وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی اور امریکہ و اسرائیلی مفادات کے لئے ایک بڑا خطرہ تھے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کے بعد پاکستان میں تکفیری سوچ کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا آج اسلام کو سب سے بڑا چیلنج سلفیت و تکفیریت کی سوچ سے ہے یہ سوچ کہیں داعش کہیں طالبان اور کہیں عرب بادشاہوں کی شکل میں اسلام کے چہرے کومسخ کر رہی ہے اسی فکرکے علمبر دار جنت البقیع مدینہ میں مزارات کے انہدام سے شروع ہو کر آج عراق میں پیغمبروں اور اصحاب رسولﷺ کے مزاروں کو مسمار کر رہے ہیں آج سلفیت ،بربریت کی علمبر دار بن چکی ہے آج غزہ میں کربلا بپا ہے معصوم بچے ،بوڑھے،نوجوان اور خواتین صہیونی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن ان سلفی و تکفیری عرب حکمرانوں نے صہیونیت کی خوشنودی کےلئے خاموشی اختیار کر کے ثابت کردیا کہ اُن کا اصل آقا امریکہ و اسرائیل ہے لیکن دوسری طرف انسانیت کا پرچم حق پسندوں اور حسین ؑ کے متوالوں نے اپنے ہاتھوں میں اٹھا لیا ہے اور اپنی بیداری ووحدت کی قوت کے ساتھ اس فکر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔

 

نثار علی فیضی نے کہا کہ پاکستان میں بھی اسوقت نواز حکومت سلفی حکومتوں کی اتحادی ہے جسکی موجودگی میں ظلم و بر بر یت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے سانحہ ماڈل ٹاﺅن نواز حکومت پر ایک بدنما داغ ہے جس سے نواز حکومت کی سلفی سوچ کھل کر سامنے ا ٓ گئی ہے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد پر ایمان رکھتی ہے سلفیت کے مقابلے میں آج یہ اتحاد عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو پاکستان میں ناکام بنائے گا 5 اگست سے12 اگست تک ہفتہ شہداءمنا کر ہم اپنے شہداءکی اس رستے پر قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور بلخصوص اپنے محبوب قائد شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کو وحدت و اخوت اور امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے صوبائی سیکریٹریٹ پنجاب میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی ہیں کہ قائد شہید سالار شہدائے پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 26ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں ہفتہ شہداء منایا جائے، قرآن خوانی ، مجالس عزااور سیمینار ز کے زریعے شہید قائد کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جائے، ایم ڈبلیوایم 10اگست کو لاہور میں منعقدہ یوم شہداء میں بھر پور شرکت کرے گی، ماڈل ٹاون کے شہداء بھی ہمارے اپنے شہداء ہیں ، شہید قائد عارف حسینی نے عالمی استعماری قوتوں کےناپاک چہروں سے نقابیں نوچ کر انہیں رسوا کرنے کا عظیم کارنامہ انجام دیا، ملت پاکستان کو امریکی سامراجی تسلط سے نجات کے لئے کمر بستہ ہونے کی جرائت عطاکی ، مجلس وحدت مسلمین شہید قائد کی تعلیمات کی روشنی میں پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی عملی کوششوں میں مصروف ہے،سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ برادرانہ سیاسی تعلقات شہید قائد کی سیرت کی عملی اتباءہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اور ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے میں رکاوٹ بننے کے لئے ہمیں قائد شہید کے فرامین کا مطالعہ کرنا ہوگا، شہید قائد سرزمین پاکستان پر تنہا امام خمینی کے انقلابی پیامبر تھے، عالمی سامراجی ایجنٹوں نے شہید قائد کی مدبرانہ وشجاعانہ قیادت کو بھانپتےہوئے انہیں حالت وضو میں مسجد میں شہید کر دیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد ملت اسلامیہ ، فرزند امام خمینی حضرت سید عارف حسین الحسینی شہید  کی 26 ویں برسی کا مرکزی اجتماع 31اگست بروز اتوار ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد ہو گا، اس بات کا فیصلہ علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں علامہ امین شہیدی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ احمد اقبال ، علامہ مبارک موسوی، نثار فیضی، فضل عباس، ناصر شیرازی اور مہدی عابدی بھی شریک تھے ، اجلاس میں مذید فیصلہ کیا گیا کہ5اگست  روزشہادت شہید قائد علامہ عارف حسینی پاکستان بھر میں مجالس عزا ء اور تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ جب کہ مرکزی اجتماع    31 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گاجس میں ملک بھر سے عاشقان شہید عارف حسینی شرکت کریں  گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree