وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اربعین امام حسین ؑپرکربلاروانگی سے قبل مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں قومی استحکام کو مجروح کرنے میں دن رات کوشاں ہیں ،برسراقتدار قومی وصوبائی جماعتوں نے کالعدم جماعتوں سے اتحاد کرکے نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ نکال دیا، قومی سلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود پارلیمانی جماعتیں ہیں ، داعش کا فتنہ پاکستان کی سرحدوں سے اسلام آباد تک پہنچ چکا ہے، آپریشن ضرب عضب اب تک اپنےمکمل  اہدافات حاصل نہیں کرسکا،کراچی میں فوجی جوانوں پر حملہ قابل مزمت ہے، شہید جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے کہا کہ بعض نادیدہ قوتیں اقتدار کی عوامی سطح تک منتقلی اور شفاف الیکشن کے انعقاد سے خوفزدگی کا شکار ہیں ، یہ قوتیں دہشت گرد کاروائیوں کے ذریعے انتخابی عمل کو سبوتاژکرنے کے درپہ ہیں ، ملک بھر میں عسکری قوتوں کے ہاتھوں ہزارو ں دہشت گرد گرفتار ہوئے بتایا جائے کہ کتنے لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا،سانحہ  آرمی پبلک اسکول کے مجرموں کی طرح سانحہ شکارپور، سانحہ جیکب  آباد، سانحہ چھلگری کے متاثرین بھی قاتلوں کی سزائے موت کے منتظر ہیں ، ریاستی ادارے دہشت گردوں میں تفریق ختم کریں ۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ کی تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترکی کو عالم اسلام کا قبلہ اور اردگان کو امیرالمومنین بنانے والے ہوش میں آجائیں ، ترکی اسرائیلی ایماءپر داعش کی سرپرستی میں مصروف عمل ہے، جس کا ہدف عراق ،شام ،لبنان، ایران، فلسطین کو کمزور کرکے اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرنا ہے،عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیراعظم رجب طیب  اردگان کا بیٹا داعش کے زریعے عراق سے تیل کی اسمگلنگ کرکے امریکہ و فراہم کررہا ہے، انہوں نے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ترک حکومت کی جانب سے داعش کی بے جا حمایت وسرپرستی پر احتجاج کریں ، داعش ایک ایسا فتنہ ہے جو دوسروں کوبعد میں پہلے خود کو جنم دینے والوں کو ڈستا ہے۔

وحدت نیوز (بیروت) ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی سیکرٹری امور خارجہ اپنے پانچ روزے دورے پر لبنان پہنچ گئے جہاں پر وہ مجلس وحدت مسلمین کی نمائندگی کرتے ہوئے  شہید جہاد عماد مغنیہ کی تشیع جنازہ  میں شرکت کریں گے۔  علاوہ ازیں وہ حزب اللہ کے کچھ اہم عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور بیروت کے اندر موجود مجلس وحدت مسلمین کے دفتر کا دورہ کریں گے اور وہاں پر موجود مسئولین سے پاکستان کے حالات اور عوامی بیداری کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

وحدت نیوز (دمشق) ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحت مسلمین پاکستان نے شام کے سرحدی علاقےجولان پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے کمانڈر جہاد عماد مغنیہ ، ایرانی انقلابی گارڈز کے کمانڈر سردار لحدادی سمیت حزب اللہ کے پانچ مجاہدین کی شہادت پر اپنے مزمتی بیان میں کہا ہے کہ یہ دارصل جبۃ المقاومہ کو کمزور کرنے کی اسرائیلی سازش ہے۔ اور اس کاروائی سے شامی دہشتگردوں (داعش، النصرہ) اور اسرائیل کے گہرے تعلقات ظاہر ہوتے ہیں اور یہ کاروائی ان دہشت گردوں کو طاقت مہیا کرنے کے کی گئی ہے کیونکہ وہ شام کے اندر شکست کھا چکے ہیں اور انہیں اب بھاگنے کے لئے کوئی راہ فرار نہیں مل رہا ۔ علاوہ ازیں یہ صیہونی فضائی حملے کا مقصد حزب اللہ اور سعد الحریری کی پارٹی (مستقبل ) کے مابین ہونے والے مزاکرات کو ختم کرنے کے لئے ہیں ۔ جو کہ حزب اللہ کی مسلسل کاوشوں کی وجہ سے مکمل ہونے کو تھے۔ لہذا سعودی اور صیہونی پروپیگنڈہ مشینری حزب اللہ کے لئے خانہ جنگی کا منصوبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حملے کی مزمت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عالمی امن و عامہ کے اداروں کا خاموش رہنا ایک سوالیہ نشان ہے۔ جب کہ اسرائیل کی طرف سے مسلسل شامی سرحدوں کے خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اور آئے روز صیہونی حملوں میں جبۃ المقاومہ کے مجاہدین کو شہید کیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) اسرائیلی رژیم نے گذشتہ چند روز میں 160سے زائد بے گناہ فلسطینی  بچوں ،خواتین اور جوانوں کو شہید کر دیا ، مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام اور دہشت گردی پھیلانا امریکی، اسرائیلی اور سعودی مشترکہ ایجنڈا ہے، فلسطین پر اسرائیلی اور عراق پر داعشی جارحیت کا ماسٹر مائنڈ امریکہ ہے،رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای غزہ کی حساس صورتحال کو براہ راست ملاحظہ کر رہے ہیں، غزہ پر جاری اسرائیلی حملے اور عراق میں تکفیری داعش کی بربریت کے خلاف بروز جمعہ ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج منا یا جائے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے وحدت ہاوس اسلام آباد سے جاری اپنے ایم بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سات دہائیوں سے امریکی پشت پناہی پر اسرائیل فلسطینوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، قبلہ اول پر ناجائز قبضےسمیت معصوم بچوں، جوانوں اور بزرگوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا، خواتین کے عصمت دری کی گئی، ایک اہم بات جو گذشتہ دو تین برس سے ملاحظہ کی جا رہی ہے کہ وہ یہ کہ اسرائیل ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر غزہ پر بمباری شروع کر دیتا ہے،اس ایک خاص وجہ ماہ رمضان المبارک میں یوم القدس کا منایا جانا بھی ہو سکتا ہے،تاکہ امت مسلمہ کے قلوب کو مجروح کیا جا سکے، گذشتہ چند روز میں غزہ پر اسرائیلی جنگی جہازوں کی بمباری کے نتیجے میں  160سے زائد بے گناہ فلسطینی  بچے، خواتین اور جوان شہید کر دیئے گئے،افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ گذشتہ صبح سحری کے اوقات میں شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 30سے زائد بے گناہ روزہ دار معصوم بچے اور خواتین بربریت کا نشانہ بنے، امریکہ اپنے اسلحے کی برآمد کی خاطر پورے مشرق وسطیٰ کو آگ و خون میں جھونک رہا ہے،اس کےگاہک اسرائیل کی صورت میں فلسطین اور داعش کی صورت میں عراق و شام میں بے گناہ وعوام پر امریکی اسلحہ کا بھر پور استعمال کر رہے ہیں۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ  پوری امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ غزہ پر جاری اسرائیلی اور عراق پر جاری داعشی جارحیت کے خلاف پرزور صدائے احتجاج بلند کرے، رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام سید علی خامنہ ای  غزہ کی تازہ صورتحال کو براہ راست ملاحظہ کررہے ہیں ، انہوں نے اعلان کیا کہ ایم ڈبلیوایم بروز جمعہ ملک بھر میں غزہ پر اسرائیلی اور عراق پر داعشی دہشت گردی کے خلاف بھر پور یوم احتجاج منائے گی، اس حوالے سے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عراق کے شہرمو صل میں پیغمبر خدا، حضرت یو نس ؑ کے روضہ مبارک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انبیائے الھٰی،اھل بیت رسول ﷺاور صحابہ کرامؓ کے مقدس مزارات کی اہانت کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے ۔سامراجی قوتیں لڑاؤ اور حکومت کرو ،کی پالیسی کے تحت امت مسلمہ کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں اور معصوم انسانوں کا خون بہانے والے دھشت گرد استعماری آلہء کار ہیں۔ جو سامراجی ایجنٹ بن کر دین مقدس اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ مسجدوں میں بم دہماکے کرکے نمازیوں کو خون میں نہلانے والے مسلمان نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ملک سے دھشت گردی کے خاتمے میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔دھشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شھید ہونے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اس وقت پوری قوم ملک سے دھشت گردوں کا خاتمہ چاہتی ہے اور پاک فوج کو عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس آپریشن کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے بلوچستان میں معصوم انسانوں کے قاتل دھشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھی اور حمایتی بھی دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ جن لوگوں نے معصوم انسانوں کے قتل عام پر چپ کا روزہ رکھا ہوا تھا وہ اب دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر کیسے واویلا کر رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree