وحدت نیوز (شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن کیلئے فوجی عدالتوں کو قائم رکھنا ضروری ہے ورنہ دہشت گردوں کے حوصلے بڑھیں گے '(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی 35سالوں سے مل کر ملک کو لوٹ رہی ہیں ، دونوں جماعتوں نے عام اور غریب آدمی کو کچھ دینے کی بجائے صرف اپنا مال بنایا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین ضلع شیخوپورہ کے زیر اہتمام جامع مسجد امامیہ کالونی میں اجتماعی شاد ی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کے لئے ہزاروں نہیں صرف دو درجن ایماندار لوگ کافی ہیں اگر ملک کو یہ ایماندار لوگ مل جائیں تو ملک کی تقدیر کو دنوں میں بدلا جا سکتا ہے مگر موجودہ حکمرانوں کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں یہ صرف اپنا اقتدار بچانے میں لگ ہوئے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل میں خطر ناک میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن کیلئے فوجی عدالتوں کو قائم رکھنا ضروری ہے ورنہ دہشت گردوں کے حوصلے بڑھیں گے۔ شادی کی اس اجتماعی تقریب سے سید ناصر شیرازی ،علامہ قیصر عباس چیئر مین شیئر پاکستان،سید مسرت کاظمی ،سید اسد عباس نقوی  اور دیگر مہمانان گرامی نے بھی خطاب کیا۔آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 15جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نےوحدت ہاوس اسکردو میں  سکمیدان سے تعلق رکھنے والے جوانوں کے ایک وفد سے   ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گلگت میں جو اعلانات کئے ہیں وہ انتہائی غیر معقول اور غیر مناسب ہیں،گلگت بلتستان کےباشعور جوان کا ایمان لیپ ٹاپ کے عیوض نہیں خریدا جاسکتا، اگر گلگت بلتستان کے مسائل اور انکے اعلانات کا موازنہ کیا جائے تو انکے اعلانات کی نسبت مسائل بہت بڑے ہیں اور اگر انہیں گلگت بلتستان کے حوالے کچھ کرنا ہوتا تو ان دو سالوں میں بہت کچھ کرچکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت گلگت بلتستان سے ہرگز مخلص نہیں، اگر مخلص ہوتی تو پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات سب سے زیادہ گلگت بلتستان کو منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کرتے، لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اکنامک زون میں نواز شریف کو اپنے داماد کی سرزمین حویلیاں تو نظر آئی لیکن گلگت بلتستان کو یکسر فراموش کر دیا گیا۔ نواز شریف دورہ گلگت کے موقع پر جرات مندانہ فیصلہ کرتے، جرائت مندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان کی حقوق سے محروم عوام کو سینیٹ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کا اعلان کرتے اور اس خطے کو محرومی سے نکالنے کے لئے جامع پلان دے دیتے مگر ایسا نہیں کیا گیا، انکی تقریر سے لگ رہا تھا انہیں گلگت بلتستان کے بارے میں چندان معلومات بھی نہیں اور انکے اعلانات گلگت بلتستان کے مسائل کا احاطہ کرنے سے مکمل قاصر ہیں۔

 

علامہ محمد امین شہیدی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق سے محروم اور پسماندہ خطے کو وفاق سے جو بجٹ مہیا کیا جاتا ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اگر دریائے سندھ کی رائیلٹی، کے ٹو، نانگا پربت کی رائیلٹی بنتی ہے اور یہاں کی عوام سے بالواسطہ اور بلاواسطہ کھربوں روپے وفاق کی طرف منتقل ہوتے ہیں لیکن وفاق سے گنتی کی کچھ رقم مہیا ہوتی ہے، اگر یہی گنتی کے پیسے بھی بنیادی مسائل پر خرچ ہوتے تو کسی حد تک ان مسائل کا مداوا ہوسکتا تھا، لیکن وہ پیسے بھی مکمل طور پر کرپشن اور بدعنوانی کے نذر ہو جاتے ہیں۔ اگر صالح سیاسی قیادت ہوتی اور صالح حکمران ہوتے تو کسی حد تک ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم چاہتی ہے کہ مسلک، لسان، علاقہ، گروہ اور دیگر تعصبات سے بالاتر ہو کر صالح اور اہل قیادت کو سامنے لایا جائے گا، تاکہ عوامی مسائل مکمل طور پر حل ہوں، آئندہ انتخابات کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین بھرپور کردار ادا کرے گی اور مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اہل امیدواروں کو سامنے لائے گی۔

وحدت نیوز (شکارپور) شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری امور سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سندہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت وعدہ خلافی اور عہد شکنی کر رہی ہے، صوبائی حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے۔ دہشت گردی کے اڈوں اور ٹریننگ کیمپس کے خلاف آپریشن نہیں کیا جارہا جبکہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہیں،سندہ حکومت نے کروڑوں عوام کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ وہ ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل کرے گی،سندہ حکومت کو اس معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔ عہد شکنی ہوئی تو احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔

 

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے وزیر اعلیٰ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے رکن ایم این اے آفتاب شعبان میرانی سے رابطہ کرکے کمیٹی کی عدم فعالیت اور حکومتی رویئے کا شکوہ کیا۔ انہوں مطالبہ کیا کہ کمیٹی معاہدے پر عمل در آمد کی ذمہ داری پوری کرے، کمیٹی کے دوسرے رکن صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہوچکی ہے، لہذا معاہدے کے تحت جے آئی ٹی رپورٹ شہداء کمیٹی سے شئیر کی جائے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کے باعث عدم اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) سندھ بھر میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سستی اور یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادکے زیر اہتمام قدم گاہ مولا علی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے مولانا امداد علی نسیمی نے خطاب کیا۔ خطاب میں انہوں نے کہاکہ شکار پور واقعہ کے بعدمجلس وحدت مسلمین سندھ نے 22نکاتی ایجنڈا حکومت سندھ کو دیا تھااور حکومت سندھ نے ہم کو بھرپور یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ کے یہ جائز مطالبات ضرور پورے ہونگے۔ان مطالبات کو ابھی تک حکومت سندھ نے پورا نہیں کیا ہے ۔ اور تاخیر کیو ہو رہی ہے۔اور جو افراد دھشتگردوں کی پشت پناہی اندرون سندھ میں کر رہے ہیں ان دھشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے ۔ آخر ان دھشت گردوں کے خلاف آپریشن کیوں نہیں کیا جا رہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے سندھ میں آپریشن کیا جائے اور یمن میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور سعودی ظالمنہ کاروائیوں کو فوراً روکا جائے اور 19 اپریل 2015کو گاڑی کھاتہ حیدر آباد میں ریفرنڈم کیمپ مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد سندھ کی جانب سے لگایاجائیگا۔ جس میں تمام اہل اسلام دھشت گردی کے خلاف اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ اور اس میں کسی بھی مذہب اور کسی بھی فرقے کو لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔ کیوں کہ دھشت گرد اور دھشت گردی کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے،کیوں کہ دہشت گردی میں بے گناہ اور معصوم لوگ مارے جاتے ہیں۔

وحدت نیوز (گلگت) کارڈیک سنٹرکو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے دوسری جگہ شفٹ کرنا زیادتی ہے، چھ سال قبل منظور ہونے والا کارڈیک سنٹر جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعمیر ہونا تھا کو سیاسی اثررسوخ کو استعمال کرکے بننے نہیں دیا گیا اور اب وزیر اعظم کے فرمان پر جوٹیال شفٹ کیا گیاجس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کارڈیک سنٹر کے قیام میں رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاوجہ تاخیر کا شکار کردیا گیا،مجلس وحدت مسلمین اس بلا وجہ تاخیر اور پروجیکٹ کو جوٹیال شفٹ کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےسیکریٹری اطلاعات سعید الحسنین نے اپنے ا یک بیان میں کیا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ چھ سال قبل کارڈیک سنٹر منظور ہوا تھا اور یہ کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں تعمیر ہونا تھا بدقسمتی سے پست ذہنیت کے حامل سیاست کاروں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے اس سنٹر کی تعمیر کو متنازعہ بناکر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے یہ پروجیکٹ عرصہ چھ سال تاخیر کا شکار ہوا اور وزیر اعظم کے حالیہ دورے کو غنیمت جان کر انہی کے ذریعے کارڈیک سینٹر کو جوٹیال شفٹ کرنے کا اعلان کروادیا گیا او ر کارڈیک سنٹر کیلئے جو زمین تجویز کی گئی ہے وہ جگہ مناسب ہی نہیں ۔کارڈیک سنٹر کی تعمیر کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں وافر رقبے میں مفت زمین موجود ہے اور یہاں یہ سنٹر تعمیر ہونے سے ہزاروں مریضوں کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال شہر کے وسط میں موجود ہونے کی وجہ سے گلگت کے تمام اضلاع اور آس پاس کے مریض آسانی کے ساتھ یہاں پہنچ سکتے ہیں۔محض سیاسی عناد اور ضد کی بنیاد پر ایسے اہم منصوبوں کو بلاوجہ تاخیر کا شکار کرنا اور اس سنٹر کو ایک ایسی جگہ منتقل کرنا جہاں عام آدمی کی پہنچ مشکل ہے گلگت کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی پر مبنی فیصلہ ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔

 

شہداء کمیٹی سے حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کے باعث عدم اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے،علامہ مقصودڈومکی
وحدت نیوز(شکارپور)شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری امور سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سندہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت وعدہ خلافی اور عہد شکنی کر رہی ہے، صوبائی حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے۔ دہشت گردی کے اڈوں اور ٹریننگ کیمپس کے خلاف آپریشن نہیں کیا جارہا جبکہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہیں،سندہ حکومت نے کروڑوں عوام کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ وہ ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل کرے گی،سندہ حکومت کو اس معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔ عہد شکنی ہوئی تو احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔

 

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے وزیر اعلیٰ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے رکن ایم این اے آفتاب شعبان میرانی سے رابطہ کرکے کمیٹی کی عدم فعالیت اور حکومتی رویئے کا شکوہ کیا۔ انہوں مطالبہ کیا کہ کمیٹی معاہدے پر عمل در آمد کی ذمہ داری پوری کرے، کمیٹی کے دوسرے رکن صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہوچکی ہے، لہذا معاہدے کے تحت جے آئی ٹی رپورٹ شہداء کمیٹی سے شئیر کی جائے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کے باعث عدم اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے کونسلرعباس علی نے کہا ہے کہ ماضی میں ہمارے غلط کردار کی وجہ سے آج متحدہ عرب امارات جیسے ملک بھی ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں اور بد قسمتی سے دوسروں کے معاملات میں الجھنا ہماری پہچان بن چکی ہے۔ جو ایک ایٹمی ملک اور منظم فوج ہونے کے ناطے ہمارے لیے نیک نامی کا باعث نہیں۔ اس وقت ہم ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ ہمارے اطراف میں مختلف قوتیں اپنے اپنے مفادات کے لیے بر سر پیکار ہیں۔ دنیا کی طاقتور قوتوں نے یہاں ڈھیرے ڈال رکھے ہیں۔ ان کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں۔ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے اور احتیاط سے آگے بڑھنا ہے۔ ہمیں اپنے ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات رکھنے ہونگے۔ سیاست میں مستقل دشمنیاں خطرناک ہوتی ہیں۔افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ہم اپنے مفاد کی بجائے دوسروں کے معاملا ت میں دخل دینے کو ترجیح دی ہے۔ ہم ابھی افغان جنگ سے نہیں سنبھلے تھے کہ حکمران سعودی ، یمن کی رسہ کشی کو اپنے ذمے لینے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے واضح قراداد کے باوجود حکومت پس و پیش سے کام لے رہی ہے۔ عرب شیوخ خیرات اور زکواۃ کی بنیاد پر ہمیں دھمکی دے رہے ہیں۔ اس دھمکی سے ہمیں اپنے کردار پر سوچنا ہوگا کہ ہم پیسوں کے لیے ہر ایک کے لیے دستیاب ہیں۔ ہم ایک خوددار اور غیرت مند قوم ہیں۔ ہماری ریاست اپنا ایک سیاسی اور معاشرتی تشخص رکھتی ہے۔ ہم کسی دوسری قوم کو اپنا کفیل تسلیم نہیں کرتے اور ہمیں کسی کا طفیلی بن کر رہنا بھی قبول نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین یمن کے بارے میں پارلیمنٹ کی سفارشات کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree