وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اسکردو میں  منعقد ہونے والی "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں  شرکت کے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام 18 مئی کو یادگار شہداء اسکردو پر منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس بعنوان "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں  شرکت کے لیے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دیگر مرکزی رہنما جن میں  حجتہ الاسلام علامہ احمد اقبال رضوی، آغا سید مبارک علی موسوی، آغا ولایت علی اور فضل عباس موجود ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا  اسکردو ائیر پورٹ پر علمائے کرام اور معززین  سمیت مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی بڑی تعداد نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع علمائے کرام میں  سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین  پاکستان  بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی، سیکرٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم گلگت  بلتستان  شیخ احمد علی نوری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان علامہ آغا مظاہر حسین موسوی، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ شبیر رجائی اور شیخ احمد کریمی موجود تھے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا اسکردوایئر پورٹ  پہنچنے پر ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی ،صوبائی رہنما آغا مظاہر موسوی اور دیگر رہنمائوں نےان کا پرتپاک استقبال کیا،علامہ راجہ ناصرعباس چار روزہ ہنگامی دورے پر اسکردوپہنچے ہیں جہاں وہ قانون سازاسمبلی کے آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کی شمولیت کے حوالے سے مقامی قیادت کے ساتھ مشاورت کریں گے، جب کے مستقبل قریب میں بلتستان میں عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے،  اس دورے میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات مظاہر شگری بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اسکردوایئر پورٹ سے براہ راست شہید عارف حسین کے گھر تعزیت کے لئے پہنچے ، جنہیں گذشتہ دنوں کراچی میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا ، عارف حسین کا تعلق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے تھا۔ بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہداءکی قبور پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل بلتستان میں  اپنے تنظیمی دورہ جات کے علاوہ بزرگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی  کرینگے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree