عالم اسلام کوبرما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش رہنے کی بجائے سخت موقف دینا چاہئے، علی رضا طوری

05 ستمبر 2017

وحدت نیوز (مظفرگڑھ) عالم اسلام کوبرما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش رہنے کی بجائے سخت موقف دینا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نےبرما میں مسلمانوں پرجاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد اسلام کے ٹھیکداروں کو اگر اسلامی ممالک میں مداخلت سے کچھ فرست مل جائے تو برما کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پربھی توجہ دیں۔ ظلم پرخاموش رہنا ظالم کاساتھ دینے کے مترادف ہے۔ لہٰذا ہمیں اس ظلم پر خاموش نہیں رہنا چاہئے اور اس کی ہر پلیٹ فارم پر مذمت کرنی چاہئے۔  ہم اس موقع پر 41 ملکی نام نہاداتحاد کو بھی اس طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام صرف سعودی عرب میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ اور اس کا دفاع ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree