Print this page

وحدت بین المومنین شہید قائد کی خواہش تھی،جسکوعملی جامہ علامہ راجہ ناصرعباس پہنا رہے ہیں ،علامہ ظہیر الحسن نقوی

10 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ ظہیر الحسن نقوی، سربراہ ولایت ٹی وی اور چیئرمین المصطفیٰ ٹرسٹ امریکہ نے مجلس وحدت مسلمین کے تحت منعقدہ بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستائیسویں برسی کے لئے آئے عاشقان شہید قائد کو سلام پیش کرتا ہوں، لوگ سوشل میڈیا اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے اپنے بزرگوں کو بھول جاتے ہیں لیکن ستائیس سال بعد بھی ہمارے جوانوں سے شہید قائد کو یاد رکھا۔ آج شہید قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے بیداری امت کانفرنس میں امت مسلمہ کو بیدار کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ وحدت المومنین شہید کی خواہش تھی، آج شہید کی خواہش کو علامہ ناصر عباس نے عملی جامہ پہنایا ہے۔ ہماری قوم نے ریاست پاکستان کے خلاف آج تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا، مظلومیت کے باوجود ہم اپنی مظلومیت کا اظہار نہ کر سکے۔ یوم القدس کے موقع پر تین تین جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ آج ہمیں وحدت کی ضرورت ہے۔ اس پاک سرزمین سے ناپاک لوگوں کا خاتمہ شروع ہو گیا ہے اسے روکا نہ جائے۔ جو دہشت گرد ہے جس لباس میں بھی ہے اس کے خلاف آپریشن کیا جائے، خبردار دہشت گردوں کے آقاوں کو خوش کرنے کے لئے ہماری قوم کے خلاف اقدامات نہ کئے جائیں۔ ہم کبھی بھی اپنے حق کے لئے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ چونکہ دہشت گردی کے خلاف پہلا اقدام حسین ابن علی (ع) نے کیا، حسین کے ننھے اصغر (ع) نے کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree