وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کا اسلام آباد پریڈ گرونڈ میں 6 اگست کو منعقدہ اجتماع کے لئے رابطہ مہم اور کارنر میٹنگ جاری،سنٹرل پنجاب سے ریکارڈ تعداد میں کارکنان شریک ہوں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری روابط رائے ناصر علی نے صوبائی کانفرنس کمیٹی کے اراکین کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیا ،انہوں نے کہا ہمارے تمام شرکاء اپنی مدد آپ کے تحت اس اجتماع میں شریک ہونگے،اجتماع کے حوالے سے سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع کے کارکنان مسلسل کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم میں مصروف ہیں،انشااللہ 6 اگست کو سنٹرل پنجاب سے مثالی شرکت کو یقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب سے علمائے کرام ،ذاکرین ،مشائخ کی کثیر تعداد شریک ہونگے،مجلس علمائے امامیہ ،مدارس جعفریہ پاکستان،مختلف ماتمی انجمنیں،عمائدین شہر کی بڑی تعداد اس عظیم الشان اجتماع میں شریک ہونگے،اسلام آباد جلسہ گاہ میں ایم ڈبلیوایم یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کی جانب سے میڈیکل کیمپ،شرکاء کی رہنمائی کے لئے موٹروے سے جلسہ گاہ تک مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،اجلاس میں اجتماع کے حوالے سے رابطہ مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے کہا کہ انشااللہ 6 اگست کا جلسہ دہشتگردی اور کرپٹ مافیا کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا،اجلاس میں رانا ماجد علی،سید حسین زیدی،زاہدمہدوی،نقی مہدی،سید سجاد نقوی،سید حسن کاظمی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس مرکزی رہنما نثار فیضی کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔اجلاس میں شہید عارف حسینی کی برسی کے سلسلے میں ہونے والی ’’مہدی ؑ برحق کانفرنس ‘‘کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا ء نے راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، اٹک، جہلم، اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں جاری رابطہ مہم کی تفصیلی رپورٹ اجلاس میں پیش کی اور اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے روابط اور پیش رفت سے انتظامی کمیٹی کے سربراہ کو آگاہ کیا،  اجلاس میں مرکزی سیکرٹری رابطہ اقرار ملک، مرکزی سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر یونس، مسئول آ فس علامہ عبدالخالق اسدی، رکن شوری عالی علامہ اقبال بہشتی، ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی نیاز بخاری اور صوبائی سیکرٹری تعلیم اظہر کاظمی نے بھی شرکت کی،اس موقعہ پر بتایا گیا کہ 6اگست بروز اتوار پریڈ گراؤنڈ (شکرپڑیاں) اسلام آباد میں شہید قائد کی برسی کی تقریب منعقد ہو گی جس میں ملک کے تمام بڑے شہروں سے شیعہ سنی افراد شریک ہوں گے۔اس سلسلے میں نامور علما، کرام اور مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا جا چکا ہے۔تمام اضلاع میں روابط کا سلسلہ تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔تشہیری مہم میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے شب و روز محنت کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مختلف علاقوں کی جامع مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں پمفلٹ کی تقسیم اور اعلانات کیے گئے اور شہید حسینی کی قومی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔تقریب کے روز سٹیج کی تیاری ، ساؤنڈ سسٹم کی مناسب تنصیب اور نشست و برخاست کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنانے پر اتفاق رائے ہوا کہ مذکورہ معاملات کو بہترین انداز میں طے کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

اجلاس میں آئندہ جمعہ پر مرکزی و صوبائی شخصیات نماز کے اجتماعات سے خطاب کا شیڈول بھی طے کیا گیا،چیئرمین کانفرنس نثار فیضی نے تمام مسئولین کی فعالیت کو سراہتے ہوئے آئندہ ایام میں اور بھی بھرپور فعالیت پر زور دیا،اجلاس میں وحدت یوتھ کے ڈاکٹر یونس اور وفا حیدر نے یوتھ کی فعالیت پر بریفنگ بھی دی،اراکین نے وحدت یوتھ کی کاوشوں کو سراہا۔بتایا گیا کہ برسی کی تقریب کو حکومت کی طرف سے فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کے سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ سے بات چیت بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے سینکڑوں سکاؤٹس کو کانفرنس کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے گا تاکہ ہر آنے جانے والےکی کڑی نگرانی کی جا سکے۔کانفرنس کے چیئرمین نثار فیضی نے تقریب کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی و ضلعی عہدیدران کی کاوشوں کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ملی فریضہ ہے جس کو ہم سب نے مل کر ادا کرنا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی لیگل ایڈ کمیٹی کی کاوشوں سے اسلام آباد سے گرفتار ایم ڈبلیوایم کے تمام کارکنان اورعہدیداران کی ضمانت منظور ہوگئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر ایم ڈبلیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن فضل عباس ایڈووکیٹ اور اجمل حسین زیدی ایڈووکیٹ نے فاضل جج کے روبرودرخواست ضمانت پیش کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے تمام کارکنان کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا، واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے رہنما تصور موسوی، ذیشان حیدر، تہور عباس اور دیگر ساتھیوں کو 11ستمبر کی صبح اسلام آباد پولیس نے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا تھا، تمام گرفتار کارکنان پر انسداد دہشت گردی ، کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات لگا کر بلا جواز حراست میں رکھا گیا، جو کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے آپریشن میں حصہ لینے اسلام آباد آئے تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی دوخواست ضمانت پر بحث  25ستمبر2014تک ملتوی کر دی گئی ہے، ایم ڈبلیوایم کے وکلاء ایڈوکیٹ سید اجمل حسین زیدی اور ایڈوکیٹ سید فضل عباس نقوی آج مورخہ 23ستمبر کو اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم ڈبلیو ایم کے اسیر کارکنان کی درخواست ضمانت پر بحث کرنے کےلئے پیش ہوئے۔جہاں پر حکومت کی طرف سے سرکاری وکیل کا تقرر نہ ہونے کے باعث درخواست ضمانت پر بحث مورخہ 25ستمبر2014تک ملتوی کر دی گئی۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصور حسین جوادی بھی موجود تھے، واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ پر پولیس نے چھاپے کے دوران ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے رہنما تصور موسوی، ذیشان حیدر، تہور عباس اور دیگر کو انقلاب مارچ میں شرکت کے جرم میں گرفتار کر لیا تھا جن پر دہشت گردی کی مختلف دفعات نافذ کردی گئیں جبکہ کےیہ  کارکنان سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے جاری کاروائیوں میں مصروف تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور حکومت سے عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن  سید اسد عباس نقوی کو دو روز بعد اسلام آباد پولیس نے رہا کر دیا، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے باقی گرفتار کارکنان تا حال پولیس کی تحویل میں ہیں ، جن میں ایم ڈبلیوایم آزاد جموں کشمیر کے صوبائی رہنما بھی شامل ہیں ، واضح رہے کہ اسد عباس نقوی کو گذشتہ روز ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ سیکٹر جی سکس فورسے الصبح پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، جس کے بعد پہلے مجلس وحدت مسلمین اور بعد ازاں پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل نے بھی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات کو کارکنان کی رہائی تک موخر کر دیا تھا، مذاکرات میں تعطل کے پیش نظر پولیس نے نواز حکومت کی ایماءپرایم ڈبلیوایم کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عباس کو رہا کر دیا ہے، لیکن اتحادی جماعتوں کے قائدین نے باہمی مشاور ت سے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈبلیوایم ، پی اے ٹی اورایس آئی سی کے  تمام گرفتار کارکنان کی رہائی تک حکومت سے مذکرات کا عمل معطل رہے گا، اس حوالے سے اپوزیشن جرگے کے رکن سینیٹر رحمٰن ملک کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree