لیہ میں دریائی کٹاو پر انتظامیہ کی چشم پوشی مجرمانہ غفلت ہے، عدیل عباس زیدی

18 اگست 2017

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے کہا ہے کہ لیہ میں دریائے سندھ کے بڑھتے ہوئے کٹاو پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی چشم پوشی مجرمانہ غفلت ہے، ہزاروں کی آبادی اس دریائی کٹاو کی وجہ سے متاثر ہورہی ہیں تاہم حکومت نے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے دریائی کٹاو سے متاثرہ ایک عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائی کٹاو روز بڑھ رہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، اب تک 9 یونین کونسلوں پر مشتمل ہزاروں کی آبادی اس کٹاو سے متاثر ہوئی ہے، لوگ اپن گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ہزاروں ایکٹر اراضی زیر آب آچکی ہے لیکن لیہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نے بھی اب تک متاثرہ عوام کی داد رسی تک نہیں کی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ مجلس وحدت مسلمین متاثرہ عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور اس مسئلہ پر متاثرین کے شانہ بشانہ رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree