Print this page

آج کی جاہلیت، صدر اسلام کی جاہلیت سے، سینکڑوں گنا زیادہ اور خطرناک ہے،آیت اللہ خامنہ ای

18 مئی 2015
آج کی جاہلیت، صدر اسلام کی جاہلیت سے، سینکڑوں گنا زیادہ اور خطرناک ہے،آیت اللہ خامنہ ای

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک ) رہبری ویب سائٹ کے مطابق عید بعثت کی مناسبت سے اسلامی ملکوں کے سفراء سے رہبر انقلاب اسلامی نے خطاب، رہبر انقلاب نے یمن، بحرین اور فلسطین کی اقوام کے حوالے سے کہا کہ ان ممالک کے عوام ہر طرح سے مظلوم ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران مظلوموں کی حمایت کرتا رہے گا -

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کی صبح تہران میں بعثت رسول اکرم(ص) کی مناسبت سے اعلی سول حکام اور اسلامی ملکوں کے سفراء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ حرام مہینوں میں مشرکین مکہ بھی جنگ روک دیا کرتے تھے- آپ نے فرمایا آج وہ لوگ، اس وقت کے مشرکین مکہ سے بھی بدتر ہیں، جو حرام مہینے میں بھی بے گناہوں کا قتل عام کرکے یمنی عوام اور گھرانوں کو سوگوار بنا رہے ہیں- رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ یمن میں بدامنی و قتل عام کے ذمہ دار، علاقے کے ہی بعض ممالک ہیں مگر انھوں نے دھوکہ کھایا ہے کیونکہ اصل سازش اور نقشہ امریکہ کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے - آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج کی جاہلیت، صدر اسلام کی جاہلیت سے، سینکڑوں گنا زیادہ اور خطرناک ہے- آپ نے مزید فرمایا کہ آج اسلام بھی، طاقتور ہے اور عظیم اسلامی قوتّیں، پوری دنیا میں مختلف قسم کے وسائل کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہیں- رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران حتی المقدور مظلوموں کی حمایت کرنے کی کوشش کر رہا ہے- آپ نے اسلامی ملکوں کے حکام و اقوام کو مخاطب کرکے فرمایا کہ آج کے دور کی جاہلیت کے مقابلے میں بھی، استقامت کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے-

رہبر انقلاب نے امریکہ سے کہا کہ تم سب سے بڑے دہشت گرد ہو اور تمہاری حمایت اور پالیسیوں کی وجہ سے داعش بنی ہے اور آج انہیں سیاستوں کی پشت پناہی کی وجہ سے علاقے میں پراکسی وار کا آغاز کیا گیا ہے جسکا اہم مقصد اسلامی بیداری کو ناکام کرانا ہے مگر اسلامی بیداری عارضی طور پر روک سکتی ہے مگر اسے دیر پا مدت تک نہیں دبایا جاسکتا اور اسلامی ممالک کے عوام جاگ چکے ہیں۔

رہبر انقلاب کے خطاب سے پہلے ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اتحاد اور محبت سے کامیابی ممکن ہے اور جو لوگ دین کے نام کے ساتھ تشدد کر رہا ہے وہ اسلام سے لاتعلق اور ناآشنا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree