وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر کے عہدیدار ارشاد حسین بنگش حادثے کا شکار، تفصیلات کے مطابق پشاور سے پارا چنار آنے والی کار کو گوساڑ کے قریب حادثہ پیش آگیا، تمام مسافر محفوظ رہے۔ جنہیں ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارا چنار میں فوری طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ارشاد حسن بنگش بھی شامل ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) چند روز قبل رہائی پانے والے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء ارشاد حسین بنگش کا کہنا ہے کہ ہم عزاداری سید الشہداء (ع) پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، اس کے لئے اگر ہماری جانیں بھی چلی جائیں تو ہم حاضر ہیں، اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ 20 محرم الحرام کو مسجد امام حسن عسکری (ع) اسلام آباد سے برآمد ہونے والے جلوس پر انتظامیہ کی طرف سے ظالمانہ تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اگر اسلام آباد کی انتظامیہ نے جلوس کو روکنے کے لئے جتنی نفری لگائی تھی اسکے دس فیصد بھی تکفیریوں کا راستہ روکنے کے لئے لگائی ہوتی تو لاٹھی چارچ یا شیلنگ کی نوبت ہی نہ آتی۔ انتظامیہ نے بے گناہ خواتین، بچوں اور عزاداروں پر شیلنگ، پتھرائو اور لاٹھیاں برسائیں، جو ہمارے مذہبی حق کو چھیننے کے مترادف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس اور جلوس امام حسین (ع) پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔ اسکے لئے زندانوں میں بند کرنا تو کیا ہم اسکے لئے جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن جوانوں کو گرفتار کیا گیا میں ان کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور جیل کی سلاخوں کو سنت امام سجاد (ع) اور حضرت بی بی زینب علیہا السلام کی سنت قرار دیکر خوشی سے قبول کروں گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹرG-10میں مسجد وامام بارگاہ امام حسنؑ سے 20محرم الحرام کو نکالےجانے والے سالانہ لائسنس شدہ جلوس عزاپر پولیس کا دھاوا،پولیس گردی کے بدترین مناظردیکھنے میں آئے،بانی جلوس ،ایم ڈبلیوایم کے ارشادبنگش سمیت 14عزادارگرفتار،4زخمی ،خواتین ومردشرکاءپر لاٹھی چارج،متعددزخمی،آنسوگیس کا اندھادھنداستعمال،عزادارتمام رکاوٹیں عبورکرتے ہوئے لبیک یا حسین ؑکی صدائوں میں منزل مقصودتک پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سیکٹرG-10میں  مسجد وامام بارگاہ امام حسنؑ سے20محرم الحرام کو برآمد ہونے والے سالانہ جلوس عزاکو گذشتہ سال بھی بعض شرپسند تکفیری عناصراور انتظامیہ کی ملی بھگت سے روکنے کی کوشش کی گئی تھی،لہذٰا اسی سازش کے تحت اس لائسنس شدہ جلوس کی برآمدگی میں رکاوٹیں ڈالی گئیں،جسے عزادارمائوں بہنوں اور بزگوں جوانوں نے حسینی ؑجذبے سے ناکام بنا دیا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنما ارشاد حسین بنگش نے شہداء سانحہ امامیہ مسجد حیات آباد کے شہداء کیلئے اعلان کردہ 5لاکھ پیکج کو متاثرین کیساتھ حکومتی مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جہاں ایک طرف دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام ہے تو دوسری طرف دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی اور داد رسی سے بھی غافل ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا شکار ہونے والے تمام شہری حکومت کی نظر میں برابر ہونے چاہیئں، شہداء کے لواحقین کے دکھ اور درد کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، لیکن حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ شہداء کے خاندانوں کی جس حد تک ممکن ہو مدد اور تعاون کرے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ امامیہ مسجد کے شہداء کیلئے کم از کم 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا جائے، اور خودکش حملہ آور کو واصل جہنم کرنے والے دو نوجوانوں کو شہید عباس علی اور شہید کاشف علی کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کی جانب سے اہل تشیع کیخلاف دھمکی آمیز خطوط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی اور حکومت اس حوالے سے فوری طور پر نوٹس لے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree