عزاداری پر حملہ آور تکفیری دہشتگردوں کو حکمرانوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، علامہ اقتدار نقوی

22 مئی 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج کروڑوں مسلمانوں کی قسمت کا فیصلہ سعودی اور یہودی کر رہے ہیں، سعودی وزیر دفاع امام مہدیؑ سے لڑنے کو چلا ہے، وہ پہلے امام کے بیٹے سید حسن نصراللہ کا تو مقابلہ کرلے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ امریکی اسرائیلی سرپرستی میں بننے والا 39 ممالک کا سعودی فوجی اتحاد درحقیقت اسلامی نہیں بلکہ یزیدی ہے، اس اتحاد کو تقویت دینے کیلئے امریکی صدر ریاض پہنچ چکا ہے، جو سعودی فوجی اتحاد کے ساتھ امام مہدیؑ کے ظہور میں رکاوٹ ڈالنے اور امامؑ سے جنگ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جو دراصل ان سب کی نابودی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب مظلوموں کی سرزمین ہے، یہاں نواسہ رسول سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کی عزاداری پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، جنہیں حکمرانوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے آئینی و قانونی حق عزاداری سے محروم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، 400 افراد کو شیڈول فورتھ میں ڈال دیا گیا ہے، پنجاب میں دہشتگردی کے پیچھے امریکی اسرائیلی غلام آل سعود ہے، جن کی سازشوں کو کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree