وحدت نیوز (اسلام آباد)شام میں رہبر کے نمائندہ آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے خیر العمل فاﺅنڈیشن کے ہیڈآفس کا دورہ کیا ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکیرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سکیرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی اور مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود و مسئول خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان برادر نثار فیضی نے آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کا استقبال کیااور انہیں خوش آمدید کہا،مسئول خیر العمل فاﺅنڈیشن برادر نثار علی فیضی نے آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کو دفتر کے شعبوں کا معائنہ کروایااور تفصیلات بتائیں۔ خیر العمل فاﺅنڈیشن کی ورکنگ باڈی کے اراکین سے اپنے خصوصی خطاب میں آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے ادارے کی کارکردگی کوسراہا اور مزید کامیابی کے لیے دعا کی۔

مزید گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے فرمایا کہ مجلس کا رفاہی ادارہ انشاءاللہ پاکستان میں عوامی خدمت کے لیے رول ماڈل بنے گا، اس شعبہ کو تمام وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عوام و انسانیت کی خدمت کو اپنا طرہ امتیاز بنانا چاہیے،اسلام اجتماعی روش کا دین ہے جس کی تمام عبادات کو اجتماعی حوالے سے ادا کرنے کا اجر و ثواب زیادہ رکھا گیا ہے ، اس میں انفرادی سطح پر صلہ رہمی ، پڑوسیوں کے حقوق سے لیکر معاشرتی و علاقائی سطح پر وطن کی خدمت اور پھر اس سے بڑھ کر بڑے دائرہ اسلام کی خدمت کوقرار دیا گیا ہے ،ہمیں نیکی و تقویٰ کے کاموں کے لیے اکٹھے ہونا چاہیے ۔امام خمینی کی روش حزبی تھی لیکن انکی نگاہ حزبی نہ تھی بلکہ ا نھوں نے ہمیشہ پورے معاشرے کی طرف توجہ دی ،آخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کا ان حالات میں پاکستان آنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور انکی شام کے موجودہ سخت ترین حالات میں ثابت قدمی کے ساتھ مقاومت کی رہنمائی اور سرپرستی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز ( کراچی )نوحہ خواں ، قصیدہ خواں اور ماتمی دستے ترویج عزادری میں اولین کردار ادا کر تے ہیں اور ذکر اہل بیت علیہم السلام کو شاعری ، قصیدہ خوانی اور نوحہ خوانی کے ذریعے نشر کر نے والوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہو تی ہیں ،درست عقائد و واقعات کا نقل کیا جانا انتہائی مہم ہے ، ایک شعر انسان کا عقیدہ سنوار بھی سکتا ہے ، اور بگاڑ بھی ،ماتمی دستے ایک زنجیر کی مانند ہو نے چائیں جس کی کڑیاں ایک دوسرے سے مشترک ہو ، ایک کڑی بھی دوسرے سے جدا نہ ہو ۔

ان خیالات کا اظہار نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای برائے شام آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے مرکزی تنظیم عزاء ماتمی انجمنوں کی فیڈریشن کے اراکین سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید شفقت شیرازی اورعلامہ علی انور جعفری بھی موجود تھے ، جبکہ مترجم کے فرائض مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے انجام دیئے ، مرکزی تنظیم عزاء کے وفد کی قیادت سیکریٹری جنرل سید سلمان مجتبیٰ نقوی کر رہے تھے ، جب کے کراچی کی بیشتر ماتمی انجمنوں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کا کہنا تھا کہ شعراء ، نوحہ خواں ، منقبت وقصیدہ خواں دراصل وارث سنت جناب زینب سلام اللہ علیہاہیں ، واقعہ کربلا کے بعد اسکی تشہیر اور تبلیغ کا جو عظیم کام جناب زینب سلام اللہ علیہ نے انجام دیا وہی کام آج صاحبان ممبر ادا کر رہے ہیں ، ہماری کوشش ہو نی چاہیئے کہ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کی اشاعت میں ایسے اشعار کا انتخاب کریں جس سے اہل بیت اطہار علیہم السلام مظلوم ثابت ہو نہ کہ ملذوم ، مظلوم اور ملذوم دو الگ الگ صفات ہیں ، مظلوم یعنی جس پر ظلم کیا گیا ہو اورملذوم یعنی جس نے ظلم کو قبول کیا ہو ، ناؤذباللہ ہمارے اہل بیت اطہار علیہم السلام نے کسی بھی دور میں ظلم کو قبول نہیں کیا ، بلکہ انہوں نے ظلم کا ہمیشہ مقابلہ کیا اور جب جابر حکمران اپنی سازشوں میں نامراد ہو تے تو ان پر ظلم و ستم کا اجراء کر تے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثر و بیشتر دیکھنے میں آتا ہے کہ شعراء سامعین کو رلانے اور داد حاصل کر نے کہ لئے ایسے خود ساختہ اشعار کا سہارا لیتے ہیں کہ جونہ تو حقیقت سے قریب تر ہو تے ہیں بلکہ بعض اوقات باؤذباللہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی اہانت کا باعث بھی بن جاتے ہیں ، ہمیں اس جانب توجہ کر نے کی ضرورت ہے کہ کہیں ہمارے اشعار سامعین کے عقائد کی بربادی کا سبب تو نہیں بن رہے ۔شعراء اپنی شاعری میں اہل بیت علیہم السلام کی مظلومیت اور مصائب کے ساتھ ان کی شجاعت ، شہامت، دلیری اور استقامت کے پہلو کو بھی مدِ نظر رکھا کریں ۔ عزاداری سید الشہدائعلیہم السلام کے مبلغین کا مقام و منزلت بارگاہ جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ میں محفوظ ہے ۔

وحدت نیوز ( کراچی ) نماز کو دین اسلام میں کافر اور مسلمان میں تفریق کی نشانی قرار دیا گیا ہے ، عبادات خدا وند متعال میں نماز ممتاز حیثیت کی حامل ہے ، سماجی ، معاشی ، اور سیاسی مشکلات سے نجات کے لئے ہمیں خدا ئے بزرگ و برتر سے قرب کی ضرورت ہے ، جس کا بہترین وسیلہ نماز ہے ، روزہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی حفاظت پر معمور الٰہی جوان کسی لمحہ نماز سے غافل نہیں ہو تے ، اگر کسی طاقت نے استعماری سازشوں کو عالم اسلام میں ذلت ورسوائی سے دوچار کیا ہے وہ لفت خداوندی اور تائید امام زمان عج ہے ۔

ان خیالات کااظہار نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای برائے شام آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے مسجد خیر العمل انچولی میں نماز مغربین کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے مترجم کے فرائض انجام دیئے ، جبکہ نمازیوں کی بڑی تعداد خطا ب سننے کے لئے موجود تھی ، آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کا کہنا تھا کہ کسی بھی محاذ پر دشمن کو شکست دینے کے لئے سامان حرب سے زیادہ تقویٰ الہٰی اور تقرب الہٰی معنی رکھتا ہے ، اور نماز تقرب الہٰی کے حصو ل کا بہترین زریعہ ہے ،آج دشمنان اسلام اگر خوف ذدہ ہیں تو ہمارے جوانوں کی مسجد میں موجودگی سے ، مومنین کو چاہئے کہ اپنی نمازوں میں خشو و خضو کو پیدا کر یں تاکہ ہماری نمازیں جلد بارگاہ خدا وند متعال میں شرف قبولیت پائیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree