وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اور پاکستان عوامی تحریک کے تحت یوم شہداء کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت کراچی میں نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جو کہ علامتی دھرنے کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ علامتی دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفیٰ شریک ہیں، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، مسلم لیگ (ق)، سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنما و کارکنان بی بڑی تعداد میں شریک ہیں اور شہدائے ماڈل ٹاؤن و شہدائے افواج پاکستان کیلئے قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ علامتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن ، علی حسین نقوی، علامہ حسن ہاشمی،انجینئر رضا نقوی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما طارق محبوب، مفتی اقبال نقشبندی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ممتاز سیال، اظہر خان ایڈووکیٹ، عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان، مسلم لیگ ق کے رہنما نعیم عادل شیخ و دیگر مقررین نے کہا کہ نواز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، کرپٹ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ذریعے حکومت کرنے والے جان لیں کہ کفر سے تو حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی بھی نہیں چل سکتی، کرپٹ نواز حکومت کے اقتدار کا سورج کسی بھی وقت غروب ہونے کو ہے، ظالم حکمران زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہیں گے ۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ آج نام نہاد شریفوں کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے، آج ضیا الحق کے معنوی فرزند نواز شریف نے اس آمر کو بھی شرما دیا ہے، وہ وردی پہن کر ظلم کرتا تھا یہ جمہوریت کے لبادے میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ آج وقت آ گیا ہے کہ تم دہشت گردوں کی سرپرستی میں اتنے آگے نکل گئے تھے کہ قاتل اعلیٰ پنجاب نے طالبان سے مخاطب ہو کر کہہ دیا تھا کہ آپ تو ہمارے بھائی ہو، پنجاب میں وارداتیں نہ کرو، آج انہوں نے طالبان کو تحفظ دینے کی بھر پور کوشش کی۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ بدمعاش حکمران اب الیکٹرونک میڈیا کی نشریات روک رہے ہیں تاکہ آپ کی آواز لوگوں تک نہ پہنچے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکمران کہہ رہے کہ ہمارا یہ باہر آنا آپریشن ضرب عضب کو ناکام کرنے کی سازش ہے، افسوس قاتل مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ تو خود آپریشن کے مخالف تھے۔ مقررین نے کہا کہ ہر گزرتا دن نواز حکومت کے اقتدار کو بحر ہند میں غرق کرتا جائے گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ تکفیری خارجیوں نے جس طرح کاماحول بنا کر شیعہ سنی کو لڑانے کی کوشش کی تو آج دیکھ لیں کہ شیعہ اور سنی اس پنڈال میں ایک قوت بن کر کھڑے ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے ہمیں روکنے کیلئے پوری طاقت استعمال کی، اپنے درندے ہونے کا پورا ثبوت دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم ہر بے گناہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی، تنگ نظر اور ڈکٹیٹر مزاج حکمرانوں کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ پاکستانی نظام جعلی جمہوریت اور جعلی مینڈیٹ سے چلایا جاسکتا ہے۔ پاکستان کی عوام آل سعود کی 35 سالہ غلامی کے نظام سے تنگ آچکی ہے۔ تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے لوگ عوامی احتجاجات میں شرکت کرکے نئے پاکستان، اخوت و محبت کے پاکستان، رواداری و ملنساری کے پاکستان، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان، علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی تشکیل میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ہماری سکیورٹی اور دیگر انتظامی اداروں میں سروس کرنے والے افسران اور اہلکار ان ظالموں کے اشاروں پر انکی کرسیاں بچانے کیلئے اپنے ہی بہن بھائیوں کو اذیت دینے اور انکے خون سے ہولی کھیلنے سے پرہیز کریں۔ سانحہ ماڈل ٹاون سے عبرت حاصل کریں، کوئی بھی عوام کی عدالت یا پھر خدا کی عدالت سے نہیں بچ سکے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree