرنا اسی وطن عزیز کے لیے ہے۔آج عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس حقیقت کا برملا اظہار ہے کہ جب بھی قائد وحدت علامہ ناصر حکم دیں گے عوام ان کی آواز پر اسی طرح لبیک کہیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ظہیر الحسن نقوی نے کہا کہ اگر عارف حسینی کے افکار کے حقیقی پیروکار کی شناخت میدان عمل میں موجودگی سے ہو گی۔جو شخص میدان عمل میں موجود ہے ۔جو قوم اور وطن کی بات کرتا ہے جو شہدا کے لیے آواز بلند کرتا ہے وہ قائد شہید کا وارث ہے۔علامہ ناصر عباس نے اپنے عمل اپنے فکر اور اپنے کردار سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ قوم کے حقیقی قائدہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کی مناسبت سے جناح ایونیوپرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“میں قائد وحدت ناصرملت حضرت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی آمد پر پنڈال لبیک یاحسین ؑکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا، اسٹیج پر موجود علمائے کرام اور پنڈال میں موجودہزاروں کی تعداد میں موجود خواتین و حضرات نے اپنے ہر دلعزیزقائد کی انصاف کے حصول اور ریاستی جبروتشددکے خلاف تین ماہ پر مشتمل بھوک ہڑتال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کا انعقادجناح ایونیو پر ہوا جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں اور شیعہ سنی افراد نے شرکت کی۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے علامہ عارف حسینی کی قومی خدمات اور بصیرت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا شہید قائد نے بکھری قوم کو یکجا کر ایک مضبوط ملت بنا دیا۔علامہ ناصر عباس اپنے اُس شہید قائد کی راہ پر گامزن ہیں جس نے کسی آمر کواپنی راہ کی دیوار نہیں بننے دیا۔موجودہ حکمران یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اس حسینی قوم کو طاقت کے بل بوتے پر دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔وطن عزیز میں طاغوت و استکبار اور نجدی قوتوں کے ایجنڈے کو پنپنے نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کو تین ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ مختلف مراجع عظام اور ملک کے نامور سیاستدانوں نے ان سے بھوک ہڑتال کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔ آج شرکا کی طرف سے بھی میں اس کی تائید کرتے ہوئے علامہ ناصر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شہید قائد کی برسی کے موقعہ پر بھوک ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کر کے قوم کے اضطراب کو تسکین میں بدل دیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرزند سید حسین الحسینی کی آمد پر شرکاءاور اسٹیج پر موجود قائدین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، تمام شرکاءنے فرزند شہید کا اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر استقبال کیااور اسلام آباد کی فضاءکی لبیک یاحسین ؑکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔

Page 2 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree