علامہ اقتدار نقوی کی وفد کے ہمراہ ایم ڈی واسا سے ملاقات، محرم الحرام سے قبل مسائل کی نشاندہی

12 ستمبر 2017
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین نے محرم الحرام سے قبل انتظامی افسران، علمائے کرام اور تاجران سے ملاقاتوں کا آغاز کردیا، گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے وفد کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو قاسم سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی سیال اور سید امیر حیدر گیلانی شامل تھے، علامہ اقتدار نقوی نے ملاقات کے دوران کہا کہ محکمہ ایم ڈی اے )واسا(کی جانب سے ملتان کے جلوسوں کے روٹس پر کھدائی کسی بھی بڑے سانحے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، محرم الحرام سے قبل ملتان شہر کی تمام شاہرائوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے کی جانب سے جلوسوں کے روٹس کی مرمت کے ساتھ ساتھ ناجائز تجاوزات اور صفائی مہم شروع کی جائے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ محرم الحرام سے قبل جلوس عزا کے روٹس پر کھدائی، تجاوزات اور مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے جائے گا۔بعدازاں محرم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی ہے ، قائداعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کی بنیاد رکھی تھی آج ہم اس پاکستان سے بہت زیادہ دور ہیں، قائداعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے کہ جہاں بلا رنگ و نسل تمام افراد اپنی زندگی بسر کرسکیں قائداعظم اپنے ان اوصاف کی بنا پرعزم و استقلال اور واضح نصب العین اوردانشمندی کے اعلی درجوں پر فائز تھے۔ انہی اوصا ف کی بنا پر قائد اعظم کٹھن حالات کا سامنا کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد مملکت کے قیام میں کامیاب وکامران ہوئے، قائداعظم کے 69ویں یوم وفات کے موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہمیں ان اصولوں پرکاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا جن اصولوں پرہمارے عظیم قائد تمام زندگی کاربند رہے۔ 


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree