وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماوں کے سی سی پی او اور آر پی او راولپنڈی سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں جوہر آباد سے گرفتاربے گناہ باپ بیٹے نظر بلوچ اوراقبال بلوچ سمیت احمد شیخ رہا ہو گئے ہیں، جب کہ خواجہ محمد علی کی اہلیہ ، سالی ، ساس اور دو معصوم بچیاں پہلے ہی رہا کروا لی گئیں تھیں ، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان الحاج حیدرعلی مرزا، صوبائی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اسد عباس نقوی ، صوبائی ترجمان علامہ اصغر عسکری، مسئول مرکزی دفتر علامہ اسرار گیلانی اور ضلعی سیکریٹری جنرل راولپنڈی سعید الحسن رضوی نے سی سی پی اوراولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی سے ملاقات کی اور کالعدم جماعت کے رہنما کے قتل کے جھوٹے کیس میں گرفتار افراد کی بلاجواز گرفتاری پر شدیداحتجاج کیا، طویل مذاکرات کے بعد سی سی پی او نے  جوہر آباد سے گرفتاربے گناہ باپ بیٹے نظر بلوچ اور اقبال بلوچ سمیت احمد شیخ کو رہا کر دیا،بعد ازاں رہائی پانے والے مومنین راولپنڈی سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کے ہمراہ جوہر آباد پہنچے جہان علاقہ مکینوں نے لبیک یا حسین ع کے فلک شگاف نعروں میں اسیروں کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ اس کیس میں ابھی خواجہ محمد علی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ملک غلام شبیر جویہ تاحال گرفتار ہیں ، جن کی جلدرہائی متوقع ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree