وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت ساری دنیا کے امن کو تہس نہس کر کے رکھ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل مظالم میں مسلسل اضافہ پریشان کُن ہے۔اسرائیلی کے جارحانہ عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ فلسطین کا مسئلہ محض زمینی تنازع نہیں بلکہ یہ نسلوں کی بقا کا معاملہ ہے۔اسرائیلی بربریت پر اقوام عالم کی دانستہ چشم پوشی عالمی امن کو ناقابل تلافی نقصان کی طرف دھکیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی المناک سانحہ  ہے ۔اسرائیلی مظالم پر  امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی  زخمی سینوں پر تیر چلانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر اور یمن سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کو بدترین انتقامی کاروائیوں کا سامنا ہے۔ عالم اسلام کی خاموشی نے دشمنوں کے حوصلے بلند کیے ہوئے ہیں۔امت مسلمہ کو اپنی بقا کے لیے ان مظالم کے خلاف آواز بلندکرنا ہو گی۔یہود و نصاری مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ باوقار زندگی گزارنے کا اصول اورحالات کا تقاضہ یہ ہے کہ دشمن کو اسی کے لہجے میں جواب دیا جائے۔ امت مسلمہ نے اگر یہ بے حسی ترک نہ کی تو پھر سنگین نتائج کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) بھارت جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے خطے کو آگ و خون کے سمندر میں جھونک رہا ہے،اگر اقوام عالم نے بھارتی غیر آئینی و غیر اخلاقی اقدامات کو نہ روکا تو کروڑوں انسانوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہو نگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر ایشو پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہندوستان کسی بھول کا شکار ہے اور اسرائیلی روش اپنا رہا ہے،جس طرح اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وستم اور جبر و استبداد کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اسی طرح بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، کشمیر کے مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق کا دفاع کرینگے اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی کی مدد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،مودی سرکار کو یاد رکھنا چاہیئے آج ہمارے دفاعی ادارے اور افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتے ہیںاور سب سے بڑھ کے مسلمانان پاکستان کے دلوں میں جذبہ ءجہاد کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے جس کا کوئی توڑ نہیں،ہندوستان، مسلمانان پاکستان کے جذبہءجہاد و شہادت کا مقابلہ نہیں کر سکتا،ہم کٹ مریں گے مگر غلامی ،اور جبر کو برداشت نہیں کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس حوالے سے حکومت پاکستان کو کہا کہ وہ کسی دباؤ میں نہ آئے اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور حقوق کی حصول کیلئے سفارتی مہم تیز کرے اور مسلم ممالک کو اعتماد میں لے جبکہ داخلی طور پہ بھی اس اہم ایشو پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو اعتماد میں لے کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم مظلوم کشمیری بہنوں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ثابت کرنا ہے کہ پاکستانی ایک قوم اور جسد واحد ہیں،اپوزیشن ہو یا حکومتی جماعتیں اس مسئلہ پر ہم سب ایک ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ القدس پر امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کر کے یہ باور کرایاہے کہ اقوام عالم امریکہ کی غلام نہیں بلکہ اپنے فیصلوں میں خود مختار ہیں۔ امریکہ کے اپنے اتحادی ممالک کی طرف سے بھی امریکی فیصلے کی مخالفت کی گئی جس سے سپر پاور کے زعم میں مبتلا اس ملک کو اپنا اصلی چہرہ نظر آگیا ہے۔انہوں نے کہادنیا نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یروشلم پر اسرائیلی اجارہ داری قطعی قابل قبول نہیں۔دانشمندی اور بصیرت کا تقاضہ یہی ہے کہ امریکہ اس معاملے میں خاموشی اختیار کر لے۔امریکہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی ہٹ دھرمی عالمی امن کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں ۔ کسی بھی معاملے میں ان پر قطعی اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔مسلم ممالک کو اپنی مضبوطی کے لیے اپنا ایجنڈاخود تشکیل دینا ہو گا۔دنیا کی دیگر طاقتوں کے اسلامی ممالک سے تعلقات باہمی مفادات پر مبنی ہیں جو بین الاقوامی ضرورت بھی ہے اور تقاضا بھی تاہم عالمی برادری سے تعلقات کی نوعیت خواہ کچھ بھی ہو مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کی نوعیت ہمیشہ برادرانہ رہتی ہے۔ ہمیں ان برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ امت مسلمہ کی سالمت و بقا کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں قرار داد کی بھرپور حمایت کے بعد بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو امریکہ واپس لے۔اقوام عالم کے اس اصولی موقف کو بلاچوں چراں تسلیم کرنا ہی اخلاقی تقاضہ ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے متعصبانہ طرز عمل نے متنازع شخصیت بنا دیا ہے۔اگر وہ اپنی ہٹ دھرمی پر اڑے رہے تو پھر بہت جلد امریکہ کے اندر سے ان کے خلاف تحریکیں شروع ہو جائیں گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بحرین میں عوامی بیداری کی تحریک کو بزورطاقت روکنے اور آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی بلاجواز نظر بندی اور جبری ملک بدری کی کوشش  کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد ہر مملکت کے آئین میں جائز قرار دی گئی ہے، جسے ریاستی طاقت کے ذریعے روکنا غیر جمہوری اور غیر قانونی فعل ہے، نہتے بحرینی عوام اور ہردل عزیز مذہبی رہنماآیت اللہ عیسیٰ قاسم پر آل خلیفہ کی آمر حکومت کے مظالم پراقوام عالم کی خاموشی قابل مذمت ہے،جارح بحرینی حکومت کرائے کے قاتلوں کی مدد سے مظلوم عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، بحرینی عوام پر جاری آل خلیفہ حکومت کےجبر واستبداد کے پیچھے دراصل امریکی اور سعودی مفادات کارفرما ہیں ، حالیہ دنوں فتنہ پرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت  ریاض میں ہونے والی نام نہاد اسلامی اتحادی ممالک کی کانفرنس کے بعد سے بحرین ، یمن اور خود سعودیہ عرب کے شیعہ نشین علاقوں العوامیہ وغیرہ میں مظالم میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن ، بحرین اور سعودی عرب میں جاری پر امن عوامی حریت پسند تحریکیں اپنے اپنے فاسد ، جابر اور ظالم حکمرانوں کے آگے سرتسلیم خم نہیں کریں گی، دنیا بھر میں جمہوریت کے نفاذکا ڈھول پیٹنے والی خلیجی شاہی حکومتوں نے خود اپنی ریاستوں میں عوام کو ووٹ کی طاقت سے محروم رکھا ہوا ہے، مذہبی اقلیتوں کے ساتھ رواغیر انسانی سلوک کی جتنی سنگین مثالیں ہمیں سعودیہ عر ب اور بحرین میں دکھائی دیتی ہیں اور کہیں نظر نہیں آتیں ، انسانی حقوق کا دم بھرنے والی تنظیمیں ، عالمی برادری، اوآئی سی اور اقوام متحدہ کی مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں آمر حکومتوں کی جانب سے انسانیت سوز مظالم پرخاموشی اور تماش بینی قابل مذمت عمل ہے ، پاکستانی دفتر خارجہ بحرینی اور سعودی حکومتوں سے اپنے شہریوں سے برتے جانے والے شرمناک رویئے پر سفارتی سطح پر احتجاج کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree