وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے ماہ صفر کا پہلا عشرہ ، عشرہ زینبیہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ، جس کے تحت ملک بھر میں جہاں مجالس ہائے عزا کا سلسلہ جاری ہے وہیں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی جانب سے جناب زینب سلام الله علیھاکے نام پر ایک منفرد انداز سے یوم زینب ع منایا گیا ،جس میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی نے زینبیہ خواہران(وحدت گرلزگائیڈ) کیساتھ حیدر آبادکے ایک ہسپتال کا دورہ کیا اور مریض بچوں اور خواتین کی عیادت کی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ ا

اس موقع پرمحترمہ سیمی نقوی صاحبہ نے کہاکہ پیروکار بی بی زینب سلام اللہ علیھا ، ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین اور انسانیت کی خدمت کرتی ہیں ، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی زینبی خواہران اپنے معاشرے میں انسانیت کی خدمت کے لیے پُر عزم ہیں اور جناب زینب سلام الله علیھا جو کہ دین اسلام کی مسیحا ہیں ، ان ہی کے بلند کردار و شخصیت کو سامنے رکھتے ہوئےزینبی خواہران دین مبین کی سربلندی کے لیے کوشاں رہیںگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ مانند مرھم، مانند دوا، کچھ اچھے الفاظ تسلی بخش جملہ ایک مسکراھٹ نہ جانے کس بیمار بچے میں ان والدین میں زندگی کی روح پھونک دیںایک اسکاؤٹ بھی ایک مسیحاہے اور راہ زینبیہ ع پر چلتےہوئےہمارے دل عاشورہ کے بعد جس طرح فاتح کربلا شیر دل علی ع کی، بیٹی نے اپنے کردار، سے افکار سے اپنے خطبوں سے اور ایک مسیحا کا کردار ادا کیا وہ آج بھی ھمارے دلوں میں چراغ کا مانند، روشن  ہےخدا ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے کیسی ٹو ٹے ھوئے دلباور روتے ہوئے بچے کو دلاسہ دینا بہت بڑا صدقہ جاریہ اور نیکی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار نقوی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے گزشتہ 10 سال میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی لیکن ایک اسپتال ایسا نہیں بناسکے جس میں ان کا اپنا علاج ہو، نواز شریف کی اہلیہ بیمار ہونے کے بعد لندن چلی گئیں، اب شہباز

شریف بھی علاج کرانے باہر چلے گئےہیں۔ ڈاکٹر افتخار نقوی کا کہنا تھا کہ یہ ایک اسپتال نہیں بناسکے لیکن ملتان میٹرو اور اورنج ٹرین بنادی تاکہ کمیشن کھا کر شریف خاندان کی تجوریاں بھری جا سکیں، یہ پیسہ چوری کرکے باہر لے کر گئے ہیںاور اب نواز شریف عوام سے پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا

پیسہ لوٹنے والے کو چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر عدالتوں نے نکالا اب شہباز شریف کی باری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرانا ہو گا اور جو پیسہ باہر جاتا ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود پر لگاناچاہیے۔ ڈاکٹر افتخار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کی مقابلے روپیہ کی قدر گرگئی ہے، یہ

سب اسحاق ڈار اور نواز شریف کی کرپشن اور اقربا پروری کی وجہ سے ہے جس کا حساب بہت جلد ہونے والا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نےکہاہے  کہ نام نہاد خادم اعلیٰ نے سارا عوامی پیسہ سڑکوں اور میٹرو منصوبوں پر لگا دیا۔ عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا۔ شہباز شریف پچھلے 9 سال سے پنجاب پر حکومت کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے طویل دور اقتدار میں اسپتالوں کےنظام کو بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔ پورے پنجاب میں سینکڑوں غریب لوگ سوائن فلو کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن خادم اعلیٰ محض جلسے جلوسوں اور دوروں میں مصروف ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو عوام کی مشکلات کا احساس ہوتا تو آج 9 سال بعد اسپتالوں کا یہ حال نہ ہوتا۔ سرکاری اسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین مریضوں کو رکھا جاتا ہے اور ان کے دور اقتدار میں خواتین اسپتالوں کے باہر سڑکوں کو بچوں کو جنم دینے پر مجبور ہیں۔ علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شہباز شریف کو سمجھائے کہ ترقی صرف سڑکیں بنانے سے نہیں آتی بلکہ شہباز شریف کو چاہیے کہ لاہور سے باہر نکل کر پنجاب کے باقی اضلاع پر توجہ دیں اور اپنی ترجیحات میں تعلیم اور صحت کے منصوبوں کو شامل کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) امیدوار پی پی 76 اورسیشن جج ذوالفقار ناصر کے فرزند مہر حسن ناصر نول کا خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ  شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین کے زیرانتظام واڑہ سادات میں قائم الہادی اسپتال کا دورہ ، مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین، اس موقع پر مہر حسن ناصر نے اسپتال انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پرآشوب دور میں اس دور افتادہ علاقے میں انسانی خدمت کے بے مثال ادارے کا قیام ایم ڈبلیوایم کی انسان دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، الہادی اسپتال میں محدود وسائل میں اعلیٰ طبی سہولیات کی فراہمی قابل فخر ہیں ، انہوں نے ادارے کی کامیابی کے لیئے دعا کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب حکومت نااہل نوازشریف کی ناکام ریلی کو چھوڑ کر پنجاب کے ہسپتالوں میں سسکتے بلکتے مریضوں کا خیال کرے،ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پر فوری مذاکرات کرکے غریب عوام کے صحت کو درپیش مشکلات کا فوری حل نکالا جائے،وائی ڈی اے کے ہڑتالی ڈاکٹر ز سے بھی گذارش ہے کہ وہ خدمت خلق کو ملحوظ خاطر رکھیں،ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہیں،نااہل حکمرانوں سے تصادم میں خدمت خلق جیسے عظیم عبادت کو ترک کرنا کسی بھی صورت درست نہیں،بحثیت مسلمان ہمیں انسانیت کی خدمت اور بقا کے لئے بغیر کسی لالچ کے خود کو وقف کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا ن لیگ کے نااہل وزیراعظم کی ناکام ریلی اس بات کی غمازی ہے کہ عوام نے لٹیروں کو مسترد کر دیا ہے،اب ن لیگ اور اسکے گارڈ فادر کو احتساب سے کوئی نہیں بچا سکے گا،شہباز شریف نا اہل بھائی کی ناکام ریلی کو چھوڑ کر پنجاب کے بنیادی صحت کے سہولیات سے محروم عوام پر توجہ دیں،پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں،اور ن لیگی حکومت ہٹ دھرمی سے کام لے رہی ہے،سید حسن کاظمی نے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزراء شرم کریں اور سیلاب سے بری طرح سے متاثر عوام کی احوال پرسی کو پہنچیں،اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نوازشریف کی ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے،نواز شریف اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرکے سیاسی شہید بننے کے خواہشمند ہے ،انشااللہ کرپٹ مافیا اسی خواہش کو لے کر اڈیالہ روانہ ہونگے۔

وحدت نیو(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی پر جہلم ویلی روڑ پر پیما ہسپتال کے قریب تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے رہنما شدید زخمی ہوگئے۔ تصور حسین نقوی الجوادی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ جہلم ویلی میں پیش آیا، جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ جا رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مولانا کی گردن اور سینے میں گولیاں لگی ہیں، جس کے وجہ سے وہ شدید زخمی ہوئے ہیں، سی ایم ایچ مظفرآباد میں ڈاکٹر آپریشن کر رہے ہیں، صورتحال نازک بتائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ کالے رنگ کی گاڑی میں سوار تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور الجوادی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علامہ تصور الجوادی اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جہلم ویلی روڈ سے گڑھی دوپٹہ کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو مظفرآباد کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) گلزار خان نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں علامہ تصور الجوادی کو گردن میں گولی لگی اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جبکہ ان کی اہلیہ کو بازو میں ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علامہ جوادی کے رشتے دار تصور موسوی نے دعویٰ کیا کہ سیاہ کار میں ملزمان ان کا کافی دور سے پیچھا کر رہے تھے اور انھوں نے علامہ اور ان کی اہلیہ کو روانی برج کے پاس نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ جوادی کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ علامہ جوادی کو کچھ عرصے سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے تھے اور یہ حملہ آزاد جموں و کشمیر کے امن کو فرقہ وارانہ کشیدگی کے ذریعے تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔ تاہم ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ فی الوقت کسی نتیجے پر پہنچنا قبل ازوقت ہوگا اور ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا یا اس کے پیچھے کسی قسم کے فرقہ وارانہ عزائم تھے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد ہولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

Page 1 of 3

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree