Print this page

امریکہ کی عہد شکنی اور فریب کے بارے میں غفلت نہیں کرنی چاہیے ،آیت اللہ خامنہ ای

20 جنوری 2016

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں صدر حسن روحانی کے خط کے جواب میں امریکی عہد شکنی اور فریب کے بارے میں ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایٹمی معاہدے پر عمل ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے اور اس سلسلے میں مذاکراتی ٹیم بالخصوص وزیر خارجہ کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت کے مثمر ثمر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: بعض ممالک منجملہ امریکہ کی ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی معروف ہے لہذا اس سلسلے میں فریق مقابل کے وعدوں کے نفاذ پر قریبی نظر رکھنے کی ضرورت ہے حالیہ دو دنوں میں امریکہ کے بعض سیاستدانوں کے اظہارات بدگمانی کا موجب بن گئے ہیں۔

رہبر معظم نے فرمایا: ملک کی معاشی اور اقتصادی مشکلات کو ملک کے اندر حل کرنے کی تلاش و کوشش اور مزاحمتی معیشت پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ کے مکر و فریب اور عہد شکنی کے بارے میں ہمیں ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیےاور قوم کی استقامت اور پائداری سے جو نتائج حاصل ہوئے ہیں انھیں قدر کی نظر سے دیکھنا چاہیے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree