وحدت نیوز( کراچی) دنیا ولایت کے ماننے والوں اور استعمار کے ماننے والوں میں تقسیم ہو چکی ہے ، ہمارے صبر کا بہت امتحان لیا گیا ، عالمی استعماری قوتیں اور ہمارے ریاستی ادارے ہمارے خلاف بر سر پیکار ہیں ، ہم پاکستان کے عوام کو فرقہ واریت کی دلدل سے نکالنا چاہتے ہیں ، ہر سال محرم الحرام کی آمد پرانتشاری کیفیت پیدا کی جاتی ہے ، حکومت وقت کو ہمارا واضح پیغام ہے کہ عزاداری کے خلاف کی بھی مہم جوئی سے بازرہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں شرکاء موجود تھے ، علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ لبنان ، فلسطین ، شام ، بحرین ، یمن ، عراق کی طرح پاکستان میں ہم نے اپنے سیاسی اجتماعی حقوق کی بازیابی کی جنگ کا آغاز کر دیا ہے ، اب ہم اپنے غصب شدہ حقوق حاصل کر کے ہی دم لیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے مظلوم عوام کو دہشت گردی اورفرقہ واریت سے نجات دلانا چاہتے لیکن مسلسل ہماری لاشیں گرا کر ہماری ملت کو اسی دلدل میں دھکیلا جاتا ہے ، پاکستان کے ریاستی ادارے بین الاقوامی استعماری قوتوں کے اشارے پر ہمارے خلاف محاز آرائی میں مصروف عمل ہیں ۔ جشن غدیر پر اس عظیم اجتماع نے ثابت کر دیا کہ ولایت کے پیروکار آج بھی زندہ ہیں اور نظام ولایت کے مقابلے میں تمام باطل نظاموں سے اظہار برائت اورلاتعلقی کر تے ہیں ۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان)  چہلم شہدائے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ شہدائے ڈیرہ دور حاضر میں مکتب محمد و آل محمد (ع) کی صداقت کی دلیل بن کر ابھرے ہیں۔ شہادت کی موت تشیع کے لئے زیور کی مانند ہے۔ شہادت تشیع کی میراث ہے جسے ڈیرہ کے مومنین نے اپنایا اور اس وطن کیلئے قربانیاں دیں۔ جن لوگوں نے اس وطن کے لئے قربانیاں دیں وہ اسے برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تشیع کو توہین رسالت قانون کی زد میں لایا گیا۔ رانا ثنا اللہ کے دور میں شیعہ افرا دکے خلاف سب سے زیادہ ایف آئی آریں کاٹی گئیں۔ مگر بھکر میں اہانت تشیع کرنے والی فرقہ کو کھلی چھوٹ دی گئی اور شیعہ افراد کو ہی کچلا گیا۔ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کی قربانی کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ ہو حکومت کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ ہم اس سازش کو بے نقاب کرکے دم لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مٹی کے پہلوان شام کیوں نہیں جاتے، جہاں سے ان کی لاشوں کے انبار پاکستان واپس آرہے۔ یہ وہیں جہاد کرتے ہیں جہاں حکومت ان کو سپورٹ کرتی ہے۔

اتحاد بین المومنین پر زور دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما نے کہا کہ ہمارے آپس کے جھگڑے، مسجد و مدرسہ کی دوری اور مدرسہ کی مدرسہ سے دشمنی قابل افسوس ہے۔ فاصلوں کو جمع کر کے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔ سانحہ سنٹرل جیل کے خلاف عدالتی دروازہ کھٹکھٹائیں گے، مرکز صوبے اور جیل انتظامیہ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ ان سے پوچھا جائے گا کہ کس طرح ہمارے لوگوں کو جیل انتطامیہ اور حکومت کی تحویل میں شہید کیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں سب سے زیادہ متاثرہ ملت تشیع کی نمائندگی کو نہ بلانا قابل مذمت ہے۔ امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور انڈیاکے سیاسی گماشتے سن لیں ہم پاکستان کا قدرتی دفاع ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree