ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، دن دیہاڑے بھرے بازار میں امام بارگاہ کا متولی شہید

02 فروری 2018

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایک بار تسلسل کے ساتھ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، آج دن دیہاڑے ڈیرہ اسماعیل خان کی شاہین مارکیٹ میں راہ چلتے امام بارگاہ کے متولی موتی اللہ المعروف موتی کو چار حملہ آوروں نے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا، واقعہ کے بعد واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشتگرد دن دیہاڑے بھرے بازار میں پستول کی مدد سے واردات کرتے ہیں اور باآسانی فرار ہوجاتے ہیں، واقعے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخواہ اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ مقتول کو پانچ گولیاں ماری گئیں، اطلاعات کے مطابق مقتول کے پانچ بچے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree