وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز میں جاری حالیہ  دہشت گرد حملوں خصوصاًسانحہ پاراچنار ،سانحہ لاہور، سانحہ پشاور ، سانحہ سہیون شریف میں درجنوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام اور آزاد کشمیر میں علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملے اور ساہیوال میں ایم ڈبلیوایم رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ کے تناظر میں مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور سیاسیات نے کل جماعتی کانفرنس 28فروری کو اسلام آباد میں طلب کرلی ہے، جس میں قومی سطح کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کو مدعو کیاجارہا ہے ، اسد عباس نقوی کے مطابق اب تک عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل، جمیعت علمائے پاکستان (نورانی، جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)کو باقائدہ دعوت دی جاچکی ہے جبکہ دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رابطے جاری ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس کل جماعتی کانفرنس میں پاکستان میں ایک مرتبہ پھر زور پکڑتی دہشت گردی کے عوامل اور اسباب اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اس کے اثرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی اور تمام جماعتوں کے مشترکہ موقف کی روشنی میں اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف قائدانہ انداز میں کردار ادا کیا ہے ، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد بھی فقط مجلس وحدت مسلمین ہی وہ واحد جماعت تھی جس نے ملک بھر میں ان سفاکانہ حملوں کے خلاف پرزورانداز میں صدائے احتجاج بلند کیااورکراچی میں سندھ سطح کی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس بھی منعقد کی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree