وحدت نیوز(اسلام آباد) شہباز شریف کے ہوتے ہوئے نواز شریف کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے ن لیگ عملی طور پر خاتمے کی جانب گامزن ہے۔2018 کی آئی جے آئی ایم ایم اے کی صورت میں سامنے آچکی ہے کالعدم شدت پسندگروہوں کو الیکشن میں اتارکر جنرل ضیاء کی پالیسی کو دہرایا جا رہا ہے گزشتہ روز سینٹ اجلاس میں بھی ہمارے موقف کی تائید ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے گناہوں کی سزا پار ہی ہے ،ملک کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے والوں کا کڑا حساب ہونا چاہئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں امیدوارن اور جماعتوں کی مذہب کے نام الیکشن مہم کا نوٹس لے ،مذہب کے نام پر سادہ لوح عوام کو سیاسی مقاصد کے لئے گمراہ کیا جا رہا ہے۔2018 کی آئی جے آئی ایم ایم اے کی صورت میں سامنے آچکی ہے۔ایم ایم اے اور اس کی ٹیم نے ہمیشہ اقتدار کے لئے اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کالعدم شدت پسندگروہوں کو الیکشن میں اترا کر جنرل ضیاء کی پالیسی کو دہرایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز سینٹ اجلاس میں بھی ہمارے موقف کی گونج سنائی دی۔اگر یہ تکفیری اور شدت پسند کچھ افراد قانون ساز ادارے میں پہنچ گئے تو اس پارلیمنٹ کے تقدس کا خدا ہی حافظ ہے اس صورت میں کیا نقصانات ہو سکتے ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہو جائے گا ،اس غلطی کا خمیازہ ہماری نسلیں بھگتیں گی۔ماضی کی غلطیوں سے سبق نا سیکھا گیا تو ملکی امن شدید متاثر ہوسکتاہے۔ایم ڈبلیوایم پاکستان ملک میں وحدت واخوت کی علمبردار جماعت ہے۔انشاللہ ہم ملک سے تکفیریت کا خاتمہ کر کے رہیں گئے او ر ملک میں قائد و اقبال کا روشن ترقی یافتہ شدت پسندی سے پاک پاکستان بنائیں گے۔

وحدت نیوز (ملکوال) مجلس وحدت مسلمین ضلع منڈی بہاوالدین کی طرف ملکوال میں  فری وحدت ٹیوشن سنٹر کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں  ملکوال کی عوام کی نے بھرپور شرکت کی، افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز مولانا شفقت عباس صاحب نے حدیث کساء کی تلاوت سے کیا جس کے بعد مولانا سید اسد عباس نے وحدت ٹیوشن سنٹر بنانے کے مقاصد اور فوائد سے حاضرین کو آگاہ کیا جس کے بعد سید یاور شاہ صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں تربیتی گفتگو کی جس کے بعد اختتامی دعا کی گئی اور شرکاء میں نیاز تقسیم کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عباس نقوی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے40 کارکنوں کو اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس فور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے رکن و ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی سمیت 40 افراد کو مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر پر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسد عباس نقوی کے علاوہ ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات تصور موسوی، سیکریٹری روابط مولانا حمید نقوی ، سیکریٹری اطلاعات زیشان حیدر سمیت دیگر شامل ہیں ،  اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور رینجر زکی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔تمام گرفتار شدگان کو پولیس اور رینجرز کے اہلکار نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں ،  مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کی جانب سے ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فی الفور کارکنوں کو رہا کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree