وحدت نیوز (کراچی)صہیونی قوتوں کی ایماء پرشام میں بحران پیداکیاجارہاہے ۔جس کامقصد فلسطین کاز کونقصان پہنچاناہے یہ کسی سے ڈھکاچھپانہیں کہ سر زمین شام ہی فلسطینیوں کے لیے ہمیشہ پناہ گاہ ثابت ہوئی ہے جہاں پر تکفیری دہشت گردوں کوجمع کرکے انتشار پھیلایاجارہاہے۔تاکہ شام کی حکومت کوغیرمستحکم کرکے امریکہ اوراسرائیل کی من پسند حکومت قائم کرکے فلسطینی کاز کے لیے جاری کوششوں کونابودکرناہے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ)نے کراچی میں پرحجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
اس موقع پرمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ امین شہیدی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اعجاز بہشتی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ مولانا صادق رضا تقوی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویزن ۔مولانا دیدار علی جلبانی ،مولانا علی انور جعفری بھی موجودتھے۔

ان کاکہناتھاکہ صہیونی قوتوں کی ایماءپر لڑنے والے دہشت گردوں نے حال ہی میں شام میں نواسی رسول حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حملہ کیا ہے اس سے قبل اہلبیت ؑ اورصحابی رسول اکرم (ص)کے مزار مقدس کی بھی توہین کی گئی اور ان کے جسد خاکی کو قبر مطہر سے نکال لیا گیا جس کے باعث مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے درا صل تکفیری دہشت گرد ہیں جن کا اسلام اور اسلام کے سنہرے اصولوں سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ دہشت گرد عناصر پیغمبر اکرم (ص) کی اولاد اور صحابہ کرام کے مزارات کے بھی دشمن ہیں ۔ آج ہم یہ بات بتاناچاہتے ہیں کہ یہ لوگ کل بھی ناکام تھے اورآج بھی ناکام رہیں گے ۔

ان کامزیدکہناتھاکہ فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے مسلم امہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کویوم القدس کے طورپر مناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے اپنی والہانہ محبت کااظہارکریں۔ہم ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یوم القد س کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشرکرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے قبلہ اول کی بازیابی کی عالمی تحریک میں اپنا حصہ ضرورڈالیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری  نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اعلان کرتی ہے کہ رمضا ن المبارک کے آخری جمعہ کو یعنی 23رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق پاکستان بھر میں ’’ یوم القدس‘‘ منایا جائے گا او ر اس عنوان سے ملک بھر میں فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطین کی آزادی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق مسلح جد وجہد سے ہی ممکن ہے ، جمعۃ الوداع یوم القدس کے روز پاکستان کے مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے جمعہ نمازوں کے بعد سڑکوں پر نکل آئیں اور یوم القدس کی ریلیوں اور مظاہروں میں شریک ہو کر قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی عالمی تحریک کا حصہ بن جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree