وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی 22ویں برسی منائی گئی۔ برسی کا پروگرام علمی مرکز مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوا، برسی کے اجتماع میں علماء، طلاب اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ شہید کی پوری زندگی قوم و ملت کی رہنمائی، انکی خدمت اور جوانوں کی تربیت میں گزری، شہید نے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود سفیر انقلاب بن کر پوری دنیا کے مظلومین کے حقوق کی جنگ لڑی اور اپنی پوری زندگی شناخت وب صیرت کیساتھ مسلسل جھاد میں گزاری، انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی ایک بنیادی اور اہم خصوصیت انکی بصرت اور دشمن شناسی تھی، وہ دشمن کے عزائم اور ارادوں سے باخبر تھے اور انکی سازشوں کے مقابلے میں ہمہ وقت آمادہ و تیار رہتے تھے۔

برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر ثقافتی مرکز اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد جناب ڈاکٹر تقی صادقی نے کہا کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی اعلٰی الٰہی اقدار و صفات سے متصف تھے، انہوں نے ہمیشہ دین و ملت کی خدمت، جوانوں کی تربیت اور تمام تر مشکلات کے باوجود اجتماعی سیاسی و ثقافتی امور میں موثر کردار ادا کیا۔ وہ حقیقت میں ملت پاکستان کے ڈاکٹر چمران تھے۔ جوانوں کو چاہئے کہ انکی الہام بخش زندگی سے درس لیں، قوم و ملت کی بے لوث خدمت کریں اور اپنے زمانے کے ولی کی معرفت کیساتھ انکی اطاعت محض کریں،شہید کی برسی میں انکی شخصیت اور دیگر شہداء کے حوالے سے ثقافتی اسٹالز لگائے گے تھے اور سفیر انقلاب کے عنوان سے خصوصی نشریہ شرکاء کی خدمت میں ہدیہ دیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ یوتھ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری وفا عباس نقوی نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ شہید وفا تقی حیدر کی 22ویں برسی 4مارچ کو امامیہ کالونی لاہور میں ان کے مرقد پر منعقد ہوگی جس سے مجلس وحد ت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی خصوصی خطاب کریں گے۔

 انہوں نے مزید کہا 7مارچ 1995کو لاہور کے مقام یتیم خانہ چوک پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے ساتھی تقی حیدرٹارگٹ کلنگ واقعہ میں جاں بحق ہوگئے تھے شہید کی اس بے مثال قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ جوانان کے زیر اہتمام شہید کی یادآوری میں تقریب منعقد ہوگی جس میں معروف نوحہ خواں بھی شریک ہونگے ۔ وفا عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم کا وفد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر فاتحہ خوانی بھی کرے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree