وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے جمعہ کے روز گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہے گزشتہ کئی سالوں سے ملت تشیع کے سینکڑوں نوجوان لاپتا ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں سے ہمارے نوجوانوں کو گھروں سے اٹھایا گیا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد خود کو ایجنسیوں کا اہلکار ظاہر کر کے رات کی تاریکی میں ہمارے نوجوانوں کو اغوا کرتے رہے۔ آج تک ان مغوی نوجوان کی ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ہم مطالبات کر کر کے تھک چکے ہیں۔لاپتا نوجوانوں کے اہل خانہ کا اضطراب ہمارے لیے اب ناقابل برداشت ہے۔اگر ہمارے لوگ مجرم ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔عدالت کے علم میں لائے بغیر کسی کو حراست میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور آئین و قانون سے متصادم ہے۔ اس غیر آئینی اقدام کے خلاف گزشتہ کئی سالوں سے احتجاج بھی کئے جاتے رہے اور دھرنے بھی دیئے گئے لیکن حکمرانوں اور ذمہ دار اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔کراچی یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں مسنگ پرسنز کے اہل خانہ اور دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملت تشیع کے جبری گمشدہ افراد کو اگر بازیاب نہیں کرایا گیا تو پھر میں اپنی گرفتاری پیش کروں گا۔اس موقعہ پر متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فارق ستار بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ قوم کے مغوی نوجوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ جامع مسجد کھارا دار کراچی میں وہ احتجاجاََ اپنی گرفتاری پیش کریں گے۔بعض ازاں رضاکارانہ گرفتاریوں کا یہ سلسلہ ملک بھر میں شروع کیا جائے گا اور اس وقت تک وہ رہا نہیں ہوں گے جب تک ملت کے لاپتہ نوجوانوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم نہیں کی جاتی اور انہیں رہا نہیں کیا جاتا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام نے فقط لشکر یزید کو شکست نہیں دی بلکہ یزیدی فکر کی گردن میں قیامت تک کے لیے لعنت کا طوق ڈال دیا ہے۔ اگر کوئی بدعقیدہ یزید کی حمایت کرنا چاہے تو بھی خود کو یزیدی کردار کہنے کے لیے قطعاََ تیار نہیں ہوتا۔ چودہ سو سالوں سے امام عالی مقام سے عقیدت کا اظہار دنیا کے ہر ملک میں کیا جاتا ہے جو لشکر حسین علیہ السلام کی فتح کی دلیل ہے۔ استعماری طاقتوں کے خلاف جرات و استقامت کا جو مظاہرہ اہل بیت ؑ نے کیا دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ امام عالی مقام کی جنگ کسی شخصیت سے نہیں بلکہ اس باطل نظام سے تھی جو اسلام عقائد کو مسخ کرنے جا رہا تھا۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ یزید کی بیعت سے امام عالی مقام  علیہ السلام کا انکار قیامت تک حسینی پیروکاروں کے لئے ایک درس ہے کہ اختیارات و اقتدار کے نشے میں مست کوئی تخت نشین جب دین کے بنیادی عقائد پر وار کرے تو اس کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہدا کربلا کی یاد منانا ہمارا ہمارا شرعی فریضہ ہے۔ ہمیں ہمارا واجبات کی ادائیگی سے روکا نہیں جا سکتا۔ ہم مولا حسین علیہ السلام کا غم بھی مناتے رہیں گے اور عصر کی یزیدیت کے خلاف امام عالی مقام کے احکام کی پیروی بھی جاری رکھیں گے۔ آج روز عاشور امام عالی مقام سے تجدید عہد کا دن ہے۔ مغربی استعمار و طاغوتی طاقتوں کی اسلام دشمنی کے خلاف ہم کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا امام عالی مقام کا غم منا رہی ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں جلوس علم و تعزیے برآمد ہوں گے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکئورٹی فراہم کریں۔ حساس علاقوں میں فوجی تعینات کی جائے، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی مقام پر مذموم عناصر کو شرپسندی کا موقعہ نہ مل سکے۔ نویں محرم کے جلوس سے خطاب میں علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حسینیت صبر سکھاتی ہے، جلوس میں تمام عزادار رنگ، نسل، تنظیم سمیت ہر اختلاف کو ایک طرف رکھ کر شریک ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جلوس میں فقط حسینی رنگ ہی واضح نظر آتا ہے، اگر ہم سال کے باقی گیارہ ماہ بھی حسینی بن کر حسینی کردار ادا کریں تو کوئی یزیدِ وقت ہمارے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) امریکہ کی پاکستان کو دھمکیاں، مودی ایما پر حزب المجاہدین کو دہشتگرد قرار دینا ، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ریاست 25اگست ریاست گیر یوم احتجاج منائے گی۔جمعہ یوم مردہ باد امریکہ کے طور پر منایا جائے گا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاج ہو گا۔ ان خیالات اظہار سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سید حمید حسین نقوی نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستنا کو دھمکیاں دیں ، جو آنے والے خطرات کی نشاندھی کرتی ہیں ۔ امریکہ خود دہشت گردوں کا سرپرست ہے ، اسے کسی کو دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ کہنا زیب نہیں دیتا ۔ مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے حزب المجاہدین پر بھی پابندی لگا دی ، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ جنوبی ایشیاء میں امن نہیں چاہتا ۔ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کی طرح ریاست آزاد جموں و کشمیر میں بھی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر بھرپور امریکہ کے خلاف احتجاج کرے گی۔تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاج ہو گا۔ میرپور سے لیکر نیلم تک ہم پاکستان کے لیے اور مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکلیں گے۔ شیطان بزرگ امریکہ کو بتا دیں گے کہ نہ پاکستان کے لیے تیرے پیسے کی ضرورت ہے اور نہ کشمیر کے لیے تیری اجازت ۔ ہم آزادی بھی لیکر رہیں گے اور پاکستان بھی محفوظ رہے گا۔ مرکزی احتجاجی ریلی مرکزی مسجد و امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری سے نکالی جائے گی۔عوام بھرپور شرکت کر کے امریکہ کو منہ توڑ جواب دے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) آئی ایس پی آر کے ترجمان کی پریس کانفرنس نے ثابت کر دیا کہ ملک میں کوئی شیعہ سنی تفریق نہیں ۔ ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ، شیعہ سنی باہم متحد ہیں لیکن تکفیری طالبان و سہولت کار ملک کے لیے زہر قاتل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے آئی ایس پی آر کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے بعداپنی گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترجمان کی تحقیقات پر مبنی پریس کانفرنس نے واضح کر دیا ہے کہ ملک میں کوئی شیعہ سنی فساد نہیں ، 2013میں راجہ بازار میں ہونے والا واقعہ شیعہ سنی کو آپس میں لڑانے کی واضح اور کھلی سازش تھی ۔ وہ واقعہ مملکت خداد پاکستان و آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلانے کا ایک ذریعہ بنایا جارہا تھا۔ مکتب تشیع پر الزام لگایا جا رہا تھا کہ انہوں نے مسجد کو آگ لگائی لوگوں کے گلے کاٹے ۔ لیکن وقت نے ثابت کیا کہ مکتب تشیع پرامن و محب وطن مکتب ہے۔

 انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے بعد پنجاب حکومت نے منافقانہ کردار ادا کیا۔ ہمارے جوانوں کو پابند سلاسل کیا ۔ لوگوں کو مجالس منعقد کرنے پر دھمکایا گیا ۔ کالعدم جماعتوں کا آلہ کار رانا ثناء اللہ اس میں پیش پیش تھا۔ پنجاب حکومت نے ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا ۔ مگر سلام ہو پاک فوج پر جس نے سارے معاملے کا پر پردہ چاک کرتے ہوئے ناقدین اور جلوسوں اور عزاداری کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو کہ جنہوں نے شیعہ سنی علماء و اکابرین کو اکٹھا کرتے ہوئے تکفیریوں کی اس سازش کو اسی وقت بے نقاب کر دیا تھا۔ وہ سنی علمائے کرام جو اس وقت ہمارے ساتھ کھڑے تھے ہم انہیں ان کی حق گوئی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

مولانا طالب حسین ہمدانی نے کہا ملک میں اب کالعدم تنظیموں کو واقعاً کالعدم کردینا چاہیے۔ علامہ تصور حسین نقوی الجوادی پر حملہ بھی انہی واقعات کی ایک کڑی ہے۔ یہاں پر بھی مذموم کوشش کی گئی مگر شیعہ سنی عوام و قائدین نے ملکر ناکام بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے کہتے ہیں کہ اگر وہ اس کیس کو حل نہیں کر سکتی تو پاک فوج سے مدد طلب کر ے تا کہ یہاں پر شیعہ سنی تفریق پیدا کرنے والوں کو قوم جان سکے۔ پتہ چلے کہ ریاست کے امن کو کس نے تار تار کرنے کی ایک کوشش کی تھی ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک اعلیٰ عدالتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے راجہ بازار سمیت تمام واقعا کی تحقیقات کروائی جائیں ۔ حکومتوں میں بیٹھے ان کالی بھیڑوں بھی بے نقاب کیا جائے جو ان واقعات کی بنیاد پر اپنی سیاست کرتے ہیں ۔ آزاد کشمیر کے اندر علامہ تصور حسین نقوی کے کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے تا کہ ریاستی امن کو تہہ و بالا کرنے والوں کو شیعہ سنی عوام پہچان سکے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی نے سانحہ عاشور راولپنڈی کی سازش بے نقاب کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ کے بعد وہ نام نہاد علما و دانشور منہ چھپاتے پھر رہے ہیں جو سانحہ کے دوران ملت تشیع کو اس واقعہ کا ذمہ دار ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے۔ اول روز سے ایم ڈبلیو ایم کا یہ موقف رہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں شیعہ سنی اختلافات قطعی طور پر نہیں ہیں۔ہم نے اخوت و وحدت کا ہمیشہ عملی مظاہرہ کیا ہے۔راجہ بازار مسجد کو آگ لگانے کی سازش کا مقصد راولپندی کی پرامن فضا کو آلودہ کر کے فرقہ واریت کی آگ کو پورے ملک میں پھیلانا تھا۔اس موقعہ پر شیعہ سنی اکابرین نے جس دانشمندی اور بصیرت کا ثبوت دیا وہ لائق تحسین ہے۔سانحہ کے پس پردہ تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ عاشور کی سازش آشکار ہونیکے بعد ہمارے نوجوانوں پر مقدمات کا کوئی جواز نہیں رہتا ہمارامطالبہ ہے کہ اس ایف آئی آر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے فی الفور خارج کیا جائے۔۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستانی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداپر کسی قسم کی کوئی پابندی قبول نہیں کی جائے گی، مقدمات اور قید و بند کی صعوبتیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، حکومتوں نے ہمارے خلاف مقدمات بنائے، بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا، تشدد کیا لیکن دیکھ لیایہ عزاداری کم ہونے کی بجائے اور زیادہ ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل سے رہاہونیوالے افراد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور رہنمائوں نے اسیروں کا شانداراستقبال کیا اس موقع سینکڑوں افراد موجود تھے جنہوں نے لبیک یا حسین کے نعرے لگائے۔گزشتہ روز خانیوال کے علاقے بڑجھ سرگانہ میں جلوس نکالنے پر قید 19افراد کی ضمانت منظور کی گئی تھی جن کی رہائی کا عمل آج مکمل ہوا۔ رہا ہونے والوں میں محمد حیات، عدیل حیات،محمد عارف،محمدرضا، علی رضا، حسنین، سبطین، زمرد لنگاہ، اختر عباس، غضنفر عباس، حاجی مختار،ثمر عباس، سجاد حسین، مہتاب،اعجاز ،ناصر اور دیگر شامل تھے۔  

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، علامہ ناصر عباس مہدوی،ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، سید وسیم عباس کاظمی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اور حکومت عزاداروں سے تعاون کی بجائے مشکلات پیدا کررہی ہے، اگر عزاداروں کے مسائل حل نہ ہوئے تو صفر میں جلوسوں کو دھرنوں میں تبدیل کردیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت میں دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے والے افراد موجود ہیں، پنجاب کے بعض وزراء اور افسران کالعدم جماعتوں کو سپورٹ اور اُن کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ جب تک نیشنل ایکشن پلان ایسے عناصر کے خلاف نہیں کیا جائے گا پنجاب میں دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکتا، حکومتی اداروں میں دہشتگردانہ سوچ کے حامل افراد کا ہونا ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بعض قوتیں غلط پروپیگنڈے کرکے قوم میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree