وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماوُں علامہ امین شہیدی،سیدناصرشیرازی،علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ محمداقبال کامرانی ،رائے ناصر علی ،سید اسد عباس نقوی اور دیگر عہدیداروں نے جناح ہسپتال میں ممتاز شیعہ رہنما و کوراڈینیٹر برائے مذہبی امور وزیر اعلیٰ پنجاب الحاج حیدر علی مرزا کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ،الحاج حیدر علی مرزا کی شیعہ قومیات کے حوالے سے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ، وہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) لاہور میں عزاداران امام عالی مقام کی فول پروف سکیورٹی انتظامات پر لاہور انتظامیہ خراج تحسین کے لائق ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے عزاداری سیل کی مانیٹرنگ کرنے والے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیئرمین عزاداری سیل مجلس وحدت مسلمین پنجاب الحاج حیدرعلی مرزا اور ایگزیکٹیو ممبر عزاداری سیل لاہور سید خرم عباس نقوی بھی مو جود تھے، انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں جس اتحاد او رواداری کا مظاہر ہ ہمارے اہلسنت برادران نے کیا وہ قابل تحسین ہے اور اس اتحاد و وحدت کے نتیجے میں ملک دشمن شر پسند رسوا ہوئے اور پاکستان بھر میں امن محب بھائی چارے کی فضاء قائم رہی اور انشااللہ اس اتحاد و وحدت کو ربیع الاول میں بھی اسی جوش و جذبہ کے تحت دیکھنے میں آئے گا ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پنجاب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کے مہمان خصوصی الحاج حیدر علی مرزا جبکہ صدارت علامہ امتیاز کاظمی نے کی۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین یوتھ کونسل اور ضلع لاہور کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم لاہور کے رہنمائوں آغا زاہد حسین قزلباش، علامہ محمد اقبال کامرانی، سید فصاحت حسین بخاری نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے۔ جس دن برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ مملکت خداد پاکستان کیلئے قراداد منظور کرکے وطن عزیز کی بنیاد رکھ دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان آج ان کے ہاتھوں یرغمال ہے، جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت کہا تھا کہ شکر ہے کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وارثان پاکستان کا گلی گلی کوچہ کوچہ قتل عام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان دشمن قوتیں اس ملک کے سالمیت کے درپے ہیں، ایسے میں وطن  عزیز کے باوفا بیٹوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس مملکت خداداد کی حفاظت کیلئے میدان میں نکلیں اور اپنے آباو اجداد کے اس ورثے کی حفاظت کریں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج حیدر علی مرزا کا کہنا تھا کہ مملکت خداداد پاکستان کی بنیادوں میں ملت جعفریہ کا سرمایہ اور خون شامل ہے۔ پاکستان کی یہ باہمت اور شجاع قوم ملک کو مٹھی بھر شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دے گی۔ تقریب کا اختتام صوبائی سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا۔ یوم پاکستان کے تقریب میں مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کی آرگنائزنگ باڈی کا بھی اعلان ہوا، جس میں شیخ عمران علی آرگنائزر لاہور ڈویژن، سید حسین زیدی سیکرٹری سیاسیات لاہور ڈویژن اور سید فصاحت بخاری سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن متخب ہوئے، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(لاہور) معروف شیعہ رہنما الحاج حیدرعلی مرزا کے گھر محفل میلاد کے پروگرام کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماوُں علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ ابوذر مہدوی،سید اسد عباس نقوی ،سید امیر علی شاہ،افسر حسین خاں،حاجی امیر عباس مرزا ،سمیت دیگر مذہبی رہنماوُں و عمائدین نے شرکت کی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے، علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ سرور کائنات سردار انبیا ﷺ کی ذات اقدس عالم بشریت کیلئے باعث رحمت ہیں امت اگر نبی رحمت ﷺ کے سیرت پر عمل کرکے پوری دنیا پر حکمرانی کر سکتے ہیں مسلم معاشرہ عالم انسانیت کیلئے ،امن و سلامتی اور مساوات کا بہتر ین نمونہ ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ اسلام دشمنوں نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے فساد فی الارض پھیلا کر اُن درندوں کو مسلمانوں سے منسوب کر کے اسلام کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں نبی آخرزمانﷺ عالمین کیلئے رحمت ہیں اُن کے سیرت پر عمل کرنے والا کبھی شدت پسند اور فسادی نہیں ہو سکتا محفل میلاد سے الحاج حیدر علی مرزا نے بھی خطاب کیا اُن کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں وحدت کا مرکزو محور ذات سردار انبیاء رحمتہ للعالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سوا اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

وحدت نیوز(لاہور) محرم الحرام میں سکیورٹی اور امن عامہ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں الحاج حیدر علی مرزا، سید خرم عباس نقوی، سید اسد عباس نقوی، سید سعادت علی نقوی، رائے ناصر علی، خواجہ بشارت حسین کربلائی، رانا ماجد علی، مظاہر شگری، رائے اسد علی، سید حسنین زیدی، شیخ عمران علی، آغا زاہد حسین، سید زوار حسین نقوی بانیان مجالس، لائسنس داران جلوس ہائے عزا لاہور کا ایس ایس پی صدر ڈویژن ملک اویس اور متعلقہ تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکورٹی حوالہ سے سے مختلف امور زیر غور آئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب حکومت کو پہلے ہی مختلف ملاقاتوں اور میٹنگز میں واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ایام عزا میں فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرست کھلے عام اخباروں میں بیانات دے رہے ہیں کہ جلوس ہائے عزا کو خطرات لاحق ہے، ہم عزاداری کو جز وایمان سمجھتے ہیں اس کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پنجاب، لاہور اور اس کے مضافات میں مجلس عزا اور جلوس ہاے عزا میں کسی بھی قسم کے رکاوٹ کا ردعمل پورے ملک سے آئے گا۔ اجلاس سے الحاج حیدر علی مرزا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ہمیں رواداری اور صبر کا درس دیتا ہے نواسہ رسول(ع) سے محبت تمام مسلمانوں کا ایمان ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی صدر ڈویژن ملک اویس نے کہا پنجاب پولیس ایام محرم میں عزاداروں اور مجالس ہائے عزا کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، دہشت گرد ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں انشااللہ ہم مل کر ان ملک دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree