وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی غرض سے امن پسند عالم دین علامہ امین شہیدی کو بلا جواز تنگ کر رہی ہے۔ کھلے عام طالبان اور داعش کی حمایت کرنے والے آج اسلام آباد میں آزاد گھوم رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مکمل حمایت اور سپورٹ کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کاروائیوں سے باز آجائے ورنہ شہباز شریف کا حشر بھی رئیسانی جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئٹہ سے لیکر گلگت بلتستان تک ہزاروں کارکنان کی قربانی پیش کی اور وقتا فوقتا جنازے اٹھاتے رہے لیکن ملک کی سالمیت کے خلاف زبان تک نہ ہلائی آج اسی جماعت کے قائدین اور کارکنان کے خلاف جگہ جگہ جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت یہ سب کچھ محض ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے کیلئے کر رہی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنوں اور اسلام دشمنوں کے خلاف امین شہیدی نے بھرپور آواز بلند کی اور اس آواز کو دبانے کی پنجاب حکومت ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین ہی ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت ہے اور پنجاب حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہرگز خاموش نہیں رہینگے۔ ہمارے قائدین کے خلاف حکومت اس طرح کی گھٹیا حرکتوں سے باز نہ آئی تو پھر پنجاب حکومت کے خاتمے تک بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  وفاق، پنجاب اور گلگت بلتستان میں نون لیگ کی حکومت ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے، دہشت گردی کی اس جنگ میں سب سے بڑی قربانی ملت تشیع نے دی، ہم نے اپنے 20 ہزار سے زائد پیاروں کی لاشوں کو کندھا دیا، لیکن پاکستان کی سلامتی پر آنچ تک نہیں آنے دی، طالبان کیخلاف آپریشن کا مطالبہ روز اول سے ہمارا ہی تھا، ہم نے ان درندہ صفت دہشت گردوں سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا، جو آج سچ ثابت ہوئے، ملت جعفریہ کیخلاف نون لیگ کی انتقامی کارروائیاں دراصل آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی نے مرکزی رہنماوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار اور ان کے سیاسی سرپرست تو پنجاب کابینہ میں وزارت کے مزے لوٹ رہے ہیں، ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ دہشت گرد مخالف قوتوں کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے، ہم اس ظلم و بربریت کیخلاف ہر قسم کا جمہوری حق استعمال کریں گے، انہوں نے کہا کہ علامہ محمد امین شہیدی کی اتحاد بین المسلمین کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل میں اُن کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے سب سے بڑے مخالف ہیں، پنجاب حکومت میں شامل دہشت گردوں کے ہمدرد وزیر کی ایما پر سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس جھوٹی ایف آئی آر کے آڑ میں علامہ امین شہیدی کی گرفتاری ملت تشیع کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ پی پی 196کے ضمنی الیکشن میں حکومتی اُمیدوار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیررہا ہے، حکومتی تمام تروسائل لیگی اُمیدوار کو کامیاب کرانے کے لیے پی پی 196میں استعمال کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پی پی196کے اُمیدوار مہر سخاوت علی، علامہ اقتدار حسین نقوی، اخلاق الحسن بخاری، سید ناصر عباس زیدی، قربان محسن نقوی،مرید حسین خان ودیگر موجودتھے۔

علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ پی پی 196میں انجینئر مہر سخاوت علی مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار ہیں اور اُن کی کامیابی حلقے کی غیورعوام کی خواہش ہے،اس پریس کانفرنس کے بعد ہمارے خلاف کیے جانے والے تمام پروپیگنڈے دم توڑ گئے ہیں کہ جو کل تک ہمارے اُمیدوار کے دستبردار ہونے کی افواہیں پھیلارہے تھے۔ مسلم لیگ نواز اس حلقے میں پری پلان دھاندلی کررہی ہے جس کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہر سخاوت علی نے کہا کہ انتظامیہ ہمارے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ہمارے بینرز، سائن بورڈز اور پرچم اُتارے جارہے ہیں۔ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری اس کا نوٹس لے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنما علامہ محمد امین شہیدی نے لاہورمیں ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ دشمنوں کی سازش ناکام بنانے کے لئے وحدت و اخوت کے پرچم تلے اکٹھی ہو، پاکستان میں داعش کو پرموٹ کیا جا رہا ہے، اس عالمی دہشت گرد گروہ کو پاکستان میں منظم منصوبہ بندی کے تحت لایا جا رہا ہے، استعماری طاقتیں ملک میں شام اور عراق جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں، عجلت کیساتھ کالعدم تنظیموں پر سے پابندی اُٹھانا اس بات کی دلیل ہے کہ فرقہ واریت کو پھر سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں جمیعت علماء اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو اور اسلام آباد میں علامہ نواز عرفانی کا قتل ایک بہت بڑی سازش کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشافات نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔

 

ملک کو بیرونی دشمنوں سے زیادہ اندرونی استعماری ایجنٹوں سے خطرہ ہے، ہمیں ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا ہوگا اور تمام مسالک کے جید علماء کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا کہ ہم ان سازشوں کا مقابلہ کرکے مسلمانوں کو وحدت کی لڑی میں پرو کر پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، جنہوں نے عوامی مینڈیٹ چوری کیا، الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی شفاف تحقیقات اور موجودہ استحصالی نظام کی اصلاح کے لئے ہم اپنی پرامن اور عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور ٹکراوُ کی سیاست حسینیوں کا شیوا نہیں، ملکی املاک اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارے اوپر واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے تشدد اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) ایران کے دارلخلافہ تہران  میں 80 سے زائد ممالک کے علما ء نے تکفیریت کے خلاف عالمی کانفرنس میں شرکت اور اپنی اقوام کی نمائندگی کی۔ پاکستان سےمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری،  مرکزی ڈپٹی  سیکریٹری جنرل ، رکن اسلامی نظریاتی کونسل اور رکن ملی یکجہتی کونسل علامہ امین شہیدی ،شیعہ علما کونسل  کے سربراہ علامہ ساجد نقوی،  جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما  اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رہنما مولانا شیرانی، جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے شرکت کی۔ دو روزہ کانفرنس میں علامہ محمد امین شہیدی نے شیعیان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئےخصوصی   خطا ب کیا۔ علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا بھی خطاب شیڈول تھا لیکن وہ بھکر جلسے میں شرکت کے باعث کانفرنس میں آخر ایک گھنٹے میں شریک ہوئے اس لئے وہ خطاب نہ کرسکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی،  مولانا شیرانی اور  صاحبزادہ ابوالخیر  محمد زبیر نے تکفیریت کو دنیا بھر سمیت عالم اسلام کے لئے عظیم خطرہ قرار دیا۔ رہنماں کا کہنا تھا کہ داعش سمیت تمام تکفیری تنظیموں نے دنیا بھر میں اسلام کی ساکھ کو مجروح کیا ہے، عالم اسلام کے تمام تر مراکز کو تکفیریت کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ رہنماں نے اس بات پر زور دیا کہ  ملت کو تکفیری نعروں سے نجات کے لئے متحد ہونا ہوگا اور ان عناصر کی بیخ کنی کرتے ہوئے وحدت کی فضا کو فروغ دینا ہوگا۔


وحدت نیوز(لاہور)گلگت، پشاور اور کوئٹہ میں ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کا قتل عام ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، حکمرانوں نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ امین شہیدی نے لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے منعقدہ دعائیہ اجتماع دعائے عرفہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کو فری ہینڈ دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پرامن اور محب وطن لوگوں کو ہراساں کرنے، اُن کیخلاف بےبنیاد مقدمات قائم کرنے اور پابند سلاسل کرنے کا عمل جاری ہے ہم وطن کے اندر دہشت گردی اور بے گناہوں کے قتل کو حرام سمجھتے ہیں۔ دنیا بھر میں ایک مخصوص تکفیری گروہ اسلام کی بدنامی اور مسلمانوں کے لئے رسوائی کا سبب بن رہا ہے آج امام کعبہ کو بھی ان تکفیریوں کیخلاف اعلان کرنا پڑا کہ اس گروہ کا اسلام کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دیرپا امن اور رواداری کیلئے انتہا پسندوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنا ہو گا، بصورت دیگر یہ انتہا پسند تکفیری گروہ کی جانب سے خانہ جنگی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ انشاءاللہ فیصل آباد اور لاہور میں منعقدہ عوامی اجتماعات ملت اسلامیہ پاکستان کے لئے دہشت گردوں، لٹیروں اور خاندانی اقتدار سے نجات کا باعث بنیں گے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree