وحدت نیوز(گلگت) حکومت بغیر معاوضے کے عوامی ملکیتی زمینوںکو ہڑپ کرنے کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے تناظر میں لینڈ ریفارمز کا کوئی عقلی جواز نہیں ، گلگت بلتستان کے عوام نے لینڈریفارمز کو مسترد کردیا ہے۔چھومک سکردو میں احتجاج کرنے والوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات قائم کرنابدمعاشی ہے۔حکومت احتجاجی کارکنوں اور رہنمائوںپر قائم مقدمات کو واپس لے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ عوامی ملکیتی زمینوں پر جبری قبضہ کیا گیا تو حکومت عوامی غیظ وغضب کا نشانہ بنے گی اور گلگت بلتستان کے عوام ایسی حکمرانوں کانام ونشان مٹادینگے۔انہوں نے چھومک سکردو میں عوامی ملکیتی زمین کو قبضہ کرنے کی حکومتی کوشش کو عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ غداری کے مترادف قرار دیا اور حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ عوام کی طاقت سے حکومت کا دھڑم تختہ کیا جائیگا۔

انہوں نے لینڈ ریفارمز کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے اور اس خطے میںمتنازعہ خطوں کے قوانین نافذالعمل ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کے ذریعے عوامی ملکیتی زمینوں پر سرکاری قبضے بلاجواز ہیں۔انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں پر قائم مقدمات کو فوراً ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اس خطے کے عوام کیساتھ حکومت کی بدمعاشی نہیں چلے گی اور ہم عوامی حقوق پر کسی بھی حکومت کو ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) دکی سبزی منڈی کی زمین اگر حقداروں کی بجائے غیر متعلقہ افراد کو الاٹ کیا گیا ہے تو یہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے ،مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کہامزید کہ لورالائی اوردکی کے زمینداروں کے وفدنے فیروز خان اور رحمت اللہ کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے آفس میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی سے ملاقات کی ،فیروز خان اور دیگر زمینداروں نے الزام لگایا کہ دکی سبزی منڈی میں زمینداروں کے بجائے سبزی منڈی کے پلاٹوں کو سرمایہ دار وں اور محکمہ زراعت کے حکام کو الاٹ کر دیا گیا ہے ان پلاٹوں کیلئے حکومت اور محکمے والوں نے کوئی ٹینڈر نہیں کیا او ر نہ ہی کوئی اعلان بلکہ خفیہ طور پر اپنے ہی لوگوں میں پلاٹ تقسیم کیئے اب یہ غیر قانونی عمل لورالائی میں بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ سید عباس آغانے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ظالموں کیخلاف آواز حق بلندکی ہے اور مظلومین کے حامی رہے ہیںاور انکا ساتھ دیاہے۔وطن عزیز میں دہشتگردی آج بھی جاری ہے اور ظالم دندناتے پھر رہے ہیں نہ توکوئی ان ظالموں کو روکنے والا ہے اور نہ ہی حق کا ساتھ دینے والا ۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم پر سالوں سے ظلم ہوتا رہا اور ہربار ہم نے صدائے احتجاج بلند کی لیکن ہمارا ساتھ کسی نے نہیں دیا ہم نے دہشتگردی کیخلاف اور اپنی مظلومیت کی جنگ تنہا لڑی ،بلکہ بعض نام نہاد قوم پرستوں نے شیعہ ہزارہ قوم کو مجرم ثابت کرنے کی بھر پورکوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے مزدور ،ٹھیلہ والے کوئٹہ سبزی منڈی نہیں جا سکتے کیونکہ انکی جان کو خطرہ ہے اسی روٹ پر ہمارے سینکڑوں بے گناہ مزدور شہید اور زخمی ہوئے لیکن حکومت اور انتظامیہ نے نہ تو قاتلوں کو پکڑا اور نہ ہی اس روٹ کو محفوظ بنا یا ،کیونکہ ہم ان سانحات سے بارہا گزر چکے ہیں اس لئے نہیں چاہتے کہ کسی اورکے حق پر ظالم قبضہ جمائے اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ زمینداروں کیساتھ جلد از جلد مذاکرات کر کے اس مسئلہ کا حل نکالے اوردکی اور لورالائی میں جاری خردبرد اور اقرباء پروری کو ختم کر کے حقدار کو انکا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) کسی بھی قوم کو اپنی کامیابی کیلئے با شعور عوام اور تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سماج کی یہی اکائیاں بڑے سرمایوں کا کام کرتی ہے اور تعلیم کے حصول کے بعد طلباء کل کو معاشرے کے اہم ارکان ہوتے ہیں اور اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت جعفری نے مختلف کوئٹہ ڈویژن آفس میں طلباء سے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کیلئے ضروری ہے اور طلباء ملک کا عظیم سرمایا ہے طلباء اپنے تعلیم پر توجہ دے۔ قوم کے جوانوں کا پڑھائی کی طرف رجحان خوش آئیند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کو اپنی کامیابی کیلئے با شعور عوام اور تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سماج کی یہی اکائیاں بڑے سرمایوں کا کام کرتی ہے اور تعلیم کے حصول کے بعد طلباء کل کو معاشرے کے اہم ارکان ہوتے ہیں اور اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے۔

 انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا کے خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے آغا رضا نے تعلیم کی بہتری کیلئے کافی جدوجہد کی ہے۔ علاقے کے اسکولوں کے ضروریات کے اشیاء فراہم کر دئے گئے تاکہ طلباء ان سے فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے علاوہ بھی دیگر ضروریات کیلئے کام کیا گیا ہے، علاقے میں عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں اور مختلف پروجیکٹس عوامی فلاح و ملکی ترقی کیلئے کئے جارہے ہیں۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) کوٹلی امام حسین ؑکے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی دفتر میں بلائی گئی میٹنگ میں اکابرین نے اس با ت پر شدید غصے کا اظہار کیا کہ پچھلی حکومت تک کوٹلی اراضی وقف امام حسین تھی لیکن موجودہ حکومت میں کوٹلی امام حسین کو اوقاف کی نگرانی میں دے کر ہزاروں سوالات کو جنم دیا ۔اس فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کوٹلی کمیٹی اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماوں کی وقت فوقتاانتظامیہ سے میٹنگ ہو رہی ہے جس میں ان کو کوٹلی پلاٹ پر قبضہ مافیہ کی بھی با ت کی جس پر ابھی تک انتظامیہ ان کو بے دخل کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔انتظامیہ کی نگرانی میں گرائی گئی عمارت پر دوبارہ تعمیر ضلعی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی ہے ۔

وحدت نیوز(گلگت) بگروٹ ہاسٹل پر سرکاری اہل کاروں کادھاوا حالات کو کشیدہ کرنے سازش ہے۔1962 میں بگروٹ کی فلاحی تنظیم کو الاٹ کی گئی اراضی کو اے سی گلگت کی سربراہی میں تعمیرات اور واٹر ٹینکی کو گرانا سراسر زیادتی ہے اس قسم کے فرمائشی پروگرام کا ایڈمنسٹریشن حصہ نہ بنے ایسے اقدامات علاقے میں انارکی پھیلانے کا باعث بنیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا کہ الاٹ شدہ زمین پر سرکاری قبضہ کسی طور قابل قبول نہیں ایسے اقدامات سے علاقے میں حکومت کے خلاف نفرتیں جنم لیں گی ، حکومت کے اس اقدام سے اس کی تعلیم دشمنی سامنے آگئی ہے اور بگروٹ ہاسٹل کی علاقے میں تعلیم کو عام کرنے میں بیش بہا خدمات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے اعلان پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال سے حکومت بوکھلا ہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور حکومت کا یہ اقدام ہڑتال کو ناکام بنانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بندوبست ایک عرصے سے پورے علاقے کا ریکارڈ خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے اور عوامی زمینوں کی بندربانٹ کے ذریعے مال بناؤ مہم میں مصروف ہیں جن کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں ہورہی ہے ۔ انہوں نے چیف سیکرٹری سے محکمہ بندوبست کے کرپٹ آفیسروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree