وحدت نیوز(قم) ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالتوں میں لایا جائے اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق اس پر مقدمہ چلایا جائے۔ مقدمات چلائے اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر جوانوں کی جبری گمشدگی جیسے اقدامات عوام اور ریاست کے درمیان خلیج پیدا کرتے اور عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو تقویت دیتے ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ جوانوں نے کبھی جائز ملکی مفاد کے خلاف کام نہیں کیا اور شیعہ قوم کے ہر فرد کی حب الوطنی طول تاریخ میں ایک ثابت شدہ چیز ہے۔ انہوں نے جبری گمشدگیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ یہ ظلم کا ایک واضح مصداق ہے۔

 ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے جبری گمشدہ فیملیز کی طرف سے کراچی دھرنے کی مکمل حمایت کی اور اس دھرنے کی حمایت میں پاکستان سمیت امریکہ, کینڈا و دیگر ممالک میں مومنین کی طرف سے اظہار یکجہتی اور علامتی دھرنوں پر مومنین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر ریاست مسنگ پرسنز کی فیملیز کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی تو مجلس وحدت مسلمین احتجاج کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مزید وسیع کردے گی۔

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل قائد وحدت علامہ راجاناصر عباس جعفری کے حکم پر اسیران ملت جعفریہ اور لا پتہ شیعہ جوانوں کی بازیابی اور پانچ دنوں سے صدر پاکستان عارف علوی کی رہائش گاہ پر جاری دھرنے کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھ کی جانب  سے شاھ نجف امام بارگاھ سے شاھجان مسجد ٹھٹھ تک احتجاج ریلی نکلی گئی، جس کے بعد شاہجہاں مسجد کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔

 مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما حفیظ علی شاہ، عبدلحسین شاہ، نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملت جعفریہ دوھری مظلومیت کا شکار ہے ایک طرف دھشتگردوں نے گذشتہ کئی دھائیوں سے شیعان علی ع کا قتل عام کیا ہے ہمیں دن کی روشنی میں چوکوں اور چوراہوں پر مارا گیا شناختی کارڈ چیک کرکے گولیوں کا نشانہ بنایاگیا آج تک ریاستی ادارے ان دھشتگردوں کو قانون کی گرفت میں نہ لا سکے۔ آج بھی دھشتگرد اور ان کے سہولت کار ملک کے گلی کوچوں میں دندناتے پھر رہے ہیں جنہوں نے شیعہ کافر کے نعرے لگائے وہ آج بھی ریاستی پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مولانا فدا حسین فردوسی، لالا حسینی نے کہا کہ ملت جعفریہ کے جوانوں کا اغوا حیرت انگیز ہے حالانکہ آج تک ملت جعفریہ نے کبھی پاک وطن سے غداری نہیں کی بلکہ ملت جعفریہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان پر اپنا سب کچھ نچھاور کیا۔ آج ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں ہمارے بزرگ اور جوان ملک کے ارباب اختیار سے انصاف طلب کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر کراچی میں صدر پاکستان کی رہائش گاہ کے باہر جاری مسنگ پرسن کے لواحقین کی جانب سے جاری دھرنے کی حمایت ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا، دارلحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور جنوبی پنجاب میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع بشمول ملتان،بہاولپور،رحیم یارخان،لیہ ،بھکر، علی پور،خانیوال اور ڈیرہ غازیخان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں نماز جمعہ کے بعد مجلس وھدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی ،علامہ قاضی نادر حسین علوی، مرزا وجاہت علی ، سلیم عباس صدیقی، ڈویژنل صدر آئی ایس او عاطف حسین ، مولانا طاہر عباس نقوی، مولانا عمران ظفر اور دیگر نے کی۔ احتجاجی ریلی امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے نکالی گئی جو چوک کمہاراں والا پہنچ کر علامتی دھرنے میں بدل گئی، شرکاء نے چوک کمہاراں والا پر علامتی دھرنا دیا، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک تسلسل کے ساتھ ہمارے جوانوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے، جو کہ آئین اور قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے، ان اداروں نے ملک میں اپنی ایک ریاست بنا رکھی ہے، سانحہ ساہیوال اور سانحہ ماڈل ٹاون انہی عناصر کی کاروائیاں ہیں۔

 اُنہوں نے کہا کہ موجود ہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ممنون حسین سے بھی کمزور اور ماتحت ہے، اگر صدر کو ملک میں جاری آئین اور قانون کی خلاف ورزی روکنے کی طاقت بھی نہیں تو عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے، رہنمائوں نے کہا کہ اگر ہمارے لاپتہ افراد کسی جرم میں ملوث ہیں تو اُنہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر بے گناہ ہیں تو فوری رہا کیا جائے، سیکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی اس طرح کی کاروائیاں توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں جس کا چیف جسٹس کو سوموٹو نوٹس لینا چاہیے۔

 مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ناپید ہوچکا ہے، صدر نے مظاہرین کے خوف سے گھر کو خیر باد کہہ دیا ہے، یہ پی ٹی آئی کی حکومت کس منہ سے ہمارے سامنے آئے گی، وزیراعظم عمران خان جو انصاف کا بھاشن دیتے ہیں اُنہیں کوئی بتائے کہ مسنگ پرسن کا تعلق پاکستانیوں سے ہے، یہ پاکستان کے محب وطن شہری ہیں ، ہم گزشتہ سات روز احتجاجی دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ، ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، اگر ہم بلوچستان کے رئیسانی کی حکومت گراسکتے ہیں عمران خان بھی نہیں رہے گا۔

 دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرزا وجاہت علی نے کہا کہ ہم سیکیورٹی فورسز کی اب بھی دل و جان سے عزت کرتے ہیں لیکن ان اداروں میںبیٹھی کالی بھیڑوں نے حکومتی ایجنسیوں کو بدنام کررکھا ہے، آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف ان واقعات کا نوٹس لیں جن کی وجہ سے ملک کے ادارے بدنام ہو رہے ہیں ، اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر اتوار تک ہمارے مسنگ پرسن رہا نہ کیے گئے تو اتوار کو شام سے نواں شہر چوک پر غیرمعینہ مدت کے لیے دھرنا شروع کردیا جائے گا۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

وحدت نیوز(گلگت)  ملک میںلاقانونیت عروج پر ہے اور حکومت محض جھوٹے اعلانات سے عوام کو تسلی دینے میں مصروف ہے۔محب وطن شہریوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنا عدالتوں پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔جبری طور پر گمشدہ افراد کو عدالتوں میں پیش نہ کرنا عوام کو ریاست سے ٹکرانے کی سازش ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ملک لاقانونیت کے دلدل میں پھنستا چلاجارہا ہے۔آئے روز محب وطن شہری جبری طور پر لاپتہ کرنا قانون اور انصاف سے روگردانی ہے۔کراچی میں گمشدہ جوانوں کے اہل خانہ کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔جن کے ہاتھ معصوم پاکستانیوں کے خون سے رنگین ہیں انہیں مین سٹریم میں لایاجارہا ہے اور محب وطن افراد کو ان کے گھروں سے اٹھالیا جاتا ہے اور اہل خانہ کو اپنے پیاروں کے متعلق کچھ نہ بتانا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ سول لباس میں اہلکار دن دھاڑے گرفتاریاں کرتے ہیں اور جب پوچھا جاتا ہے تو ان کی زبانوں کو تالے لگ جاتے ہیں۔نہ تو ان افراد کا جرم بتایا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں عدالتوں میں پیش کیا جاتاہے، کیا ریاست اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ سچ بتانے سے گریزاں ہے؟ آخر کوئی تو بتائے کہ یہ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ کس سے انصاف مانگ لیں؟۔حکومت اپنے شہریوں کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹا ہے۔عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے عوام کو جوابدہ نہیں بلکہ کسی اور کو جوابدہ نظر آرہے ہیں۔انہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے اور اس مظلوم ملت پر رحم کیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ کراچی میں جاری شیعہ گمشدگان کے اہل خانہ کےدھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے خانوادہ اسیران کہ جذبات و احساسات کا خیال رکھتے ہوئے ان گمشدہ پاکستانیوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں ۔ ایسی صورتحال پیدا نہ کریں کہ لوگ ریاست و حکمرانوں سے مایوس ہوجائیں ۔ جو ملزم ہیں انکو عدالتوں میں پیش کیاجائے اور بیگناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کراچی کے تمام مومنین ومومنات سے گذارش کی کہ وہ اس احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوکرخانوادہ اسیران ملت کے عزم وحوصلے میں اضافے کا سبب بنیں جوکہ اپنے عزیزوں اور پیاروں کی جبری گمشدگیوں کے بعد اس انتہائی اقدام پر مجبور ہوئے ہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے میڈیا جوجاری بیان میں کہاہے کہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما ، ممبر امن کمیٹی اور کمشنر کراچی کے فوکل پرسن برائے ضلع غربی سید سبط اصغرزیدی کی بلاجواز اغواءنماءگرفتاری کے خلاف کل 6مارچ بروزبدھ شام 4بجے گورنر ہائوس کراچی پراحتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے،جس میں سبط اصغر سمیت دیگر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ ، علمائے کرام، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہوگی، انہوںنے کہاکہ سبط اصغرکی ظالمانہ گرفتاری کو 5روز گذرگئے ہیںلیکن سکیورٹی اداروں نے تاحال ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی نہ ہی انہیں عدالت میں پیش کیاہے، ہم نے پریس کانفرنس اور تمام اداروں سے رابطہ کرکے حجت تمام کردی ہے اب احتجاج کے سوا کوئی دوسراراستہ نظر نہیں آتا، لہذٰا تمام کارکنان اور ملت جعفریہ سے اپیل کرتے ہیں ہے کہ وہ اس ظالمانہ اقدام کے خلاف کل احتجاجی دھرنے میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔

Page 1 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree