وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بابوسر حادثے کے بعد دیامر کے علماء، عوام اور جوانوں نے جس طرح کی مثالی قربانی پیش کی اس کا بلتستان کے عوام احسان مند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو کے زخمیوں کے لیے خون کی عطیات دینے کے اہلیان دیامر جمع ہوئے اسکا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ اخوت و بھائی چارگی کی اعلی' ترین مثال ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ دیامر کے عوام کا جذبہ فداکاری اور بلتستان کے عوام کے ساتھ ہمدردی نے منفی قوتوں اور بدخواہوں کی تمام تر سازشیں زمین بوس کردیا ہے۔ دیامر کے عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام ایک ہی جسم کے ٹکرے اور بھائی ہیں۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سیف علی ڈومکی ،عزاداری سیل کے رہنما سید احسان علی شاہ بخاری ،سید فضل عباس شاہ اور جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی نے ڈپٹی کمشنر  جیکب آباد غضنفر علی قادری سے ملاقات کی اور انہیں محرم کے دوران بہترین اتنظامات پر اپریسئیشن لیٹر دیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد جیسے حساس ضلع میں عوام کے تحفظ اور عزاداروں کی سہولت کے لئے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی کوششیں قابل تعریف ہیں ہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے مختلف شہروں میں جاکر عزاداری روٹس کا دورہ کیا صفائی صحت لائٹننگ سمیت مختلف مسائل کے حل کے لئے کوششیں کیں۔اس موقع پر جناب غضنفر علی قادری نے علامہ مقصود علی ڈومکی عزاداری سیل اور مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ایام محرم میں آپ کا مکمل تعاون رہا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے تین سابقہ کونسلروں سید محمد مہدی سابقہ کونسلر حلقہ 9، کربلائی عباس علی سابقہ کونسلر حلقہ 10، کربلائی رجب علی سابقہ کونسلر حلقہ 12نے اپنی مدت کے اختتام پر اپنے اپنے علاقوں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور عوامی اعتماد سے انہیں کامیابی ملی،ان چار سالہ مدت میں مجموعی طور پر چار کروڑ پانچ لاکھ روپے سے تینوں حلقوں میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا گیا گلیوں کو ٹف ٹائلز سے مزئین اور سڑکوں کو پختہ کیا گیا۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہم پورے کوئٹہ شہر کے تمام شہریوں،علاقہ رہائشیوں، بزرگوں، ماوں، بہنوں بیٹیوں اور تمام ووٹرز کا انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں ہم پربھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں اپنے قمتی ووٹ سے کامیاب بنایا۔
عوامی تائید اور تعاون کے بغیر چار سالوں تک ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا ممکن ہی نہیں تھا۔

اس چار سال کی مدت میں بغیر کسی تفریق رنگ و نسل کے اپنے اپنے علاقوں کے عوام کی خدمت کی۔نا مساعد حالات اور وسائل کی کمی کے با وجود ہر وقت گرمی سردی دن رات اپنے علاقہ کے عوام کے دکھ درد اور خوشی میں شامل ہوئیں۔کوئٹہ شہر کے شہریوں کے ذاتی مسائل جیسے ٹوکن انٹری پاسیز، تصدیقی سرٹیفیکٹس، پیدائشی سرٹیفیکیٹس، سے لیکر پانی، بجلی، روڈ، سیوریج،ٹف ٹائلز سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے کسی حد تک عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی اختیارات نہ ہونے کے با وجود ہم اگلے بلدیاتی الیکشن ہونے تک پہلے کی طرح اپنے علاقوں کے عوام کی خدمت کیلئے شب و روز حاضر رہیں گے۔ان چار سالہ مدت میں ہمیں مجلس مسلمین پاکستان کے سابق ایم پی اے و صوبائی وزیر قانون آغا رضا کا بھر پور تعاون رہا جس کے لئے ہم انکا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔


وحدت نیوز (اسلام آباد) فیصل رضا عابدی کی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور اپنی رہائی میں معاونت پر علامہ راجہ ناصرعباس سے اظہار تشکر،تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر اور چیئرمین وائس آف شہداءسید فیصل رضا عابدی نے ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی حالات اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر فیصل رضا عابدی نے علامہ راجہ ناصرعباس کواپنے سیاسی مستقبل سے آگاہ کی جبکہ اپنے کیس میں تعاون پر علامہ راجہ ناصرعباس کا شکریہ اداکی۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے فیصل رضا عابدی کی رہائی پر مسرت کا اظہار کیااور انہیں مبارک باد پیش کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی، فیصل رضا عابدی کے برادر فیضی اور اعظم عباس بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کو عملی انداز میں انجام تک پہنچایا،پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی میں ایم ڈبلیوایم نے مخلصانہ کردار اداکیا، پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے درمیان تعلقات وقتی نہیں دیر پا ہیں ، مستقبل میں بھی کراچی کی تعمیر وترقی میں ایم ڈبلیوایم کا تعاون چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ پی ایس 111 سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عمران اسماعیل نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عمران اسماعیل نے مزیدکہا کہپی ٹی آئی کی کامیابی میں ایم ڈبلیوایم کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایم ڈبلیوایم نے نا فقط حالیہ قومی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابی اتحاد میں بھرپور کرداراداکیا بلکہ گذشتہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر میری بھرپور حمایت کی تھی اور انتخابی مہم میں بھی عملی کردار اداکیا تھا جسے میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مبشر حسن نے عمران اسماعیل کو سندھ اسمبلی کی نشست پر شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی آئندہ بھی ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے ملک کر جدوجہد کریں گے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹرشیریں مزاری کی وحدت ہاوس مرکزی سیکرٹریٹ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی رہنما سیداسد عباس نقوی سے ملاقات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام پہنچایا اور شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018میں تعاون پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انشااللہ مستقبل میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ مل کر ملک سے انتہا پسندی ،کرپشن اقربا ء پروری اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گئے اور باہمی تعلقات کو مذید مضبوط بنائیں گئے ۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈاکڑشیریں مزاری کو سنٹرل سکریٹریٹ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی دراصل مظلوم اور محروم طبقے کی کامیابی ہے پوری قوم کی نظریں عمران خان پر مرکوز ہیں کہ وہ مستقبل میں پاکستان کی داخلہ و خارجہ پالیسی اور معاشی اصلاحات میں کیا تبدیلی لاتے ہیں پاکستان پانچ ارب انسانوں کو ملانے والا دنیا کا اہم ترین ایٹمی ملک ہے ہماری مظبوط خارجہ پالیسی ہی وطن عزیز کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ،خود مختاراور بیرونی مداخلت سے پاک پاکستان ہی اصل میں قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے لہذاہمیں دنیا کے تمام ممالک سے برابر اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات بنانے ہونگے ۔دشمن داخلی طور پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ۔ہمیں شدت پسندوں اور مذہب کے نام پر پاکستان کو یرغمال بنانے والوں کیخلاف متحد ہو کر جدوجہد کرناہوگا ۔اسلام امن سلامتی اور بھائی چارے کا دین ہے ہماری اقلیتی برادری ہندو،عیسائی ،سکھ اور دیگر کو کبھی یہ احساس نہیں ہونا چاہئے کہ ہم اقلیت میں ہیں یہ ہمارے پاکستانی بھائی ہیں اور ان کے حقوق کی مکمل پاسداری ہی اصل مسلم طرز حکمرانی ہے لہذا پاکستان دشمنوں کے خلاف متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا ۔اس موقع پر ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ سید احمد اقبال ،علامہ اعجاز بہشتی ،سید محسن شہریار ،نثار علی فیضی اور مظاہر شگری بھی موجود تھے ۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree